کیا کائنات کا پہلا سیکولر ابلیس تھا؟

یاقوت

محفلین
سیکولرازم کا بنیادی مطلب ریاست اور مذہب کو الگ کرنا ہے۔ آزادی رائے تو مختلف نظریہ ہے۔

چلیں تو آئیں اور پیر مشرق کو سمجھائیں۔۔۔۔۔۔
جلالِ پادشاہی ہو کہ جمہوری تماشا ہو
جُدا ہو دِیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی۔۔
 
دانائے مشرق نے اپنی تحقیق و سوچ کا نچوڑ بتایا ہے اور آپ پرمزاح کہہ رہے ہیں کیا آپ واقعی سنجیدہ ہیں اپنی باتوں اور اقوال میں ؟؟؟؟
 
جاسم محمد

محفلین
جُدا ہو دِیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی۔۔
سیاست میں مذہب کا استعمال کٹر سیکولر ریاستوں میں بھی ہوتا ہے۔ یعنی سیکولر ممالک میں مذہبی جماعتوں پر پابندی نہیں ہوتی۔ فرق صرف یہ ہے کہ وہاں آئین و قانون میں مذہبی شقیں شامل نہیں کی جاتی۔ اور یہی سیکولرازم ہے۔ یعنی ریاست اور مذہب جدا جدا۔
 
یاقوت

محفلین
سیاست میں مذہب کا استعمال کٹر سیکولر ریاستوں میں بھی ہوتا ہے۔ یعنی سیکولر ممالک میں مذہبی جماعتوں پر پابندی نہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ قانون سازی اور آئین میں مذہبی شقیں شامل نہیں کی جاتی۔
وہی ڈھاک کے تین پات محترم۔
قانون سازی شاید ایلین کرتے ہوں گے۔سیاسی جماعتیں تو بس سیاست کرتی ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
وہی ڈھاک کے تین پات محترم۔
قانون سازی شاید ایلین کرتے ہوں گے۔سیاسی جماعتیں تو بس سیاست کرتی ہیں۔
پاکستان کا آئین پڑھیں۔ اس میں لکھا ہے کہ کوئی قانون خلاف شریعت نہیں بن سکتا۔ اس کے بعد کسی سیکولر ریاست کا آئین پڑھیں۔ وہاں لکھا ہوتا ہے کہ کوئی قانون مذہب کی بنیاد پر نہیں بن سکتا۔ بس اتنا سا فرق ہے مذہبی اور سیکولر ریاستوں میں۔
 
جی لکھا ہے تو اسمیں بری بات کیا ہے؟؟؟ جب اللہ پاک نے خود قرآن پاک میں فرمادیا ہے کہ ""میں نے تمہارے لیے دین اسلام کو پسند کیا ہے""
ایک بات کی وضاحت کرنا مناسب سمجھتا ہوں کہ دین اور مذہب میں فرق ہے۔
مذہب "" جو اعقادات ،اخلاقیات ،رسومات اور عبادات کا مجموعہ ہو""
دین "" جو صرف اعتقادات ،اخلاقیات ،رسومات اور صرف عبادات کاہی نہ مجموعہ ہو بلکہ وہ فرد اور معاشرے کو زندگی کے ہر ایک راہ (معاشی ،معاشرتی،اخلاقی،حقوق وغیرہ اور دنیاوی زندگی میں بھی راہنمائی فراہم کرے) میں راہنما بنے اور اسے راستہ دکھائے۔
امید ہے اب آپ کو پاکستانی آئین میں شریعت کو بنیاد بنانے کی وجہ سمجھ میں آگئی ہوگی۔
 
محمداحمد

لائبریرین

یہ اتنا سا فرق کچھ لوگوں کو بہت کَھلتا ہے۔ :)

اور وہ "اسلامی جمہوریہ پاکستان" کو "عوامی جمہوریہ پاکستان" بنا دینے پر تُلے رہتے ہیں۔ :p
 
محمداحمد

لائبریرین
جی لکھا ہے تو اسمیں بری بات کیا ہے؟؟؟ جب اللہ پاک نے خود قرآن پاک میں فرمادیا ہے کہ ""میں نے تمہارے لیے دین اسلام کو پسند کیا ہے""
ایک بات کی وضاحت کرنا مناسب سمجھتا ہوں کہ دین اور مذہب میں فرق ہے۔
مذہب "" جو اعقادات ،اخلاقیات ،رسومات اور عبادات کا مجموعہ ہو""
دین "" جو صرف اعتقادات ،اخلاقیات ،رسومات اور صرف عبادات کاہی نہ مجموعہ ہو بلکہ وہ فرد اور معاشرے کو زندگی کے ہر ایک راہ (معاشی ،معاشرتی،اخلاقی،حقوق وغیرہ اور دنیاوی زندگی میں بھی راہنمائی فراہم کرے) میں راہنما بنے اور اسے راستہ دکھائے۔
امید ہے اب آپ کو پاکستانی آئین میں شریعت کو بنیاد بنانے کی وجہ سمجھ میں آگئی ہوگی۔

ارے بھیا کاہے اپنے آپ کو ہلکان کر رہے ہیں آپ۔ :)

آپ جاسم بھائی کو وہ باتیں کیو ں سمجھا رہے ہیں جو وہ پہلے سے سمجھتے ہیں اور مزید سمجھنا نہیں چاہتے۔ :)
 
Top