کھول آنکھ، زمین دیکھ، فلک دیکھ، فضا دیکھ

یوسف-2

محفلین
2jg48wz.jpg

2960i6g.jpg

15r1tax.jpg

302yrz4.jpg

2z3rpg8.jpg

sdl9p1.jpg

2wfpnbd.jpg

2cfbojk.jpg

11bszl1.jpg

2lc1bf8.jpg

مآخذ : بر گردن راوی
 
افضل حسین

محفلین
یہ موازنہ تو ایساہی جیسا ہندو مسلمانوں کو چڑانے کے لئےکرتے ہیں

ہم تو پتھر کو پوجتے ہیں تو تم بھی کعبہ میں رکھے ہوئے پتھر (سنگ اسود) کو پوجتے ہو۔

یہ تنگ ذہن ،جاہل ، متشدد افراد کا بس یہی کام رہ گیا ہے دن بھر مسلمانوں کو کافر و مشر ک کا طعنہ دیتے رہو۔
 
پپو

محفلین
بدل کے بھیس پھر آتے ہیں ہر زمانے میں
اگرچہ پیر ہیں آدم جواں ہیں لات و منات
 
افضل حسین

محفلین
شرک بدعت کچھ اس قد خمار چھایا ہوا کہ آپ دیکھئے کشمیر سے لےکر پاکستان افغانستان ، سعودی عرب، لبیا وغیرہ ممالک میں مزاروں پر حملہ کیا جارہاہے
یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ مزارات پر بہت سارے خرافات ہوتے ہیں بجائے اس کو روکنے کہ یہ کہاں کی دانشمندی ہے تشدد بر پا کیا جائے
 
پپو

محفلین
بھائی یہ تو ہماری بحث ہی نہیں ہے اولیاء اللہ کا ہم سب پر بہت بڑا احسان ہے کہ ایک بہت بڑی تعداد ان کا حسن سلوک دیکھ کر ایمان لائی بات تو ان کی ہے جو چاہتے ہیں کہ خود کچھ نہ کریں دو چار دھمالیں یا چادریں جو دربار پر چڑھائی جاتی ہیں ان کی بخشش یا حرام کمائی کو حلال بنا دیں
 
یوسف-2

محفلین
شرک بدعت کچھ اس قد خمار چھایا ہوا کہ آپ دیکھئے کشمیر سے لےکر پاکستان افغانستان ، سعودی عرب، لبیا وغیرہ ممالک میں مزاروں پر حملہ کیا جارہاہے
یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ مزارات پر بہت سارے خرافات ہوتے ہیں بجائے اس کو روکنے کہ یہ کہاں کی دانشمندی ہے تشدد بر پا کیا جائے
جزاک اللہ افضل حسین بھائی!
ان تصاویر کی پوسٹنگ کا یہی مقصد ہے کہ مزارات پر ہونے والی خرافات کی نشاندہی کی جائے تاکہ ”یوتھ“ اس سے آگاہ ہوسکے۔ اور ہر فرد اپنی اپنی ان خرافات سے دور رہ سکے۔ اس دھاگہ میں تشدد برپا کرنے یا مزاروں پر حملہ کرنے کی ”تلقین“ تو نہین کی گئی ہے۔
 
یوسف بھائی آپ کا مقصد ہو سکتا ہے درست رہا ہو مگر اسلوب کو بہر حال درست نہیں قرار دیا جاسکتا
 
شکریہ بھائی!
ویسے اس دھاگہ میں آپ کو ”اسلوب“ کہاں نظر آگیا؟ :eek: میں نے تو اپنی طرف سے کچھ بھی نہیں لکھا، صرف تصاویر شیئر کی ہیں، جو نیٹ پر برسوں سے موجود ہیں۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
میرے خیال یوسف انکل یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ،
دین اسلام دنیا میں سب سے ممتاز ہے ، الگ ہے ، آسان ہے ، یوں قبروں پر جا کر رونے سے کیا ہماری امداد ہو جائے گی ؟ ہم اس سے کیوں نہیں مانگتے جو کہتا ہے کہ مجھے سے مانگو ؟ جو یقین دلاتا ہے کہ میں دوں گا ! یہ ٹھیک ہے کہ وہ اولیا ہیں ، اللہ کے دوست ہیں ، اللہ کے پسندیدہ لوگ ہیں۔ میں اس بات سے ہرگز انکاری نہیں ہوں کیونکہ مجھے خود ان تمام اولیا کی حیات زندگی کی کشش مجھے اپنی طرف کھنچتی ہے اور مجھے مجبور کرتی ہے کہ میں اور پڑھوں ان کے بارے میں ، لیکن وہ ہرگز یہ نہیں کہہ کر گئے کہ ان کے جانے کے بعد یوں ان کے قبروں کو پوجا جائے ! جو چیز ہمیں اللہ تعالیٰ سے ڈائریکٹ مل سکتی ہے اس کے ہم وسیلے کیوں تلاشنے لگتے ہیں ؟
اور رہا ان تصویروں کا موازنہ تو یہی بات ہے کہ اگر ہم ہندوں کی طرح ہو جائیں تو پھر ہم میں اور ان میں کیا فرق ؟ پھر دین اسلام کا بول بالا کیسے ہو ؟ پھر دین اسلام ممتاز و برتر کیسے ہو ؟ پھر ہم کس طرح تفریق کر پائیں گے اور ثابت کر پائیں کہ ہاں ہم امت مسلمہ ہیں ؟ ہماری پہچان الگ اور اعلیٰ ہے ؟
یہ ایک لمحہ فکریہ ہے ، کیونکہ اگر اسی طرح یہ سب ہوتا رہا تو جہالت بڑھ جائے گی ۔ اللہ سائیں نے ہمیں دنیا میں رہنے اور زندگی کو برتنے کے سب ہی راستے دئیے ہیں اور ساتھ ہی صراط مستقیم کی نشاہدہی صاف الفاظ میں کر دی ہے ۔ تو پھر ہم یہ سب کر کے کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ صرف جہالت اور کچھ نہیں ۔ دینے والے کے پاس دنیا کا ہر خزانہ موجود ہے ، اس سی سے مانگنا چاہئے ۔
 
