تعارف کہ آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے

محمد وارث

لائبریرین
امیدِ‌واثق و یقینِ کامل نہ بھی ہو تو ایک موہوم سی امید ضرور ہے کہ اس محفلِ سخنواراں و بزمِ سخن شناساں میں ہم جیسے مبتدیوں کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔

کہ بقولِ‌خلد آشیانی نجم الدولہ دبیر الملک خان بہادر یار جنگ التیموری الافرسیابی الثمرقندی ثم دہلوی خدائے سخن قبلہ و کعبہ مرشدی:

زمانہ سخت کم آزار ہے بہ جانِ اسد
وگرنہ ہم تو توقّع زیادہ رکھتے ہیں
 

علمدار

محفلین
پتا نہیں فارسی میں‌ خوش آمدی کیسے کہتے ہیں خیر خوش آمدید قتیل شفائی اور مرزا غالب کے جانشین صاحب-
 

محمد وارث

لائبریرین
حضور جنکے مرید و قتیل ہیں انکے خوشامدی نہ ہونگے تو کیا نکتہ چیں ہونگے۔

ویسے محترم آپکو تسامح ہوا ہے، غالب کے قتیل، شفائی نہیں‌ بلکہ میرزا قتیل تھے۔

آپکی ذرہ نوازی کا شکریہ

جز قیس اور کوئی نہ آیا بہ روئے کار
صحرا مگر بہ تنگیِ چشمِ حسود تھا
 

علمدار

محفلین
معذرت چاہتا ہوں میں نے خوش آمدید لکھا تھا غلطی سے “د“ رہ گئی جس کی وجہ سے خوش آمدی بن گیا-
 

محمد وارث

لائبریرین
ارے نہیں قبلہ، معذرت کی کیا بات ہے، آج کل یہ دونوں الفاظ ہم معانی ہی ہیں، نہیں‌ یقین تو اپنے وردی والوں کو کسی بغیر وردی والو‌ں‌ کی محفل میں‌ دیکھ لیں۔

وہ مری چینِ جبیں سے غمِ پنہاں سمجھا
رازِ مکتوب بہ بے ربطیِ عنواں سمجھا
 
خوش آمدید

بطرف ایں ناچیز و نادان بندہ

کیسے حال ہیں جناب کے؟ کچھ تعارف کروانا پسند فرمائیں تو ہمیں منتظر پائیں گے۔۔۔۔۔۔!
 

علمدار

محفلین
اس دھاگے پر آ کر ہم پر یہ خوشگوار انکشاف ہوتا ہے کہ ہمیں اردو ہی نہیں آتی- :oops:
 

محمد وارث

لائبریرین
نادان نے کہا:
:shock:
جناب والا! تعارفِ دوستاں تو در دل ہوسکتا ہے لیکن دوستی سے پہلے والا تعارف کہاں پایا جاتا ہے؟

تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فراز
دوست ہوتا نہیں‌ ہر ہاتھ ملانے والا

لیکن دیکھئے گا کیا فرمایا خدائے سخن نے

ہم سے عبث ہے گمانِ رنجشِ خاطر
خاک میں عشّاق کی غبار نہیں ہے
 
جا بجا آپ کی تحریر میں غالبیات کے دخل نے میری سوچ کو کسی اور نہج پر ڈال دیا ہے۔۔۔ :roll: اس پر مستزاد کہ آج کے آج آپ کا شمولیت اختیار کرنا اور پھر غالبیات کی بھرمار کردینا بلکہ یوں کہیے کہ یلغار کردینا۔۔۔۔۔ کسی اور سمت ہی اشارہ کرتا ہے۔۔۔! :wink: کبھی اشاروں کی زبان سمجھنے کا اتفاق نہیں ہوا ورنہ یہ اشارہ نہ صرف خود سمجھتے بلکہ اوروں کو بھی سمجھانے میں مدد کرتے۔ :p
 

محمد وارث

لائبریرین
نادان نے کہا:
جا بجا آپ کی تحریر میں غالبیات کے دخل نے میری سوچ کو کسی اور نہج پر ڈال دیا ہے۔۔۔ :roll: اس پر مستزاد کہ آج کے آج آپ کا شمولیت اختیار کرنا اور پھر غالبیات کی بھرمار کردینا بلکہ یوں کہیے کہ یلغار کردینا۔۔۔۔۔ کسی اور سمت ہی اشارہ کرتا ہے۔۔۔! :wink: کبھی اشاروں کی زبان سمجھنے کا اتفاق نہیں ہوا ورنہ یہ اشارہ نہ صرف خود سمجھتے بلکہ اوروں کو بھی سمجھانے میں مدد کرتے۔ :p

اجی قبلہ اسی موقع کیلیے خلد آشیانی نے فرمایا تھا


بک رہا ہوں‌ جنوں‌ میں‌ کیا کیا کچھ
کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی

برا نہ مانیے گا قبلہ، مصرع اولٰی کے لفظِ اول کی ضمیر میں‌ نے اپنی طرف ہی رکھی ہے۔
 
خوش آمدید قتیل غالب،

محفل پر غالب کی بھتیجی تو موجود تھیں چلیں اب غالب کے بھانجے بھی تشریف لے آئے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
خوش آمدید قتیل غالب،

محفل پر غالب کی بھتیجی تو موجود تھیں چلیں اب غالب کے بھانجے بھی تشریف لے آئے ہیں۔

بہت شکریہ محترم۔ لیکن کہاں‌ خلد آشیانی اور کہاں‌ آپ کا عنایت کردہ سلسہء جنبانی۔

ویسے یہ سارا کمال تو محلہ بَلی ماروں‌ والوں‌ کا ہے کہ خلد آشیانی سمیت انکے بردار زادیوں‌ و خواہر زادوں‌ کو بھی جمع کر دیا۔
 

باسم

محفلین
دائیں جانب قتیل غالب لکھا تھا کلک کیا تعارف کھلا
ویب سائٹ نظر آئی کیا ہی عمدہ ویب سائٹ ہے اور کیا ہی بات ہوجائے اگر اسے اردو میں کردیں جیسے یہاں محفل پر ہے خیر بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی آخر ۔ ۔ ۔
واقعی اب ہماری اردو بھی اچھی ہوجائے گی ورنہ اب تک تو لگتا تھا انگریزی کا تلفظ اردو میں ادا کرتے ہیں
اور سوال کے جواب میں شعر مزا ہی آگیا اگرچہ سمجھ کچھ نہیں آیا
میری اردو کی غلطیاں بے باکی سے نکالیے گا بالکل برا نہیں مانوں گا بلکہ خوشی ہوگی
اور کیا آپ جملہ فورم کے بھی رکن ہیں؟
اور کچھ مبہم سا تعارف ہی ہوجائے
 

ظفری

لائبریرین
خوش آمدید جناب ۔۔۔ میں اس محفل کے دیگر اراکین کی طرح آپ کی آمد کو اس محفل پر قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ۔ اور امید کرتا ہوں کہ آپ سے کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔
 
Top