کیا انپیج میں نئے فانٹس ایڈ ہوسکتے ہیں؟؟؟

ijaz1976

محفلین
اشتیاق بھائی آپ نے ایڈٹ تو کرلئے ہیں لیکن اس کا طریقہ کار بھی تو شیئر کریں تاکہ سب فائدہ اٹھا سکیں اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی تو بتائیں کہ آپ نے کون کون سے فونٹس کو چینج کرکے ان میں یہ نئے فونٹس ایڈ کئے ہیں
شکریہ
جزاک اللہ
 

ijaz1976

محفلین
برائے مہربانی فونٹ کری ایٹر کا استعمال بھی اگر کوئی صاحب تفصیلی بتا دیں تو ان کی مہربانی ہوگی اور اس سے اردو فونٹس ڈویلپمنٹ میں مدد بھی دی جاسکتی ہے
 

ijaz1976

محفلین
عارف کریم بھائی آپ جان نہ چھڑوائیں بلکہ اپنے علم کو آگے پھیلائیں
کیا آپ نے سنا نہیں کہ علم پھیلانے سے بڑھتا ہے کم نہیں ہوتا
شکریہ
جزاک اللہ
 

سویدا

محفلین
میرے پاس کچھ فونٹس ہیں اور میں‌یہ چاہتا ہوں‌کہ وہ ان پیج میں‌آجائیں‌
ہمارے بڑے بزرگ یا تو ہمیں‌سکھادیں‌یا ہماری مدد کریں‌اور وہ یہ کام کردیں
اگر ہمیں‌سکھادیں‌گے تو زیادہ اچھا ہوگا
 

ijaz1976

محفلین
عارف کریم بھائی اگر آپ کو فانٹس ایڈٹ کرنے کے متعلق علم ہے تو آپ ہی کوئی ٹیٹوریل بنا دیں کیونکہ آپ کے بتانے کا طریقہ کار ذرا سہل ہوتا ہے، میرا خیال ہے کہ اشتیاق بھائی تو کہیں زیادہ ہی مصروف ہوگئے ہیں
 

ijaz1976

محفلین
لگتا ہے ایسا ہونا ممکن نہیں کیونکہ انپیج میں فانٹس ایڈ کرنا کوئ آسان کام نہیں ورنہ اب تک تو نہ جانے کتنے فانٹس ایڈڈ ایڈیشن مارکیٹ میں دستیاب ہوتے۔
اگر اب بھی خاموشی رہتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ دال میں کچھ کالا ہے۔
 

arifkarim

معطل
لگتا ہے ایسا ہونا ممکن نہیں کیونکہ انپیج میں فانٹس ایڈ کرنا کوئ آسان کام نہیں ورنہ اب تک تو نہ جانے کتنے فانٹس ایڈڈ ایڈیشن مارکیٹ میں دستیاب ہوتے۔
اگر اب بھی خاموشی رہتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ دال میں کچھ کالا ہے۔

جناب یہ اتنا مشکل نہیں‌ہے، پر اسکے مختلف طریقے ہیں اور جنکو اس پر عبور حاصل ہے وہ اپنی روزی روٹی کے چکر میں‌آگے بتانا نہیں چاہتے۔ :)
 

ijaz1976

محفلین
جناب یہ اتنا مشکل نہیں‌ہے، پر اسکے مختلف طریقے ہیں اور جنکو اس پر عبور حاصل ہے وہ اپنی روزی روٹی کے چکر میں‌آگے بتانا نہیں چاہتے۔ :)

السلام علیکم! عارف بھائی
اسی روزی روٹی کے چکر میں تو حکمت ختم ہوگئی ہے برصغیر سے کیونکہ حکیم اپنے سگے بیٹے کو بھی اپنے نسخے نہیں دیتے تھے نتیجہ یہ نکلا کہ آج برصغیر سے حکمت ختم ہوچکی ہے، کسی قابل حکیم کا وجود نہ ہونےکے برابر ہے، لب لباب یہ ہے کہ ہم لوگ اپنے علم کو اپنے تک محدود رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ہمارا علم عموماً عطائی نوعیت کا ہوتاہے ہم تحقیق نہیں کرتے اس لئےڈرتے ہیں کہ اگر یہ تھوڑا سا علم کسی کو دے دیا تو پھر ہم کیا کریں گے کہیں وہ دوسرا ہم سے آگے نہ نکل جائے، جبکہ ترقی یافتہ ممالک کے لوگ یہ سوچتے ہیں کہ اگر آج ہم اپنا تھوڑا علم آگے منتقل کریں گے تو یقیناً کوئی اور تحقیق کرنے والا اس کو اور بڑھائے گا اور اس میں اضافہ کرے گا اسی روش کے نتیجہ میں وہ لوگ ٹیکنالوجی میں کتنے آگے نکل گئے ہیں جبکہ ہم لوگ علم کو محدود کرلیتے ہیں اور جس کسی کے پاس تھوڑا یا بہت علم ہوتا ہے جب وہ مر جاتاہے تو وہ علم بھی اسی کے ساتھ مر جاتا ہے ہم لوگ خود بھی مرتےہیں اور اپنے ساتھ علم کو بھی مار دیتےہیں، پھر ہم کہتے ہیں کہ یار ہمارے ہاں تو ترقی نہیں ہوتی، ترقی تو علم سے ہوتی ہے جب تک آپ اپنے علم کو بانٹیں گے نہیں اس وقت تک ہم لوگ ہماراملک ہماری زبان ترقی نہیں کرسکتی کیونکہ ممکن ہے آپ کو وہ مواقع میسر نہ آسکیں جو کسی دوسرے شخص کو جس کو آپ نے علم منتقل کیا ہے اس کو میسر آئیں لہٰذا برائے مہربانی یہ روش اب ترک کردیں ہم اپنا اس روش کی وجہ سے کافی نقصان کرچکے ہیں اور جہاں تک روزی روٹی کا چکر ہے ہمیں بطورمسلمان اس چیز پر یقین رکھنا چاہئے کہ رزق جو مقررہے وہ اتنا ہی ملنا ہے یہ اللہ کے اختیارمیں ہے، ہم میں سے کوئی بھی اپنا یا کسی دوسرے کا رازق نہیں ہے۔
اس چیز کو سمجھیں اور علم کو عام کریں۔
شکریہ
 

