کھچڑی بنانے کی ترکیب چاہئے

کھچڑی کے اجزائے ترکیبی؟(ingredients)
کھچڑی بنانے کی ترکیب؟(recipe)
کھچڑی پیش کرنے کا طریقہ؟(presentation)
مختلف ممالک میں کھچڑی کی تراکیب میں تبدیلیاں؟(variations)
اور اس کی ابتداء کب ہوئی؟

سمپل کھچڑی کا ایک دھاگہ موجود ہے، پر اُس سے تصلّی نہیں ہوتی!
کیا کوئی کمپلکس کھچڑی بھی ہو گی؟
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین

کمپلکس کھچڑی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چاول باسمتی
پیاز
دال مسور
دال مونگ
ٹماٹر
ہری مرچ
کڑاہی گوشت والے مہران کے بارہ مصالحے
کوکنگ آئل
چکن کیوبس
سب کی کوئی مقدار معین نہیں ۔ جو ملے جتنا ملے الحمد و شکر ۔۔۔۔۔۔۔۔
تیل کو گرم کریں ۔ پیاز باریک کاٹ کر براؤن کریں ۔ بارہ مصالحے ڈال کر بھون لیں ۔ جتنے چاول پکانے ہوں ان سے دوگنا پانی ڈال دیں ۔ جب پانی ابلنے لگے تو دالیں اور چکن کیوبس ڈال دیں ۔ بیس منٹ تک درمیانی آگ پر پکنے دیں ۔ اور پھر چاول دھو کر ڈال دیں ۔ پانچ منٹ تک درمیانی آگ پر پکنے دیں ۔ جب چاولوں میں موجود پانی کے بلبلے بننے لگیں تو ٹماٹر باریک پھانکوں کی شکل میں کاٹ کر چاولوں پہ پھیلا دیں ۔ اور ڈھکن رکھ کر مدھم آگ پر کم از کم بیس منٹ تک دم کی صورت پکنے دیں ۔ اور پھر آگ بند کر دیں ۔ اپنی مرضی کا سلاد وغیرہ یا پھر لہسن کی چٹنی بنائیں ۔ اور کمپلکس کھچڑی سے مزہ لیں ۔۔۔۔۔۔۔بہت دعائیں
 
عزیزامین

محفلین

کھچڑی سنا تھا مریضوں کے لیے ہوتی ہے ۔اگر نایاب کھچڑی کھا کر مریض سفر آخرت تک پہنچ جائے گا
 
نایاب

لائبریرین
کھچڑی سنا تھا مریضوں کے لیے ہوتی ہے ۔اگر نایاب کھچڑی کھا کر مریض سفر آخرت تک پہنچ جائے گا
میرے بھائی " سفر آخرت " سے کون بچ پایا ۔ یہ تو سب کا مقدر ۔۔۔۔۔
یہ کھچڑی بغیر کسی ڈر و خوف کے کھا دیکھیں ۔۔۔۔
سفر آخرت پر چل نکلے تو دعائے فاتحہ مجھ پر فرض ۔۔۔۔۔۔۔۔ ان شاءاللہ
بہت دعائیں
 
ایسڈٹی وغیرہ کی معجون بھی دے دیں ؟
 
عزیزامین

محفلین
میں نے عربی کھچڑی کی ویڈیو دیکھی تھی مجھے بہت اچھی لگی تھی شاید مُجدرا نام تھا تلاش کر تا ہوں شاید مل جاے
 
ثامر شعور

محفلین
ترکیب:
آپ روزانہ سیاست اور مذہب کے زمروں کا تفصیلی مطالعہ کریں ۔ اگر مصالحہ زیادہ پسند ہو تو تھوڑی بہت بحث خود بھی کر لیں ۔
آپ پہلے دن ہی دیکھیں گے کہ ذہن کیسے کھچڑی کھچڑی ہوتا ہے :bashful:
 
Top