کیا محفل جمود کا شکار ہے ؟

یاز

محفلین
"ہمارے سوشل میڈیا فورمز " سے آپ کی مراد کونسے فورمز ہیں ؟
وہ کونسے فورمز ہیں جن میں فعال اراکین ("ممبران") اور وہاں شائع ہونے والے مراسلوں کی تعداد ایک دہائی قبل کافی زیادہ تھی ؟

عثمان بھائی "ہمارے فورمز" کو ایک عمومی اصطلاح کے طور پر استعمال کیا ہے۔ اس سے مراد میرے یا تخصیص کے ساتھ کسی اور ممبر کے فورمز نہیں ہے۔

اور رہی بات کہ کونسے فورمز ہیں جہاں فعالیت ایک دہائی قبل زیادہ تھی، تو ایسے بہت سے فورمز یہاں کوٹ کئے جا سکتے ہیں۔ اردو کے فورمز ہی کو سرچ کر کے دیکھیں تو ان کی ہسٹری میں لاکھوں مراسلے ملیں گے، لیکن حالیہ ایکٹوٹی کا یہ حال ہوگا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں گنتی کے مراسلہ جات پوسٹ ہوئے ہوں گے۔
میں خود ایک ہی اور فورم کا فعال ممبر رہا ہوں۔ آٹھ نو سال قبل وہاں فعالیت کا یہ عالم تھا کہ دو گھنٹے کی بریک کے بعد فورم پہ واپس آتے تو گزشتہ دو گھنٹوں کی ایکٹوٹی کو صرف دیکھنا بھی ممکن نہیں ہوتا تھا۔ ایک ایک دن میں ہزاروں مراسلے پوسٹ ہوتے تھے۔ فعال اراکین اتنے تھے کہ ایک ایک مراسلے پہ سو سو شکریے دیکھا جانا عام سی بات لگتی تھی۔
اور پھر وقت ایسا بدلا کہ وہاں بھی ایسا ہی جمود دکھائی دینے لگا۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
فیس بک اور کسی دوسرے سوشل میڈیا فورم کا موازنہ درست نہیں۔
فیس بک کی کامیابی کی ایک بہت بڑی وجہ اس کی اس انفرادی صلاحیت میں ہے کہ وہ لوگوں کی ذاتی شناخت ( پروفائل) اور دلچسپیوں کی بنیاد پر ایک دوسرے کو منسلک کرتی ہے، چاہے وہ لوگ ایک دوسرے کی مختلف موضوعات پر فکر جاننے میں دلچسپی رکھتے ہوں یا نا ہوں۔
جبکہ کئی دیگر مقبول سوشل میڈیا فورمز کا بنیادی مقصد اظہار خیال ہے، خصوصا ایسے کہ لوگ اپنی ذاتی شناخت کو خفیہ رکھ سکیں۔
جی بالکل۔ ان کا موازنہ بالکل بھی درست نہیں ہے اور نہ ہی موازنہ مقصود ہے۔
تاہم اس حقیقت کا بیان مقصودتھا کہ فیس بک وغیرہ کے فروغ کا فورمز پہ ایکٹوٹی سے تناسبِ معکوس ہے۔
 
عثمان

محفلین
عثمان بھائی "ہمارے فورمز" کو ایک عمومی اصطلاح کے طور پر استعمال کیا ہے۔ اس سے مراد میرے یا تخصیص کے ساتھ کسی اور ممبر کے فورمز نہیں ہے۔

اور رہی بات کہ کونسے فورمز ہیں جہاں فعالیت ایک دہائی قبل زیادہ تھی، تو ایسے بہت سے فورمز یہاں کوٹ کئے جا سکتے ہیں۔ اردو کے فورمز ہی کو سرچ کر کے دیکھیں تو ان کی ہسٹری میں لاکھوں مراسلے ملیں گے، لیکن حالیہ ایکٹوٹی کا یہ حال ہوگا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں گنتی کے مراسلہ جات پوسٹ ہوئے ہوں گے۔
میں خود ایک اور فورم کا فعال ممبر رہا ہوں۔ آٹھ نو سال قبل وہاں فعالیت کا یہ عالم تھا کہ دو گھنٹے کی بریک کے بعد فورم پہ واپس آتے تو گزشتہ دو گھنٹوں کی ایکٹوٹی کو صرف دیکھنا ہی ممکن نہیں ہوتا تھا۔ ایک ایک دن میں ہزاروں مراسلے پوسٹ ہوتے تھے۔ اور پھر وقت ایسا بدلا کہ وہاں بھی ایسا ہی جمود دکھائی دینے لگا۔
چلئے مجھے بحث نہیں۔ :)
اگرچہ یہ بات میرے لیے حیران کن ہے کہ کم ازکم میرا تاثر یہی ہے کہ ایک دہائی قبل نیٹ پر اردو لکھنے والوں کی تعداد بہت کم تھی۔ کجا یہ کہ فعالیت ہزاروں بلکہ لاکھوں مراسلوں تک پہنچے۔ :)
 
