کیا ممکن ہے کہ جیسے ہم

مفت خور

محفلین
سب ساتھیوں کو السلام علیکم
کیا ممکن ہے کہ جیسے ہم ایم ایس ورڈ میں انسرٹ کی آپشن کو استعمال کرتے ہوئے کسی فونٹ سے کوئی خاص کریکٹر شفٹ اور کنٹرول دباتے ہوئے اپنی کمپوز ہوتی فائل میں‌لا سکتے ہیں اسی طرح ان پیج 0۔3 میں ممکن ہے یا نہیں ، اگر ممکن ہے تو کیسے ؟
 

محمدصابر

محفلین
ان پیچ استعمال کیے ہوئے عرصہ ہو گیا ہے۔ اس لئے آپ ان پیج میں زبان انگلش رکھتے ہوئے ایسا تجربہ کر کے دیکھیں۔ میرا خیال ہے ہو جائے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
کیریکٹر میپ سے کاپی کر کے ان پیج میں پوسٹ کیا جا سکتا ہے کوئی بھی کیریکٹر اور کوئی مخصوص فانٹ ہو تو وہ فانٹ ان پیج میں سلیکٹ کیا جا سکتا ہے اور وہ کیریکٹر پیسٹ کیا جا سکتا ہے۔ ان پیج ہی نہیں، کسی بھی دوسرے اطلاقئے، حتی کہ نوٹ پیڈ میں!!
 
Top