ابن توقیر
محفلین
یہاں پر کھیلوں کی دنیا سے تازہ اور دلچسپ خبریں جمع کرنے کا ارادہ ہے۔
لاہور آرمی ٹیم نے ٹوئنٹی20 میچ میں آسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم کو4 وکٹ سے ہراکر اپنی برتری ثابت کردی، مہمان کھلاڑیوں نے کھیل سے بھرپور لطف اٹھانے کے ساتھ ساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا، انھوں نے ڈھول بجاکر یہ پیغام بھی دیا کہ وہ یہاں آکر بہت محظوظ ہو رہے ہیں۔
۰۔۔۰۔۔۰
ٹی 20 آرمی میچ، لاہور نے آسٹریلیا پر برتری ثابت کردیلاہور آرمی ٹیم نے ٹوئنٹی20 میچ میں آسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم کو4 وکٹ سے ہراکر اپنی برتری ثابت کردی، مہمان کھلاڑیوں نے کھیل سے بھرپور لطف اٹھانے کے ساتھ ساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا، انھوں نے ڈھول بجاکر یہ پیغام بھی دیا کہ وہ یہاں آکر بہت محظوظ ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بیٹل ایکس گراؤنڈ لاہور میں آسٹریلین آرمی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ20 اوورز میں5وکٹوں پر 130رنز بنائے، مارک براؤن نے ایک چھکے اور3چوکوں کی بدولت39 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان کریگ28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کریگ رائٹ نے23 رنز بنائے، نعمان نجیب، اویس اور عمران علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
جواب میں لاہور آرمی کے بیٹسمینوں نے شاندار کھیل پیش کرکے مقررہ ہدف19ویں اوور میں6 وکٹ پر پورا کرکے یادگار کامیابی اپنے نام کی، محمد افضال نے28 رنز کی اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا، انور خان18رنز بنانے میں کامیاب رہے، قیوم ناصر17رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، مہمان ٹیم کے روبرٹ مرامہ نے19رنز دے کر2 وکٹیں لیں، تھامس اور نکولس نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کا راستہ دکھایا۔
مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل اور کمنٹیٹر چشتی مجاہد کو بھی سوونئیرزپیش کیے گئے۔
اس موقع پرکور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے میچ میں بہترین پرفارمنس پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کومبارکباد دی، آسڑیلیا آرمی اپنا دوسرا میچ جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی انڈر21ٹیم کیخلاف کھیلے گی، تیسرامیچ 21 اکتوبر کو پولیس الیون کے خلاف جیمخانہ کلب میں شیڈول ہے۔
خبر کا ماخذجواب میں لاہور آرمی کے بیٹسمینوں نے شاندار کھیل پیش کرکے مقررہ ہدف19ویں اوور میں6 وکٹ پر پورا کرکے یادگار کامیابی اپنے نام کی، محمد افضال نے28 رنز کی اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا، انور خان18رنز بنانے میں کامیاب رہے، قیوم ناصر17رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، مہمان ٹیم کے روبرٹ مرامہ نے19رنز دے کر2 وکٹیں لیں، تھامس اور نکولس نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کا راستہ دکھایا۔