شکریہ جناب۔
ایک تصحیح کرتا چلوں کہ ایک دہائی قبل سے مراد سنہ 2006 کی ایکٹوٹی نہ لی جائے۔ بلکہ کہنا یہ مقصود تھا کہ زیادہ تر اردو فورمز کی شروعات لگ بھگ ایک دہائی قبل ہوئی تھی اور ان کے ابتدائی چند سالوں میں بے تحاشا فعالیت دیکھی گئی۔ یوں سمجھ لیں کہ 2007 سے 2010 تک کا عرصہ فعالیت کے لحاظ سے کافی نمایاں رہا۔
 
میں 2008 میں ایک پاکستانی انگلش فورم کا ممبر بنا جہاں ممبران کی تعداد اس وقت کوئی دس سے پندرہ ہزار کے درمیان تھی اور پوسٹس کی اتنی بھر مار ہوتی تھی کہ ایک سرسری نظر ڈالنے کے لیے بھی بہت سا وقت چاہیے ہوتا تھا۔
اب وہاں ممبرز کی تعداد ڈیڈھ لاکھ سے زائد ہے اور چوبیس گھنٹے میں شاید بیس سے پچیس پوسٹس۔
 
عثمان

محفلین
شکریہ جناب۔
ایک تصحیح کرتا چلوں کہ ایک دہائی قبل سے مراد سنہ 2006 کی ایکٹوٹی نہ لی جائے۔ بلکہ کہنا یہ مقصود تھا کہ زیادہ تر اردو فورمز کی شروعات لگ بھگ ایک دہائی قبل ہوئی تھی اور ان کے ابتدائی چند سالوں میں بے تحاشا فعالیت دیکھی گئی۔ یوں سمجھ لیں کہ 2007 سے 2010 تک کا عرصہ فعالیت کے لحاظ سے کافی نمایاں رہا۔
محض اپنا مشاہدہ بیان کر رہا ہوں۔
اردو ویب (اور اردو محفل) نیٹ پر یونیکوڈ اردو کی اولین کاوشوں میں سے ہے۔اگرچہ اپنے آغاز ہی سے یہ مقبول رہی ہے تاہم اس وقت بھی اس کی فعالیت آج کل کے مقابلے میں کوئی ایسی غیر معمولی نا تھی۔ بہرحال منتظم ہی اعدادو شمار واضح کر سکتے ہیں۔
سال ۲۰۱۰ میں جب میں اردو بلاگنگ میں کافی فعال تھا تو مجھے یاد ہے کہ اردو بلاگستان کو ایک اہم مسئلہ جو درپیش تھا وہ یہ کہ نیٹ پر یونیکوڈ اردو لکھنے والے افراد کی تعداد بہت کم ہے۔ اردو بلاگنگ تو ویسے ہی سو پچاس افراد کے گرد گھومتی تھی تاہم اس سے باہر بھی یونیکورڈ اردو لکھنے والوں کا انتہائی فقدان تھا۔ گوگل پر اردو کا کوئی لفظ لکھ کر سرچ کی جاتی تو وہی چند ماخذ مثلا بی بی سی اردو، اردو پوائنٹ ، اردو بلاگنگ اور محفل سمیت چند دوسری فورمز بار بار سامنے آتے جو اس بات کا واضح ثبوت تھا کہ کتنے لوگ نیٹ پر یونیکوڈ اردو ٹائپ کر رہے ہیں۔ پاکستان میں اردو کے کئی معاصر روزنامے تک اپنی ویب سائٹس "تصویری اردو" میں شائع کرتے تھے۔ "رومن اردو" کی اگرچہ بھر مار تھی۔ اس زمانے میں اردو بلاگنگ کے سرکردہ اراکین کے طرف سے لوگوں کو اپنے کمپیوٹر پر یونیکوڈ فعال کرنا سکھانے کے لیے کوششیں کی گئی۔ حتی کہ ایک اجلاس میں مفت سی ڈی تقسیم کی گئی کہ لوگوں میں یہ معلومات عام کی جائے کہ نیٹ اور کمپیوٹر پر یونیکوڈ اردو کیسے ٹائپ کی جائے۔
اس زمانے میں ان سب کاوشوں کا کوئی ایسا غیر معمولی نتیجہ نہیں نکلا۔ جتنے پاکستانی نیٹ پر فعال ہیں ، اردو لکھنے والے اس کا عشر عشیر بھی نہیں۔
واضح رہے یہ تمام گفتگو یونیکوڈ اردو کے تناظر میں ہے۔
انگریزی سوشل نیٹ ورکنگ جو نوے کی دہائی سے جاری ہے وہ ایک مختلف دنیا ہے جس کے محرکات بھی بہت مختلف ہیں۔

