کیا امریکہ ایران پر حملہ کرے گا

تفسیر

محفلین


scotnme.jpg


‘ ٹارگیٹ ایران‘ اور‘عراق کانفیڈینشل‘ کا مصنف اسکاٹ ریٹراور تفسیر احمد
١٩٩١ سے ١٩٩٨ تک اسکاٹ ریٹر ویپن آف ماس ڈ۔سٹرکرکشن کاسب سے سینئرانسپکٹر تھا۔ یوایس مرین کورپس میں ایک انٹیلیجس آفیسر کی حثیت سے اسکاٹ نے ٨ سال بھی گزارے۔ ایک مرین کی حیثیت سے اسکاٹ نے سویت یونین میں اسلحہ کا انسپیکشن کیا اور جنرل شوارسکاف کو ١٩٩١ گلف وار میں عراق کی مزائیل پر تجزیہ بھی فراہم کیا۔

ایک بات یہ ہے کہ اسکاٹ ریٹراپنی یشین گوئی میں صحیح تھا۔۔۔۔ سی مور ہرش (نیو یارک ٹائمز)

اپنے اس مضمون میں اسکاٹ کہتا ہے کہ امریکہ ایران پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ “ جنگ ایران کو شروع ہونے سے روکو

کانفرنیس میں اسکاٹ کہتا ہے۔“میرے خیال میں چار نکات اس طرف اشارا کرتے ہیں کہ امریکہ، ایران پردو تین ماہ میں حملہ کرے گا

1۔ چار ایئرکرافٹ کیرئرایران کےاردگرد سمندروں میں پہونچ چکے ہیں۔ جو کہ ایک جاری جنگ کےمحاذ کے لیے کافی ہیں۔
2- سکریٹری آف اسٹیٹ کنڈی رائس میڈل ایسٹ میں سیاسی طرف داری کی راہ ہموارکررہی ہے اور وائس پریسیڈینٹ چینینگ یورپ میں ہوائ اڈوں کواستعمال کے لیے معاہدے کر رہے ہیں۔
3 - ایران کے خلاف الزام کا زور بڑہ رہا ہے۔
4- ایران نے دفاعی تیاریاں شروع کردی ہیں۔


 

ارسل

محفلین
تفسیر نے کہا:


scotnme.jpg


ٹارگیٹ ایران اورعراق کانفیڈینشل کا مصنف اسکاٹ ریٹراور تفسیر احمد
١٩٩١ سے ١٩٩٨ تک اسکاٹ ریٹر سب سے سینئرانسپکٹر تھا۔ اسکاٹ نے ٨ سال یوایس مرین کورپس میں ایک انٹیلیجس آفیسرسےبھی گزارے۔ ایک مرین کی حیثیت سے اسکاٹ نے سویت یونین میں اسلحہ کا انپیکشن کیا اور جنرل شوارسکاف کو ١٩٩١ گلف وار میں عراق کی مزائیل پر تجزہ فراہم کیا۔

ایک بات یہ ہے کہ اسکاٹ ریٹراپنی یشین گوئی میں صحیح تھا۔ سیمور ہرش

اپنی اس مضمون میں میں کہتا ہے کہ امریکہ ایران پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ “ جنگ ایران کو شروع ہونے سے روکو“

کانفریس میں اسکاٹ کہتا ہے۔“میرے خیال میں چار نکات اس طرف اشارا کرتے ہیں کہ امریکہ، ایران پردو تین ماہ میں حملہ کرے گا

1۔ چار ایئرکرافٹ کیرئرایران کےاردگرد سمندروں میں پہونچ چکے ہیں۔ جو کہ ایک جاری جنگ کے محاذ کے لیے کافی ہیں۔
2- سکریٹری آف اسٹیٹ کنڈی رائس میڈل ایسٹ میں سیاسی طرف داری کی راہ ہموارکررہی ہے اور وائس پریسیڈینٹ چینینگ یورپ میں ہوائ اڈوں کواستعمال کے لیے معاہدے کر رہے ہیں۔
3 - ایران کے خلاف الزام کا زور بڑہ رہا ہے۔
4- ایران نے دفاعی تیاریاں شروع کردی ہیں۔



یہ توبہت سنگین معاملہ ہے۔
:cry:
 

قیصرانی

لائبریرین
درست کہا تفسیر بھائی، تیاریاں‌ پوری لگ رہی ہیں۔ عالمی سٹاک مارکیٹس کا کریش ہونا بھی کچھ کم علامت نہیں۔ خیر، ہر عروج را زوال، امریکہ کی اکانومی اگر ایک ساتھ تیسری جنگ برداشت کر سکے تو مانیں (اگر عراق جنگ اس سال کے اختتام تک جاری رہی تو یہ ویت نام سے بھی زیادہ اور امریکی تاریخ‌کی سب سے مہنگی جنگ بن جائے گی)
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
ایران پر حملے کا قوی امکان موجود ھے۔یہ حملہ پاکستان کی بقا کے لیے شدید ترین خطرے کا باعث ھو گا۔ اور پاکستان کے مفادات کو نقصان کا بہت زیادہ احتمال ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
امریکہ بمقابلہ ایران

جہاں تک میرا خیال ہے کہ امریکہ ایران پر حملہ کرے گا! آپ 2003ء میں عراق پر حملے سے قبل کے اخبارات اٹھاکر دیکھ لیں بالکل اسی طرح کی زبانی جنگ صدام اور امریکہ کے درمیان چل رہی تھی جو اب محمود احمدی نژاد اور امریکہ کے درمیان ہے۔ تاہم میرے اندازے کے مطابق ایران کے خلاف جنگ امریکہ کو عراق سے زیادہ مہنگی پڑے گی کیونکہ عراق 1991ء سے اقتصادی و دیگر عالمی پابندیوں کی زد میں تھا اور 12 سال اس نے صرف survive کیا ہے، اور اس میں لڑنے کا دم خم بھی کم رہ گیا تھا لیکن ایران کا معاملہ بالکل الٹ ہے ایران نہ صرف لڑنے کے قابل ہے بلکہ روز بروز اپنی قوتوں میں اضافہ بھی کرتا جارہا ہے۔
ایک اور اندازہ یہ ہے کہ پاکستان کے خلاف موجودہ بیان بازی اور پی آئی اے کی یورپی یونین کے ممالک میں بیشتر پروازوں پر پابندی بھی شاید ایران کے خلاف حملے کے لیے پاکستان کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے (واللہ عالم)۔ کیونکہ پاکستان کے بغیر ایران کو "تسخیر" کرنا امریکہ کے بس کی بات نہیں۔ اگر امریکہ نے اندازوں کے مطابق ایران پر حملہ کیا تو میرے خیال میں اسے آئندہ مزید کسی جنگ کی ضرورت نہیں پڑے گی اس کے زوال کے لیے افغانستان اور عراق ہی کافی تھے اور ایران پر حملے سے امریکی زوال واضح اور مزید قریب ہوجائے گا۔
شاید اسرائیل بھی اس حملے کی مخالفت کرے کیونکہ ایران پر حملے کی صورت میں اس کی سالمیت کو بھی خطرات لاحق ہوجائیں گے کیونکہ ایران اسرائیل پر میزائل حملہ کرسکتا ہے۔
 
Top