کیا ایسا ممکن ہے

آداب عرض ہے

میرا سوال یہ ہے کہ ایم ایس این اگر ہم کسی سے بات کر رہے ہیں تو کیا یہ ممکن ہے کہ ہم اس بندے کی لوکیشن کو جان سکیں کہ کہاں سے بات کر رہا ہے ؟

دوسرا سوال یہ ہے کہ آنے والی ای میل کا پتہ لگ سکتا ہے کہ کہاں سے آئی ہے ؟

کیا یہ ممکن ہے کہ میری میل اگر کسی نے وصول کی ہے تو مجھے کنفرمیشن ملے یاہو اکاونٹ پر ؟طریقہ آسان اور سہل بتائیے گا یہ سوچ کر کہ ایک عام سی گھریلو عورت اس کو استعمال کر سکے

شکریہ
 

فخرنوید

محفلین
جب ای میل آتی ہے تو اس میں بھیجنے والے کا آی پی ہوتا ہے جس کو آپ ip2location.com پر دے کر معلوم کر سکتے ہیں کس ملک اور شہر سے ای میل کی گئی ہے۔

وسلام
 

شہزاد وحید

محفلین
آپ کے پہلے دو سوالوں کا جواب تو ہاں ہے۔ کیوں کہ آئی پی ایڈریس ٹریس ہو جاتا ہے۔ اینڈ ای میل بھی چیک کی جا سکتی ہے کہ کس علاقے سے بھیجی گئی۔ لیکن ان کے کوئی بھی آسان طریقے نہیں ہیں۔
 

خوشی

محفلین
مگر ایم ایس این پہ کسی انجان کی ای میل کیسے آ‌سکتی ہے ای میل اڈریس تو ہم انھیں ہی دیتے ھیں جنہیں ہم جانتے ھیں پھر اتنی جاسوسی چہ معنی دارد
 
مگر ایم ایس این پہ کسی انجان کی ای میل کیسے آ‌سکتی ہے ای میل اڈریس تو ہم انھیں ہی دیتے ھیں جنہیں ہم جانتے ھیں پھر اتنی جاسوسی چہ معنی دارد


بھئی میری ایک نیٹ فرینڈ مجھ سے بات کر رہی ہے۔ چار دن پہلے وہ دبئی میں تھی، دو دن بعد وہ جنوبی افریقہ سے بات کر رہی تھی۔ تیسرے یہ کہ میلز ملنا شروع ہوئیں جو کہ کچھ زیادہ ہی حیرت انگیز معلومات لئے ہوئے تھیں۔

اصل میں میری بہن جو بیمار ہے اور شدید ترین بیمار ہے اس کے سسرال کا معاملہ ہے۔

آپ میرے مسئلے کو غور سے پڑھئے خوشی کہ میں پوچھا کیا ہے ؟

ابھی تک کسی نے تسلی بخش جواب نہیں دیا پلیز تھوڑی سے ہیلپ ضرور کیجئے
 
Top