ذیشان حیدر

محفلین
محترم اعجاز بھائی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ناامید اور پریشان نہ ہوں میں ٹیٹوریل کے متعلق سوچ رہاہوں کام کا تھوڑا بوجھ ہے جوں ہی فارغ ہوتا ہوں میں اشتیاق بھاءی سے مشورہ کرلیتا ہوں اور اس پر ٹیٹوریل بنا دیتے ہیں۔ میرے خیال میں‌ویڈیو ٹیٹوریل بہتر رہے گا کیونکہ تصویریں بنانے اور لکھنے میں‌کافی وقت لگے گا۔ والسلام
دُعاؤں میں‌یاد رکھیں
 

ijaz1976

محفلین
انپیج میں نئے فانٹس ایڈ کرنے کا ٹیٹوریل

محترم اعجاز بھائی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ناامید اور پریشان نہ ہوں میں ٹیٹوریل کے متعلق سوچ رہاہوں کام کا تھوڑا بوجھ ہے جوں ہی فارغ ہوتا ہوں میں اشتیاق بھاءی سے مشورہ کرلیتا ہوں اور اس پر ٹیٹوریل بنا دیتے ہیں۔ میرے خیال میں‌ویڈیو ٹیٹوریل بہتر رہے گا کیونکہ تصویریں بنانے اور لکھنے میں‌کافی وقت لگے گا۔ والسلام
دُعاؤں میں‌یاد رکھیں

زندہ باد ذیشان بھائی یہ ہوئی ناں بات اگر ہمارے اندر یہی جذبہ رہا تو دنیا میں ایک دن اردو اور اردو والوں کا نام ضرور روشن ہوگا اور آپ جیسے لوگوں کا نام اردو زبان کی ترویج و اشاعت میں ضرور سنہری حروف سے لکھا جائے گا،آپ کی ویڈیو ٹیٹوریل والی بات سو فیصد درست ہے کیونکہ پھر کسی قسم کا ابہام نہیں رہےگا۔
شکریہ
آپ کے ٹیٹوریل کا شدت سے انتظار رہےگا۔
جزاک اللہ
 

arifkarim

معطل
اعجاز بھائی، آپنے بالکل درست عکس کشی ہے حالات کی۔ ہمارا معاشرہ ہی ان بیکار بنیادوں پر قائم ہے۔ اسلئے نتائج صفر آتے ہیں-
 

ijaz1976

محفلین
السلام علیکم!
عارف بھائی اگر اب بھی ہم اس صورتحال کو سمجھ کر اس سے بچ جائیں تو بہت آگے نکل سکتے ہیں، دیر آید درست آید والا کام ہوسکتا ہے۔ اگر ہم اسی روش کو برقرار رکھیں گے تو ہماری انفرادی محنت بیکار ہی رہے گی کیونکہ ہم نے تو آگے علم منتقل ہی نہیں کرنا لہٰذا اس کا مطلب ہے ہم نے ترقی نہیں کرنی، امید ہے تمام دوست اس اہم نکتہ کو سمجھ کر پرخلوص ہو کر اردو کی ترویج واشاعت میں اپنے تجربات شیئرکریں گے، کہیں ایسا نہ ہو کہ بہت دیر ہوجائے اور پھر افسوس کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ رہے۔ اس پیغام اور سوچ کو عام کریں۔ صرف اپنے بارے میں نہ سوچیں یہ سوچیں کہ ہم نے اپنےملک اور اپنی زبان کو کیا دینا ہے اور ہماری آئندہ نسلیں ہم سے کیا سبق لیں گی اگر ہم نے اس روش کو برقرار رکھا، اس طرح تو ہم ہمیشہ دوسروں کےدست نگر ہی رہیں گے، میں دعا کرتا ہوں کہ ہمیں اللہ تعالیٰ پرخلوص محنت، مدد اور علم پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)
شکریہ
جزاک اللہ
اعجاز احمد
 
Top