آپ کے تذکرہ کردہ فورم کا ربط کیا ہے ؟
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
اردو کے زیادہ تر فورم وہ رہے ہیں جو بنیادی طور پر رومن اردو، تصویری اردو یا یکسر انگریزی مواد کا استعمال کرتے رہے ہیں۔ حیرانی کی بات ہے کہ ابھی تک ایسے فورم بن رہے ہیں اور چل رہے ہیں۔ اور ان میں سے اکثر فورمز پر وہی ایک طرح کے مراسلے پوسٹ ہو رہے ہیں۔ زیادہ تر فوٹو شاپ اور کورل ڈرا میں اردو گرافکس بنانے کی تراکیب یا پھر پائریسی والے مواد کے روابط کی ترویج۔ ان پر مراسلے تو بے تحاشہ پوسٹ ہوتے ہیں لیکن زیادہ تر محض شکریہ اور گریٹ شئیرنگ وغیرہ ٹائپ کی پوسٹس ہوتی ہیں۔ ایسی سائٹس عموما کچھ عرصے بعد ہی بند ہو جاتی ہیں۔
 
درست کہہ رہے ہیں
اتنے تنوع اور مختلف موضوعات پر مبنی اردو یونی کوڈ فورم بس یہی ہے۔ اس پر تمام لوگوں کو خراج تحسین۔ ایک زوال پذیر زبان کے بولنے والوں کی یہ کاوش قابل قدر ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
میرے مشاہدہ ہے کہ وہ خواتین و حضرات جو اپنی اصل زندگی میں کسی بھی وجہ سے بہت زیادہ سوشل نہیں ہو پاتے یا ان کے اردگرد کوئی ایسی دلچسپی موجود نہیں ہوتی جو انھیں مصروف رکھ سکے یا وہ خود کنی کترائے رکھنا بہتر سمجھتے ہوں وہ سوشل میڈیا پر زیادہ ایکٹو ہوتے ہیں ۔ اب کیونکہ ان کے بیشتر اوقات کی ایکٹیویٹی یہی سوشل میڈیا ہوتا ہے، ایسے میں انھوں نے بہت کچھ پڑھ، سن، سمجھ اور جان رکھا ہوتا ہےاور جب تک کچھ نیا اور ان کی دلچسپی اور طبعیت کے موافق موضوع زیر بحث نا آئے وہ موجود ہوتے ہوئے بھی خاموشی اختیار کیے رکھتے ہیں۔ لیکن یقیناً ایسا سب کے ساتھ نہیں ہے۔
آپ کا یہ اخیر والا جملہ پڑھ کے کچھ تسلی ہوئی ورنہ پڑھتے ہوئے ہمیں انتہائی غیر متفق کی فیلنگ آ رہی تھی :)
 
