کھچڑی بنانے کی ترکیب چاہئے

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
حلیم اور بریانی کو ملا کر؟

اوہو یہ بریانی جسے اپ کہہ رہے ہیں بریانی رائس ہوتے ہونگے ۔ بریانی حلیم کے ساتھ نہیں۔ کھاتے۔ لگتا ہے ہندوستانیوں کو ہماری بمبئی بریانی کا پتہ نہیں ہے

جی ہاں! حلیم کے ساتھ بریانی ملا کر۔ اور وہ محض بریانی رائس نہیں ہوتے واقعتا بریانی ہی ہوتی ہے۔ راقم الحروف نے خود بھی اس کا لطف اٹھا یا ہے۔
 
یہ تو دونوں ذائقوں کو مارنے والی بات ہوئی
آپ نے ہمارے یہاں کی بمبئی بریانی چھکی ہے؟
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
شادی پر دال چاول
مرنے پر کڑھی کھچڑی۔ شادی پر بھی کھچڑی
ہا ہا ہا
ہمارے یہاں چاہے مرن ہو یا بیاہ۔
مٹن مرغ بریانی کڑاہی سے نیچے بات نہیں ہوتی۔
دال تو یہاں کو دشمن کو بھی نہیں کھلاتا کہ سبکی ہوگی
حضور آپ ہاہاہا کہہ کر ہمارا مذاق اڑائیں خواہ ٹھٹھا کریں۔
ہم قطعی برا ماننے والے نہیں، کیوں کہ یہ تو ہمارے بزرگوں کی دُعا کا ثمرہ ہے۔
ہمیں رب تعالیٰ کی اس نعمت پر ناز ہے۔ اور یہی سبب ہے کہ ہمارے غریبوں کی
بیٹیوں کے بیاہ بڑی آسانی سے اور نہایت ہی کم خرچ میں ہو جاتے ہیں۔آپ کے ہاں
ایک بیٹی کے بیاہ میں لاکھوں روپیہ کا پانی ہوتا ہوگا۔ ہمارے ہاں ایک لاکھ روپے میں چار
بیٹیوں کے گھر بسائے جا سکتے ہیں۔
 
حضور آپ ہاہاہا کہہ کر ہمارا مذاق اڑائیں خواہ ٹھٹھا کریں۔
ہم قطعی برا ماننے والے نہیں، کیوں کہ یہ تو ہمارے بزرگوں کی دُعا کا ثمرہ ہے۔
ہمیں رب تعالیٰ کی اس نعمت پر ناز ہے۔ اور یہی سبب ہے کہ ہمارے غریبوں کی
بیٹیوں کے بیاہ بڑی آسانی سے اور نہایت ہی کم خرچ میں ہو جاتے ہیں۔آپ کے ہاں
ایک بیٹی کے بیاہ میں لاکھوں روپیہ کا پانی ہوتا ہوگا۔ ہمارے ایک لاکھ روپے میں چار
بیٹیوں کے گھر بسائے جا سکتے ہیں۔

اپ پر نہیں ہنس رہا۔ بلکہ یہ تخیل کرکرکے ہنس رہاہوں کہ شادی ہورہی ہے برات ائی بیٹھی ہے نکاح ہوا چھوہارے بٹے۔ کھانا کھلا لوگ کھچڑی کھارہے ہیں۔ شاید اپ پاکستان نہیں ائے ۔ کھانا کھلنےکے بعد لوگ جو مرغ مرغن مٹن چکن بیف بریانی پر ٹوٹتے ہیں اس کا پ کو اندازہ نہیں۔
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
اپ پر نہیں ہنس رہا۔ بلکہ یہ تخیل کرکرکے ہنس رہاہوں کہ شادی ہورہی ہے برات ائی بیٹھی ہے نکاح ہوا چھوہارے بٹے۔ کھانا کھلا لوگ کھچڑی کھارہے ہیں۔ شاید اپ پاکستان نہیں ائے ۔ کھانا کھا نےکے بعد لوگ جو مرغ مرغن مٹن چکن بیف بریانی پر ٹوٹتے ہیں اس کا آپ کو اندازہ نہیں۔
مرغ مٹن، مٹن بریانی اور مرغ بریانی، مچھلی بریانی مزعفر اور متنجن کا ماحول اب ہمارے ہاں بھی شروع ہو چکا ہے۔
اور غالبا یہ پاکستا ن رٹرن مسلمانوں ہی کے سبب ہے۔
 
