کیا جارج بش اپنی عوام کے سامنے جواب دہ ہے؟

arifkarim

معطل
امریکی دستور میں صاف لکھا ہے کہ اگر حکومت قوم کیساتھ غداری کرے تو یہ عوام کا حق اور فرض ہے کہ ایسی حکومت کو (طاقت کے زور پر) بر طرف کردے۔ اور حاکم وقت اور اسکی انتظامیہ کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ تاکہ انہیں انکے اعمال کی جوابدہی کا موقع ملے۔۔۔۔

لیکن حیرت اس بات کی ہے کہ لاکھوں انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنے والا جارج بش بغیر کسی پریشانی کے اپنی کرسی سے فارغ ہو رہا ہے۔ اسکی کرائم لسٹ میں ہزاروں امریکیوں کا قتل اور مسلمان ممالک پر جارحیت کا مظاہرہ کرنا اول درجہ پر ہے۔ ۔۔ایسی صورت میں امریکی عوام کیا عملی اقدام کرتی ہے، اسکا فیصلہ آنے والا کل کرے گا۔ کیونکہ جو کوئی ظالم کا ساتھ دے ، وہ اپنی خیر منالے۔۔۔خدا کی لاٹھی بے آواز ہے!
 

شمشاد

لائبریرین
عارف بھائی وہ کیوں جوابدہ ہونے لگا۔ اس نے تو یہ سب قانون کی اجازت سے کیا ہے۔ کبھی اپنی سینٹ سے منظوری لے لی اور کبھی اقوام متحدہ سے منظوری لے لی۔
 

arifkarim

معطل
عارف بھائی وہ کیوں جوابدہ ہونے لگا۔ اس نے تو یہ سب قانون کی اجازت سے کیا ہے۔ کبھی اپنی سینٹ سے منظوری لے لی اور کبھی اقوام متحدہ سے منظوری لے لی۔

جہاں جنگل کا قانون نافذ ہو، وہاں ایسے اجازت نامے بنوانا کوئی مشکل نہیں۔ اصل کام تو صرف عوام کو بیوقوف بنانا ہوتا ہے۔ جو انہوں نے بہت آسانی کیساتھ 9/11 حملوں کے بعد کر لیا!
 

شمشاد

لائبریرین
دنیا میں ہر جگہ یہی قانون نافذ ہے۔ پاکستان ہو یا امریکہ، اسرائیل ہو یا انگلستان، ہر جگہ یہی ہو رہا ہے۔
 

arifkarim

معطل

یہاں پر:
http://en.wikisource.org/wiki/United_States_Declaration_of_Independence

یہیں سے کوٹ کرتا ہوں:
That whenever any Form of Government becomes destructive of these Ends, it is the Right of the People to alter or abolish it, and to institute a new Government, laying its Foundation on such Principles, and organizing its Powers in such Form, as to them shall seem most likely to effect their Safety and Happiness. Prudence indeed, will dictate that Governments long established should not be changed for light and transient Causes; and accordingly all Experience hath shewn, that Mankind are more disposed to suffer, while Evils are sufferable, than to right themselves by abolishing the Forms to which they are accustomed. But when a long Train of Abuses and Usurpations, pursuing invariably the same Object, evinces a Design to reduce them under absolute Despotism, it is their Right, it is their Duty, to throw off such Government, and to provide new Guards for their future Security.​
 

arifkarim

معطل
یہ امریکی قوم کا حق ہی نہیں بلکہ قانونی فریضہ ہے کہ ایسی حکومت کو بر طرف کر دے جو انکو تباہی کی طرف لیکر چلے۔ لیکن جیسا کہ بیان کر چکا ہوں کہ امریکی عوام اتنی برین واش ہو چکی ہے کہ ہماری طرح عمل کرنے کی طاقت نہیں رکھتی۔
 
Top