محمداحمد

لائبریرین
میرا خیال ہے اتنا جمود تو ہر محفل کا حصہ ہوتا ہے۔ گھنٹے دو گھنٹے کی محفل میں بھی دو چار بار ایسے مواقع آ ہی جاتے ہیں جب چند لمحوں کے لیے ہر طرف خاموشی چھا جاتی ہے ایسے جیسے یہاں کوئی ذی نفس موجود نہیں ہے( میں خالصتا سوشل محفل کی بات کر رہی ہوں دفتری میٹنگز کی نہیں)۔
باقی رہی کٹھ پتلیاں یا پسندیدہ سلسلوں کو ریٹ کرنے والوں کی بات تو میرا خیال ہے اس چوپال کی یہی تو خوبصورتی ہے۔ جو یہاں آتا ہے اپنی دلچسپی کے سیکشن میں چلا جاتا ہے۔ اور مخصوص لوگوں یا پوسٹس کو ریٹ کرنے کی ایک وجہ ٹیگ سسٹم بھی یے۔ آپ اگر تھوڑی دیر کو آتے ہیں تو جن لوگوں نے آپ کو ٹیگ کیا ہوتا ہے ۔۔قدرتی اور اخلاقی طور پر آپ پہلے انہی کی پوسٹس دیکھیں گے۔ اور پھر اکثر لوگ وقت کی قلت کی وجہ سے باقی سلسلے نہیں دیکھ پاتے۔ ویسے بھی سوشل میڈیا ہو یا حقیقی زندگی آپ سب سے ایک ہی طرح کا ردعمل کی توقع نہیں کر سکتے۔
مجھے محفل کے ساتھ وابستہ ہوئے ایک دہائی ہو چلی ہے اور مجھے ہمیشہ یہاں رونق و رنگا رنگی ہی نظر آئی۔ ہاں مختلف مزاجوں کے لوگ ضرور سامنے آتے ہیں لیکن میرا مشاہدہ ہے کہ یہ موسمی تبدیلی جیسی بات ہے۔

بہرحال اس لڑی کے صفحات کی تعداد دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ اگر جمود تھا بھی تو اب ٹوٹ چکا ہے۔

دعا ہے کہ محفل کی رونقیں یونہی بحال رہیں۔

اب جب فرحت کیانی بھی محفل میں آ کر کچھ لکھ رہی ہیں تو جمود تو برائے نمود ہی رہ گیا نا۔ :) :) :)
 
فلک شیر

محفلین
9925 باتیں کرکے فرحت خاموش ہو گئیں
وہ مسکرا کے بولے بہت بولتی ہو تم

:)
:D
:p
:rollingonthefloor:
نیرنگ خیال
فلک شیر
اتنی باتیں کرتی ہیں فرحت کیانی :)
یہ تو کوچہ آلکساں سے بھی متعلق رہی تھیں
ویسے کوئی خصوصی تقریب ہونی چاہیے، جس میں یہ پچھتر مراسلے اکٹھے وارد ہوں اور پھر تمغہ پر گوئی یا کم گوئی انہیں عطا کیا جائے :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ تو میں نے دیکھا ہی نہیں تھا۔
ہے تو پوسٹس کی تعداد لیکن یہ دس سالوں میں کی گئی باتیں ہیں۔

9925 باتیں کرکے فرحت خاموش ہو گئیں
وہ مسکرا کے بولے بہت بولتی ہو تم

:)
:D
:p
:rollingonthefloor:
نیرنگ خیال
فلک شیر

اتنی باتیں کرتی ہیں فرحت کیانی :)
یہ تو کوچہ آلکساں سے بھی متعلق رہی تھیں
ویسے کوئی خصوصی تقریب ہونی چاہیے، جس میں یہ پچھتر مراسلے اکٹھے وارد ہوں اور پھر تمغہ پر گوئی یا کم گوئی انہیں عطا کیا جائے :)
ہم بولے گا تو بولو گے کہ بولتا ہے۔۔۔ :p
 
محمداحمد

لائبریرین
اتنی باتیں کرتی ہیں فرحت کیانی :)
یہ تو کوچہ آلکساں سے بھی متعلق رہی تھیں
ویسے کوئی خصوصی تقریب ہونی چاہیے، جس میں یہ پچھتر مراسلے اکٹھے وارد ہوں اور پھر تمغہ پر گوئی یا کم گوئی انہیں عطا کیا جائے :)

یہ ٹھیک ہے۔

اب ہونا یہ چاہیے کہ اس موقع پر فرحت ایک خصوصی تحریر لکھیں اور فوراً لکھیں سوچنے نہ بیٹھ جائیں۔ بلکہ بغیر سوچے لکھ دیں۔ اور پھر اس تحریر کے تبصروں میں لچھے دار گفتگو کریں یہاں تک یہ کہ یہ پچھتر مراسلے مکمل ہو جائیں۔ پھر تمغے وغیرہ کا باہمی رضا مندی سے طے کر لیں گے۔ :) :) :)

ویسے لچھے دار گفتگو کے لئے پچھتر مراسلے بہت کم نہیں ہیں؟ :)
 
ہاہاہاہاہاااااا
ہم علی الاعلان اس بات سے اتفاق کا اظہار کرتے ہیں۔۔۔

آپ کو بولنے کی کیا ضرورت سب کچھ تو دستخط میں لکھ مارا ہے آپ نے۔ :)
اوہ۔۔۔ واقعی۔۔۔ یہ تو طویل ہوگیا۔۔۔
 
Top