کیا پکایا اور کیا کھایا-(2)

ظفری

لائبریرین
بھائی جی یہ رُوس بیچ میں کہاں سے آ گیا؟
رُز بخاری مع لحم ہو تو مزہ بھی ہے۔

رُز عربی میں چاول کو کہتے ہیں۔

شمشاد بھائی ۔۔۔ میں نے تو اس کے لہجے کو کاپی کرکے یہاں لکھ دیا تھا ۔ مجھے معلوم تھا کہ یہ غلط ہے مگر یہ بھی معلوم تھا کہ آپ تصحیح کر دیں گے ۔ ;)
اور دوسرا آپ نے جس ڈش کا ذکر کیا ہے وہ تو آنے کے بعد پتا چلے گا ۔ ویسے اس ڈش کا میں آج ذکر ضرور کروں گا ۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
بس یہ دیکھ لیجئے گا کہ لحم (گوشت) کس کا ہے۔

یہاں سب سے مہنگا اور سب سے اچھا لحم غنم نعیمی ہے۔ غنم ہمارے ہاں چھوٹا گوشت کہلاتا ہے اور نعیمی دنبے کی ایک نسل ہے جس میں خاصی چربی ہوتی ہے۔ عربی لوگ چربی والا گوشت بہت شوق سے کھاتے ہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
ارے شمشاد بھائی ۔۔ یہاں کہاں نعیمی تو کہاں کلیمی دنبے ۔۔۔۔ یہاں تو بس دنبہ ، دنبہ ہے اور بکرا بکرا ۔ ویسے آج کل جس طرح" وہ " مہربان ہے ،;) ۔۔۔۔ ڈر ہے کبھی نعیمی دنبے کا ذکر کردیا تو کہیں سعودی رعب ہی نہ پہنچ جائے نعیمی دنبہ یہاں لانے کے لیئے ۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں اگر یہ بات ہے تو ذکر کر ہی دیں، میں ایک نعیمی دنبہ لے کر آپ کے لیے اس کے حوالے کرنے کو تیار ہوں۔
 
Top