کیا سعودی عرب پاگل خانہ ہے ۔۔۔۔ ؟‫!

حیدرآبادی

محفلین
روزنامہ جنگ کے انٹرنیٹ یونیکوڈ ایڈیشن کی ایک خبر کسی نے جو بتائی ، وہ یوں ہے
سعودی عرب پاگل خانہ اور وہاں کے قوانین غیراسلامی ہیں : جمائما خان

آج سے کچھ ماہ قبل (غالبا ماہ مئی میں) بی۔بی۔سی کی ایک خاتون رپورٹر نے بھی اسی طرح کا زہر اگلا تھا :
۔۔۔ سعودی عرب اب بھی ایک ایسی مملکت ہے جہاں خواتین نہ ووٹ دے سکتی ہیں ، نہ ڈرائیونگ کر سکتی ہیں ، نہ اپنی پسند کے لباس پہن سکتی ہیں اور نہ ہی اپنی پسند کی جگہوں پر جا سکتی ہیں۔
خبر کا حوالہ : یہاں

جب ہم اردو ھوم کے پرانے بلاگ پر تھے تو اپنی دانست میں اس کا ایک مناسب جواب لگایا تھا۔
ہماری سمجھ سے باہر ہے کہ کیوں بار بار سعودی معاشرہ ، مغربی تہذیب کی نظروں میں کھٹکتا ہے؟
ہم نہیں کہتے کہ سعودی عرب کا معاشرہ سو فیصد صاف و شفاف اسلامی معاشرہ ہے مگر دیگر اسلامی ممالک کے مقابلے میں کسی حد تک بہتر تو ہے !
بہرحال ۔۔۔ مغربی تہذیب کے ایسے واویلے پر کچھ ہمارا جواب بھی ہمارے نئے بلاگ پر یہاں ملاحظہ فرما لیں ، شکریہ ۔
 
خاور بلال

محفلین
السلام علیکم!
آپ کے نئے بلاگ پر آپکا جواب پڑھا، مزا آیا۔آپ کی باتاں پسند آئیں۔۔۔۔۔اردو محفل پر آیا جایا کریں آپکی باتاں مزا کیے ہیں۔
 
زیک

مسافر
یہ رہا جمائما خان کا آرٹیکل۔

ویسے شاہ عبداللہ کی 30 شادیوں کے بارے میں کیا خیال ہے؟ اس وقت بھی شاید ان صاحب کی 4 بیویاں ہیں۔ اور ان کے والد صاحب نے کتنی شادیاں کی تھیں؟

مکہ میں لڑکیوں کے سکول میں آگ والے واقعے پر بھی کچھ روشنی ڈالیں۔
 
Muhammad Naeem

حضور محترم ! آپ کے اسی طرح کے خیالات مبارکہ پر علامہ اقبال فرما گئے تھے۔

"فکرعرب کو دے کر فرنگی تخیلات
اسلام کو حجاز و یمن سے نکال دو "​
سعودی عرب سے باہر بیٹھ کر ایسا سلسلہ شروع کرنے پر میری طرف سے ہزاروں افسوس قبول کیجیئے۔
اگر کوئی خامی ہے تو حکمرانوں کو نشانہ بنیئے نا کہ اس سرزمین کو۔
 
Muhammad Naeem

محفلین
اب تک تو تھیین باتاں ہی باتاں، اب باتاں‌ پہ مبارکاں !
حضور ! دور نبوی میں بھی عورتوں کی حالت زار پر کوئی زبردست دھاگہ لکھ ماریئے۔ ہم اس نیک کام میں آپ کے ساتھ ہیں۔ صنف نازک بیچاری ہمیشہ سے غلام رہی ہے۔ اب دیکھا جائےگا ہم انہیں آپ کے شانہ بشانہ آزاد رکرا کے چھوڑیں گے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔شاباش ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔شروع کردیجیئے ابلیس کا نام لے کر۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
عورتوں کی آزادی کا کام تو خود ابلیس صفت طالبان کر رہے ہیں ان سے بھیک منگوا کر اور ان سے جسم فروشی کروا کر۔۔۔ اور ڈھونگ اسلام کے نام کا رچایا ہوا ہے۔
 
Muhammad Naeem

محفلین
عورتوں کی آزادی کا کام تو خود ابلیس صفت طالبان کر رہے ہیں ان سے بھیک منگوا کر اور ان سے جسم فروشی کروا کر۔۔۔ اور ڈھونگ اسلام کے نام کا رچایا ہوا ہے۔
ثم نبتھل فنجعل لعنۃ اللہ علی الکذبین۔
بھیا بغیر ثبوت کے بات۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔چچ چچ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میری آنکھیں ابھی تک ثبوت و شواہد کا انتظار کر رہی ہیں۔ کیونکہ آپ کے بقول کسی پر جب تک جرم ثابت نہ ہوجائے تب تک وہ بے گناہ ہوتا ہے۔ پتا نہیں کب میری آنکھیں ثبوت و شواہد کے دیدار سے فیضیاب ہوں گی۔ کویئ بات نہیں ہمت کیجیئے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نعیم، مجھے آپ کے نظریات سے کوئی سروکار نہییں ہے لیکن آپ بھی اپنی گفتگو میں احتیاط برتیں اور آئندہ کسی کو ابلیس یا عبداللہ بن ابی کہہ کر مخاطب نہیں کریں۔ بصورت دیگر میں ایکشن لینے پر مجبور ہوں گا۔
 
