کھٹی دال ۔۔۔۔ ملائکہ کے لیے

عندلیب

محفلین
کھٹی دال
اجزاء
دال : تور ، مسور ، چنا (جو دال آپ استعمال کرنا چاہیں ،دھو کر ایک گھنٹے کے لیے بھگودیں): حسب ضرورت
لال مرچ : حسب ضرورت
نمک حسب ضرورت
ہلدی پاؤڈر : حسب ضرورت
ادرک لہسن پیسٹ :ایک بڑا چمچ
لہسن کے جوئے : 4 سے 5 عدد
ہری مرچ: حسب ضرورت
ٹماٹر : 4 سے 5 عدد چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر بیچ نکال دیں بیچ کھانے سے گردے خراب ہوجاتے ہیں:))
کریا پات:حسب ضرورت
املی حسب خواہش (دھو کر پانی میں بھگولے)
تیل :حسب ضرورت
زیرہ :حسب ضرورت
رائی : :حسب ضرورت
سوکھی لال مرچ: حسب ضرورت

ترکیب :
دال میں ٹماٹر ، لہسن ، لال مرچ ، ہلدی پاؤڈر ، ادرک لہسن پیسٹ ، ہری مرچ ڈال کر مٹی کی ہانڈی میں گلنے کے لیے چولھے پر چڑھا دیں (مٹی کا برتن نہ ہونے کی صورت میں کسی بھی برتن کو استعمال میں لایا جاسکتا ہے:)) جب دال گل جائے تو اس میں نمک ڈال کر گھونٹ لیں یاد رہے مکسر کا استعمال نہیں کرنا ہے ورنہ دال کا ذائقہ جاتا رہے گا:p ، پھر حسب خواہش املی اور حسب ضرورت پانی اور کریا پات ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ املی کی کھٹاس ختم ہوجائے:D ، اب دال کو زیرہ رائی اور سوکھی لال مرچ سے بگھار دیں اور ہرے دھنیے سے سجائیں۔
نوٹ :جو لوگ کریا پات پسند نہیں کرتے چاہیں تو کری پتے کا استعمال کرلیں ۔:grin:
 

یوسف-2

محفلین
اُف اتنا مشکل طریقہ :) ایک آسان ترین طریقہ حاضر ہے۔ ہینگ لگے نہ پھٹکری اور ذائقہ ملے کھٹا :)
جب کبھی کھٹی دال کھانے کا موڈ ہو، پاس پڑوس سے کسی بھی قسم کی پکی ہوئی دال منگوا لیں۔ اسے 24 گھنٹہ کے لئے کچن کے گرم حصہ میں رکھ کر بھول جائیں۔ 24 گھنٹہ بعد نوش فرمائیں۔ ان شاء اللہ ساری دال کھٹی ہوچکی ہوگی۔:)
 

عندلیب

محفلین
واہ زبردست
عندلیب یہ" تور" کی دال کا اور کیا نام ہوتا ہے؟ میں نے پہلی دفعہ یہ نام سنا ہے؟

kandi_pappu_without_roast_tur_dal_roasted.JPG
 

عندلیب

محفلین
کافی دن ہو گئے۔ کھٹی دال کھائے :) ۔ آج یہی بناتے ہیں شام میں :D

دال کا ذائقہ بڑھانے کے لیے ایک چھوٹی سی ٹپ ۔
آپ دال کے ساتھ سوکھے کباب کھانے کا ارادہ رکھتےہوں تو دال کو بگھارنے سے پہلے کباب تل لیں پھر اسی تیل سے دال بگھارئیں ۔ :grin:
 

عبدالحسیب

محفلین
دال کا ذائقہ بڑھانے کے لیے ایک چھوٹی سی ٹپ ۔
آپ دال کے ساتھ سوکھے کباب کھانے کا ارادہ رکھتےہوں تو دال کو بگھارنے سے پہلے کباب تل لیں پھر اسی تیل سے دال بگھارئیں ۔ :grin:

آپا ۔عید الضحیٰ ہوئے قریباً 8 ماہ ہوگئے۔ کباب اب تک بچتے ہیں کیا :ROFLMAO:
 
Top