افضل حسین

محفلین
شکریہ بھائی!
ویسے اس دھاگہ میں آپ کو ”اسلوب“ کہاں نظر آگیا؟ :eek: میں نے تو اپنی طرف سے کچھ بھی نہیں لکھا، صرف تصاویر شیئر کی ہیں، جو نیٹ پر برسوں سے موجود ہیں۔
میں یہہی بول رہا ہوں کہ ان کا موازنہ بالکل غلط ہے آپ پہلی تصویر کے الفاظ کو دیکھیں "مسلمان قبروں کی پوجا کرتے ہیں"
مزاروں پر لوگ تعظیم سے جھکتے ہیں جسے سجدہ یا پوجا قرار دینا سراسر زیادتی ہے
 
افضل حسین

محفلین
میرے خیال یوسف انکل یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ،
دین اسلام دنیا میں سب سے ممتاز ہے ، الگ ہے ، آسان ہے ، یوں قبروں پر جا کر رونے سے کیا ہماری امداد ہو جائے گی ؟ ہم اس سے کیوں نہیں مانگتے جو کہتا ہے کہ مجھے سے مانگو ؟ جو یقین دلاتا ہے کہ میں دوں گا ! یہ ٹھیک ہے کہ وہ اولیا ہیں ، اللہ کے دوست ہیں ، اللہ کے پسندیدہ لوگ ہیں۔ میں اس بات سے ہرگز انکاری نہیں ہوں کیونکہ مجھے خود ان تمام اولیا کی حیات زندگی کی کشش مجھے اپنی طرف کھنچتی ہے اور مجھے مجبور کرتی ہے کہ میں اور پڑھوں ان کے بارے میں ، لیکن وہ ہرگز یہ نہیں کہہ کر گئے کہ ان کے جانے کے بعد یوں ان کے قبروں کو پوجا جائے ! جو چیز ہمیں اللہ تعالیٰ سے ڈائریکٹ مل سکتی ہے اس کے ہم وسیلے کیوں تلاشنے لگتے ہیں ؟
اور رہا ان تصویروں کا موازنہ تو یہی بات ہے کہ اگر ہم ہندوں کی طرح ہو جائیں تو پھر ہم میں اور ان میں کیا فرق ؟ پھر دین اسلام کا بول بالا کیسے ہو ؟ پھر دین اسلام ممتاز و برتر کیسے ہو ؟ پھر ہم کس طرح تفریق کر پائیں گے اور ثابت کر پائیں کہ ہاں ہم امت مسلمہ ہیں ؟ ہماری پہچان الگ اور اعلیٰ ہے ؟
یہ ایک لمحہ فکریہ ہے ، کیونکہ اگر اسی طرح یہ سب ہوتا رہا تو جہالت بڑھ جائے گی ۔ اللہ سائیں نے ہمیں دنیا میں رہنے اور زندگی کو برتنے کے سب ہی راستے دئیے ہیں اور ساتھ ہی صراط مستقیم کی نشاہدہی صاف الفاظ میں کر دی ہے ۔ تو پھر ہم یہ سب کر کے کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ صرف جہالت اور کچھ نہیں ۔ دینے والے کے پاس دنیا کا ہر خزانہ موجود ہے ، اس سی سے مانگنا چاہئے ۔
ناعمہ اگر کوئی لڑکا یا لڑکی اپنی ماں کے قدموں کو یہ جان کر بوسہ دے کہ انکے قدموں کے نیچے جنت ہے تو کیا آپ کہیں گی وہ ہندؤں کر طرح ہوگیاہے اپنی ماں کو سجدہ کرتاہے ۔
 
عمر سیف

محفلین
نہیں ایسی بات نہیں ۔ :)
بس آپ کیا سوچتے ہیں یہ جاننا چاہ رہا ہوں۔ جواب نہیں دینا چاہتے تو کوئی بات نہیں آپ اپنے جملہ حقوق محفوظ رکھتے ہیں :) ۔۔
 
Top