انڈیا میں ممبئی کی بریانی ضرور چکھی ہے۔ اب یہ کیسے پتہ چلاے کہ آپ نے کس ڈش کو بمبئی بریانی کا نام دیا ہے۔

ممبئی میں جو بریانی چکھی ہے وہ ہماری بمبئی بریانی نہیں۔ اپ یا تو کراچی ائیں ورنہ شان بمبئی بریانی مصالحہ خرید کر پاکستانی چاولوں کے ساتھ پکائیں۔ احتیاط یہ کریں کہ پانی بھی پاکستان سے منگوالیں ورنہ جو ڈیم انڈیا نے بنا کر پاکستانی پانی روک رکھا ہے اس میں پکا لیں :)
 
مرغ مٹن، مٹن بریانی اور مرغ بریانی، مچھلی بریانی مزعفر اور متنجن کا ماحول اب ہمارے ہاں بھی شروع ہو چکا ہے۔
اور غالبا یہ پاکستا ن رٹرن مسلمانوں ہی کے سبب ہے۔

ایک مرتبہ میں اپنے گاوں الہ اباد گیا جب چھوٹا تھا۔ محلہ میں ایک شادی تھی۔جب وہاں گیا تو انھوں نے مٹی کے برتن میں پانی سا سالن بھر دیا اور ایک روٹی ہاتھ میں پکڑادی۔ یہ تھا شادی کا کھانا وہاں
 
Disclaimer

دھاگہ کھچڑی بنانے کی ترکیب میں بحث کئیے جانے والے تمام افراد فرضی ہیں،
حقیقی افراد سے کسی قسم کی کوئی مماثلت، زندہ یا مردہ، مکمل طور پر اتفاقیہ ہیں۔
لہٰذامحفلین شریکِ دھاگہ سے درخواست کی جاتی ہے کہ اردو محفل میں
سیاسی اور علاقاعی نا پسندیدگی کی بنیادوں پر بحث نہ کی جائے۔
 
arifkarim

معطل

اگر آپکی کھچڑی پک گئی ہو تو کسی منتظم سے کہہ کر اسے مقفل بھی کروالیں۔
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
اس دھاگے میں کھچڑی کے بارے میں بہت ساری باتیں آئیں
کھچڑی کی قسمیں، کھچڑی کے لوازمات، کھچڑی تہذیب
کھچڑی: بزرگوں کی دُعاء ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وغیرہ
لیکن دھاگہ شروع تو ہوا تھا کھچڑ ی بنانے کی ترکیب چاہیے
کے عنوان سے، لگتا ہے ہماری محفلین بہنیں یا تو کھچڑی بنانا
یا پکانا جانتی نہیں یا پھر انہیں کھچڑی پسند نہیں یا پھر وہ بھی ہمارے
اعلیٰ حکیموں طبیبوں کی طرح اپنے نسخے عام کرنا پسند نہیں کرتیں
شاید اسی لیے اکا دکا کو چھوڑ کر بہنوں نے اس جانب توجہ ہی نہیں دی
دھاگہ شروع کرنے والوں سے گزارش ہے کہ وہ بہنوں کو ٹیگ کر کے
ان کی توجہ اس جانب مبذول کریں تاکہ ہم محفلین کو مختلف قسم
کھچڑیاں پکانے یا بنانے کا ہنر سیکھنے کا سنہری موقعہ نصیب ہو۔
 
یہاں جو کھچڑی پک رہی ہے وہ خواتین کے بس کی بات نہیں ہے
 
دھاگے میں چند ایک تراکیب لکھی گئیں ہیں،جو کہ انتہائی اعلیٰ درجہ کی ہیں، انہیں پر گزارہ کریں ۔۔۔
 
Top