کیا احمد فراز کو فیض احمد فیض کے بعد اردو کا سب سے بڑا شاعر قرار دیا جا سکتا ہے؟

انتہا

محفلین
ایک الجھن کا شکار ہوں۔ اپنی آراء سے نوازیں۔

کیا احمد فراز کو فیض احمد فیض کے بعد اردو کا سب سے بڑا شاعر قرار دیا جا سکتا ہے؟
اگر اسے اس طرح کر لیا جائے کہ
کیا احمد فراز کو فیض احمد فیض کے بعد اردو کے جدید دور کا سب سے بڑا شاعر قرار دیا جا سکتا ہے؟
تو کیا بہتر ہو گا؟
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اگر اسے اس طرح کر لیا جائے کہ
کیا احمد فراز کو فیض احمد فیض کے بعد اردو کے جدید دور کا سب سے بڑا شاعر قرار دیا جا سکتا ہے؟
تو کیا بہتر ہو گا؟

بات تو آپ کی بھی بالکل درست ہے کہ فیض سے پہلے بھی اردو میں بہت بہت شعراء ہیں۔ جدید دور کہنا زیادہ مناسب ہو گا۔
 
نایاب

لائبریرین
کوئی شاعر نہ بڑا ہوتا ہے نہ چھوٹا ۔
شاعری وہی عظیم جو سمع و بصر سے گزر دل و جاں میں اتر گئی ۔
شاعری کوئی مادی چیز تو نہیں ۔ جس کوکوئی گھڑتے سنوارتے بڑا شاعر ٹھہرے ۔
مصحفی میر غالب اقبال فیض جالب فراز ناصر کاظمی انشاء پروین شاکر فراز زریون و غیر
نام لکھتے جاؤ ختم کب ہوتے ہیں ۔ شاعر گزر جاتے ہیں اور شاعری رہ جاتی ہے ۔
غرض کہ سب ہی کی کہی شاعری میں کچھ ایسے دھنک رنگ ملتے ہیں ۔
جو دل و جاں کو روشن کر دیتے ہیں ۔
سو کیا بڑا کیا چھوٹا شاعر میرے محترم
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
نایاب بھائی آپ نے درست فرمایا،
مگر پھر بھی کچھ نہ کچھ تو خاص ہوتا ہے
اگر ایسا نہ ہوتا تو میر تقی میر کو خدائے سخن، اقبال کو شاعرِ مشرق وغیرہ اس طرح کے خطابات سے تو نہ نوازا جاتا۔
میں اس تناظر میں پوچھ رہا ہوں کہ جیسے فیض کو جدید دور کا سب سے بڑا شاعر کہا جاتا ہے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ فیض کا خلا تو فراز نے پُر کیا۔ اب فراز کا کون کرے گا؟
 
حجاز کے بارے میں کیا خیال ہے آپ کا؟؟؟ :ROFLMAO:
 
نایاب

لائبریرین
حجاز کے بارے میں کیا خیال ہے آپ کا؟؟؟ :ROFLMAO:
محترم حجاز صاحب کو ان کے چاہنے والے " خدائے سخن " کے تخت پر بٹھاتے ہیں ۔
میر جیسی ہستی بھی سب کے نزدیک اس " لقب " کی مستحق کہاں ؟
اقبال شاعر مشرق کا لقب اپنے تراجم سے پائے ۔ اور سب کہاں اسے تسلیم کرتے ہیں ۔ ؟
 
لگتا ہے نیاب صاحب کو کچھ پرانے شکوے ہیں ہم سے۔۔
 
الف عین

لائبریرین
فراز کو تو کچھ لوگ شاعر ہی نہیں مانتے حالانکہ یہ ان کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ در اصل ہر دل عزیزی کے باعث لوگ سمجھتے ہیں کہ عوام پسند شاعر اچھا شاعر ہو ہی نہیں سکتا!! فیض کے بعد اور بھی بہت سے شعراء ہیں، فراز صرف ان لوگوں کے لئے جنہوں نے اور کسی جدید شاعر کو ’مشاعرے میں سنا‘ نہیں ہے۔
 
جی استادِ محترم، میں اسی بات کو تو سمجھنا چاہتا ہوں۔
میں نے چند دن پہلے انٹر نیٹ پہ ہی پڑھا تھا کہ فراز، فیض کے بعد جدید اردو شاعری کا سب سے بڑا شاعر ہے، اور فراز کے مقابلے میں صرف منیر نیازی اور ایک شاعر اور آتے ہیں، ان کا نام یاد نہیں ہے شاید قتیل شفائی تھے۔
 
نوید احمد

محفلین
فراز کو تو کچھ لوگ شاعر ہی نہیں مانتے حالانکہ یہ ان کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ در اصل ہر دل عزیزی کے باعث لوگ سمجھتے ہیں کہ عوام پسند شاعر اچھا شاعر ہو ہی نہیں سکتا!! فیض کے بعد اور بھی بہت سے شعراء ہیں، فراز صرف ان لوگوں کے لئے جنہوں نے اور کسی جدید شاعر کو ’مشاعرے میں سنا‘ نہیں ہے۔​

جناب!
کئی لوگ توفیض کو بھی بڑا شاعر نہیں مانتے، لوگوں کے کیا کہنے۔:)
 
Top