کھیل ہی کھیل میں “غیرمنقوط“الفاظ لکھیئے

سیما علی

لائبریرین
دھو دھو رکھے آلو ۔رس والے آم سارے لائے ۔طاہر آئے لوکی کا حلوا لائے اور سارے لوگوں کو طعام کا کہا
 

سیما علی

لائبریرین
اللہ اللہ کر اور اللہ ہی سے ڈر اُسکا ڈر ہی ہے اوّل و اولیٰ
حدِ ادراک سے ماورائے گماں
وہ وریٰ الوریٰ کوئی اُس سا کہاں

وہ عطائے الہ ، سائر لا مکاں
ہادی ، کل وہی مرسلِ مرسلاں
 

سیما علی

لائبریرین
اللہ کا دلدار ہے وہ والیء عالم
اُس والیء عالم کی وِلا، اُس کی وِلا ہے

آئے گا مِری رُوح کو آرام اُسی سے
ہر دُکھ کی دَوا اُس کی گلی ہی کی ہَوا ہے

ہے وِرد ملائک کا وہی اسمِ مکرم
واللہ وہی اسم سرِ لوح لکھا ہے


دل کو ہے لگی آس اُسی کُوئے کرم سے
الحمد، کہ عاصی درِ احمد کا گدا ہے
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ہو کر رہے گا سہل، ہر اک مرحلہ کڑا
اللہ کے کرم کا اگر آسرا کروں

اردو کو اک رسالۂ الہام دوں ولی
لوگوں کو دور ہادی عالم عطا کروں
 

سیما علی

لائبریرین
اللہ کے اسم سے رحم والا اور کمال رحم والا
ہر طرح کی حمد اللہ ہی کے واسطے مولٰی ہے کل عوالم کا
 

سیما علی

لائبریرین
اے اللہ) دکھا دے ہم کو عمود اور مسعود راہ
۶۔ اس طرح کے لوگوں کی راہ ، کہ مکرٌم ہوئے درِ الٰہی کے اور سوائے وہ لوگ کہ گمراہ ہوئے اور رُسوا ہوئے ۔
(اے اللہ اسی طرح ہی ہو
 
Top