کھیلوں کے سوالات

معلوماتِ عامہ کے سوالات کی طرز پر ایک نیا سلسلہ شروع کرنے جا رہا۔

جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے کہ اس سلسلے میں کھیلوں کے متعلق سوالات کئے جائینگے۔
امید ہے احباب اس سلسلے میں حصہ لیکر اسکو رونق بخشیں گے۔
تو شروع کرتے ہیں ایک سوال کیساتھ۔

سوال:آخری دفعہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایسا کب ہوا کہ دونوں اوپنرز ہی ڈک پر آؤٹ ہوئے ہوں؟؟
 
یاز

محفلین
سوال: ٹیسٹ میچ میں دونوں اننگز کا اسکور ملا کر سب سے زیادہ رنز کس ٹیم نے بنائے ہیں؟

یہ تو پاکستان نے بنائے ہوں شاید بھارت کے خلاف۔ 2006 کی ہوم سیریز میں پہلی اننگز میں 590 اور دوسری میں 480 کے قریب سکور کئے تھے۔
 
یہ تو پاکستان نے بنائے ہوں شاید بھارت کے خلاف۔ 2006 کی ہوم سیریز میں پہلی اننگز میں 590 اور دوسری میں 480 کے قریب سکور کئے تھے۔
تھوڑا سا اسکور آگے پیچھے ہو گیا
پہلی اننگ 588
دوسرا اننگ 490
کل ملا کر 1078
اور جواب درست نہیں۔
 
یاز

محفلین
سوال: ٹیسٹ میچ میں دونوں اننگز کا اسکور ملا کر سب سے زیادہ رنز کس ٹیم نے بنائے ہیں؟

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 1930 میں ایک ہی میچ میں پہلی اننگز میں 849 اور دوسری اننگز میں 272 رنز سکور کئے۔ یوں مجموعی طور پر 1121 رنز بنائے۔
 
Clay کے بھی بادشاہ تھے۔ اسی سے سوال بنتا ہے کہ کتنی بار فرنچ اوپن جیتا؟
6 مرتبہ
ویسے ترتیب خوب ہے
یو ایس اوپن 4
ومبلڈن 5
رولینڈ گراس 6
اگر تین آسٹریلین اوپن بھی جیت لیتے تو فیڈرر پاء شائد ہے یہ اعزاز حاصل کرتے-
 
زیک

مسافر
6 مرتبہ
ویسے ترتیب خوب ہے
یو ایس اوپن 4
ومبلڈن 5
رولینڈ گراس 6
اگر تین آسٹریلین اوپن بھی جیت لیتے تو فیڈرر پاء شائد ہے یہ اعزاز حاصل کرتے-
یو ایس اوپن کبھی نہیں جیتا۔ 4 بار فائنل میں ہارا۔ آسٹریلین اوپن شاید ایک بار ہی کھیلا۔
 
Top