کیا لڈ بروک گروو کا علاقہ انتہا پسند عناصر کا گڑھ بن گیا ہے؟

صرف علی

محفلین
کیا لڈ بروک گروو کا علاقہ انتہا پسند عناصر کا گڑھ بن گیا ہے؟

headlinebullet.gif

shim.gif

dot.jpg

shim.gif

242647_l.jpg

لندن (جنگ نیوز) طارق حسن مغربی لندن کے علاقے لڈبروک گروو سے تعلق رکھتا ہے جہاں سے کئی نوجوان شام جنگ لڑنے جاچکے ہیں۔ وہ شام میں مارے گئے دو جہادیوں سے واقف تھا۔ محمد المراج شمالی افریقہ سے آیا تھا، اور اس کے محلے میں رہتا تھا، دوسرا جہادی برطانوی مراکشی چوکری الخلیفی تھا، دونوں اگست 2013ء میں مارے گئے تھے اور طارق حسن نے اپنے ٹوئیٹ میں ان دونوں کی موت پر تعزیت کی تھی۔ الخلیفی 2012ء میں فرار ہوکر شام چلاگیا تھا۔ وہ امیر لوگوں کو سٹیرگن سے دھمکا کر لوٹتا تھا۔ دونوں جہادی بعدازاں کلاشنکوف تھامے نصرہ فرنٹ کے ڈچ جہادی کے ساتھ نظر آئے تھے۔ طارق حسن کی گرفتاری سے علاقہ مکین کو دھچکا لگا ہے، 9 سال پہلے اس علاقے کے ایک فلیٹ سے مختار سعید ابراہیم اور رمزی محمد گرفتار ہوئے تھے دونوں دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مرتکب قرار پائے تھے۔ جہادی اور دہشتگردی کی سرگرمیوں میں مصروف کئی دوسرے افراد بھی لڈ بروک گروو سے تعلق رکھتے تھے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=242647
 
Top