کیا پکایا اور کیا کھایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
صبح کے 9 بج رہے ہیں اور ہمارا کھانا تیار ہو چکا ہے لیکن سب نماز کے لیے گئے ہوئے ہیں ان کے آنے پر کھایا جائے گا انشا اللہ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
فول ایک موٹی سی دال ہوتی ہے جسے پکا پکا کر بلکل حلیم کی طرح بنا لیتے ہیں۔ اصل میں یہ مصری ڈش ہے۔ کافی لذیذ ہوتی ہے۔ اس کو تمیس کے ساتھ کھاتے ہیں۔ تمیس ایک بہت بڑی سی روٹی ہوتی ہے۔ میدہ ملے آٹے سے تنور میں پکاتے ہیں۔ ایک روٹی ایک ریال کی ملتی ہے اور کم از دو آدمی ایک روٹی پیٹ بھر کر کھا لیتے ہیں۔

تمیس کے ساتھ ہی عدس (مسور کی دال) اور کبدہ بھی فول والی دکان سے ملتے ہیں۔ لوگ اپنے اپنے ذوق اور ذائقے کے مطابق کھاتے ہیں۔
 

سارا

محفلین
اس کا مطلب یہ ہوا کہ جب ہم سعودیہ آئیں گے (انشا اللہ) تو آپ ہمیں ایسی ایسی ڈشیں کھلائیں گے جو ہم نے پہلے نہ کبھی کھائی ہوں گی اور نہ ہی جن کے نام سے واقف ہوں گے۔۔۔۔:rolleyes: ;)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ یہاں کی اتنی مشہور ڈش ہے کہ صبح کا ناشتہ اکثر لوگ اسی کا کرتے ہیں۔ ہر فول والی دکان کے ساتھ ہی تمیس والا تنور ضرور ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ سلاد کے پتے، ہری مرچ اور پیاز ضرور دیتے ہیں۔ کوئی کوئی دکاندار اس کے ساتھ ٹماٹر کی چٹنی بھی دیتے ہیں۔

مکہ میں آج کل یہ ڈش زور و شور سے بک رہی ہو گی۔
 

زیک

مسافر
کیا یاد کرا دیا شمشاد۔ فول مدمس کی کیا ہی بات ہے۔ جس نے فول نہیں کھایا وہ کتنا بڑا فول ہے :p
 

سارا

محفلین
ہم تو جب مکہ میں بھی تھے تو اپنے پاکستانی کھانے ہی کھاتے ہیں۔۔ایک دو چیز ڈفرنٹ ٹرائی کی تھی لیکن پسند نہیں آئی تھی ۔۔دراصل کوئی بتانے والا نہیں تھا کہ یہاں کی کون سی چیز اچھی ہے جو ہمیں کھانی چاہیے۔۔اگلی دفعہ انشا اللہ ٹرائی کریں گے آپ اچھی اچھی ڈشوں کے نام لکھوا دینا۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top