'کھلاڑیوں نے پُش اپس لگا کر کس کو پیغام دیا'

arifkarim

معطل
ہو گیا نہ خراجِ تحسین، کپتان نے کر لیا سب کچھ، بعد میں امام کے پیچھے نیت کر کے خراجِ تحسین دے رہے تھے کہ عبادت کر رہے تھے۔ اور ہارنے کے بعد خراجِ غمگین بھی تو دینا چاہیے تھا نہ، کیا خیال ہے؟
ویسے عبادت کی بات بھی حکومت نے کی تھی کہ انہیں سجدہ کرنا چاہیے نہ کہ پش اپس اور سلوٹ۔ کوئی انہیں بتائے کہ کتنے مشکل سے ٹیم تبلیغیوں کے تسلط سے باہر نکلی ہے اور یہ واپس اسے مذہبی بنانے کے چکروں میں پڑے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین

اب آپ پٹری سے اتر رہے ہیں سو بہتر ہے میں اس مکالمے کو یہیں ختم کر دوں :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے عبادت کی بات بھی حکومت نے کی تھی کہ انہیں سجدہ کرنا چاہیے نہ کہ پش اپس اور سلوٹ۔ کوئی انہیں بتائے کہ کتنے مشکل سے ٹیم تبلیغیوں کے تسلط سے باہر نکلی ہے اور یہ واپس اسے مذہبی بنانے کے چکروں میں پڑے ہیں۔

یاد رہے کہ انضمام الحق صاحب ٹیم کے چیف سیلکٹر ہیں۔ :)
 
عثمان قادر

محفلین
مسلم لیگ (ن) کے محمد عاصم نذیر کو بھی کھلاڑیوں کا یہ انداز نہ بھایا اور انہوں نے کہا کہ اچھلنا کودنا اچھا ہے لیکن پش اپس کرنے کے بجائے کھلاڑی کامیابی پر نوافل ادا کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔
الیکشن جیتنے پر ہوائی فائرنگ "ادا" کی جانی چاہئے ۔۔۔۔۔
ویسے کیا ہی مزا ائے اگر 2 نومبر کو جلسے میں پُش اپس لگوائے جائیں ۔۔۔۔۔ :LOL:
 
محمداحمد

لائبریرین
ٹھیک ہے جناب جیسے آپکی مرضی۔ بس ایک بات جاتے جاتے سن لیں کہ اگر یہی ٹیم اجتماعی سجدہ کرتی تو کسی کو کوئی کھجلی نہیں ہونی تھی

یہ اس معاملے کی تیسری ڈائمنشن ہے۔

ایک طرف جشن کے طریقوں پر اعتراض ہے۔
دوسری طرف جمہوری حکومت میں متوقع عامروں کو سلوٹ پر اعتراض ہے۔
تیسری طرف ایک غیر مذہبی کھیل میں ایک مذہبی اظہارِ تشکر پر اعتراض ہے۔

سب کی اپنی اپنی آنکھیں، سب کا اپنا اپنا چاند!
 
محمد وارث

لائبریرین
ٹھیک ہے جناب جیسے آپکی مرضی۔ بس ایک بات جاتے جاتے سن لیں کہ اگر یہی ٹیم اجتماعی سجدہ کرتی تو کسی کو کوئی کھجلی نہیں ہونی تھی :)
آپ کو تو ایک سجدے سے ہی ہونی شروع ہو جاتی ہے، کہیں اجتماعی کر لیتے تو آپ نے "خارشوں خارش" ہو جانا تھا عارف صاحب :)
 
عثمان قادر

محفلین
اگر خدانخواستہ تھرڈ ایمپائر آگئے تو انہوں نے برگروں کیساتھ یہی کرنا ہے
وہ تو بعد کی بات ہے لیکن پُش اپس کے دوران "ن" لیگ والوں پر جو گزرنی ہے وہ دیکھنے لائق ہونی ہے ۔۔۔۔۔ نواز شریف کو دل کا دورہ ایک بار پھر پڑ سکتا ہے ۔۔۔۔
 
زیک

مسافر
مختلف مواقع اور حالات میں ایسے ایکشن کی سمبلزم بدل جاتی ہے۔ ایک ملک جس کے تقریباً ستر سال فوج اور سیاستدانوں کی کشمکش میں گزرے ہوں وہاں سیلیوٹ کا مطلب کچھ اور ہے۔

خوشی کا اظہار ہو یا احتجاج کھلاڑیوں کے ایکشن ملکی کانٹروورسیز کی روشنی میں دیکھے جاتے ہیں
 
ایسا کچھ نہیں ہے۔

یہ صرف نواز حکومت کا بے جا خوف اور بے وقوفانہ ردِ عمل کی پیداوار ہے۔

یا وہ اس قسم کی حرکتیں اس لئے کرتے ہیں کہ زیادہ سنجیدہ مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹ جائے۔
 
بلا عنوان :)
14695564_351472508531730_3073185845368208517_n.jpg
 
محمداحمد

لائبریرین
"ایسا" سے کیا مراد ہے؟
ایک ملک جس کے تقریباً ستر سال فوج اور سیاستدانوں کی کشمکش میں گزرے ہوں وہاں۔۔۔

وغیرہ وغیرہ !

آج بھی عوامی گاڑیوں پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے ہی لکھےہوتے ہیں۔

اور عوام پاک فوج کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
 
زیک

مسافر
دنیا بھر جانتی ہے کہ سپورٹس کے لئے فزیکل فٹنس لازم ہے۔ دنیا کے ٹاپ کھلاڑی تو فٹنس پر گھنٹوں صرف کرتے ہی ہیں میری بیٹی کی ٹینس ٹیم بھی روزانہ آدھ گھنٹہ کنڈشننگ میں گزارتی ہے۔ البتہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ایسے سمجھ رہی ہے جیسے فٹنس اور وہ بھی ایک آرمی کے زیر انتظام فٹنس کیمپ کر کے کوئی معرکہ انجام دیا ہے
 
آخری تدوین:

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ انفٹ ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم جیت جاتی ہے
 
Top