فرید احمد

محفلین
عورتوں کی آزادی کا کام تو خود ابلیس صفت طالبان کر رہے ہیں ان سے بھیک منگوا کر اور ان سے جسم فروشی کروا کر۔۔۔ اور ڈھونگ اسلام کے نام کا رچایا ہوا ہے۔
نبیل ، اس کا ذرا کوئی حوالہ یا لنک دے دیں ، تاکہ بہت سے حضرات کو اپنی فکر جہتیں تبدیل کرنے میں مدد ملے ۔
بصورت دیگر میں ایکشن لینے پر مجبور ہوں گا۔

خود بھی تو قابو میں رہیں ، کیا یہیں آپ کو ایکشن نظر آئی ؟

وہ فاروق صاحب کئی ایک‌ حضرات کو کیا کچھ کہ چکے ہیں ، کبھی ان کو بھی تو یہ کہا ہوتا ؟
بات انصاف کی کریں ، حد سے تجاوز کرنے والے کئی ایک ہیں‌ ، ہر ایک کو برابر تنبیہ کریں ۔
 
فرضی

محفلین
عورتوں کی آزادی کا کام تو خود ابلیس صفت طالبان کر رہے ہیں ان سے بھیک منگوا کر اور ان سے جسم فروشی کروا کر۔۔۔ اور ڈھونگ اسلام کے نام کا رچایا ہوا ہے۔

نبیل بھائی یہ خبر کہاں سے اڑا رکھی ہے؟ اب پہلے بھی ذکر کر چکے ہیں کہیں اور۔۔ جسم فروشی والی بات۔۔۔۔ دل نہیں مانتا۔۔۔۔۔۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، میں نے عبدالستار ایدھی کا ایک انٹرویو دیکھا تھا جس میں کچھ اس طرح کی باتیں بتائی گئی تھیں اور کچھ ٹی وی رپورٹس بھی دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ طالبان پر یہ ذمہ داری اس لیے عائد ہوتی ہے کہ یہ ان کی آنکھوں کے سامنے ہوتا تھا۔ میرا مقصد کسی کی دلآزاری نہیں ہے لیکن کسی کو دوسروں پر فتوے جاری کرنے کا حق بھی حاصل نہیں ہے۔ یہ بات میں نعیم سے اوپر والی پوسٹ میں کہہ چکا ہوں۔
 
Muhammad Naeem

محفلین
نعیم، مجھے آپ کے نظریات سے کوئی سروکار نہییں ہے لیکن آپ بھی اپنی گفتگو میں احتیاط برتیں اور آئندہ کسی کو ابلیس یا عبداللہ بن ابی کہہ کر مخاطب نہیں کریں۔ بصورت دیگر میں ایکشن لینے پر مجبور ہوں گا۔
کوئی ایسا بھائی جسے میں نے عبداللہ بن ابی کہہ دیا ہو یا کسی بھائی کو میں نے ابلیس کے نام سے لکھا ہو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ارے ہے ادھر کوئی ایسا ۔
 
Muhammad Naeem

محفلین
فرضی، میں نے عبدالستار ایدھی کا ایک انٹرویو دیکھا تھا جس میں کچھ اس طرح کی باتیں بتائی گئی تھیں اور کچھ ٹی وی رپورٹس بھی دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ طالبان پر یہ ذمہ داری اس لیے عائد ہوتی ہے کہ یہ ان کی آنکھوں کے سامنے ہوتا تھا۔ میرا مقصد کسی کی دلآزاری نہیں ہے لیکن کسی کو دوسروں پر فتوے جاری کرنے کا حق بھی حاصل نہیں ہے۔ یہ بات میں نعیم سے اوپر والی پوسٹ میں کہہ چکا ہوں۔
وہ انٹرویو کس سال نشر ہوا تھا۔ سن و ماہ سے آگاہ کیجئے۔ کس نشریاتی ادارے نے نشر کیا تھا۔یہ بھی ضرور بتا دیجیئے۔ اور وہ جو آپ نے ٹی بی کی رپورٹس دیکیھیں تھیں وہ کہیں بی بی سی ( بددیانت برادکاسٹنگ کارپوریشن ) کی تو نہیں تھیں۔ ذرا تفصیلی حالات سے آگاہ کیجیئے۔ مجھے بھی ثبوتوں کی شدید تلاش ہے۔
اللہ تعالیٰ ثبوتوں کی تلاش میں میری اور آپ کی مدد فرمائے۔
 
Top