'کھلاڑیوں نے پُش اپس لگا کر کس کو پیغام دیا'

محمداحمد

لائبریرین
دنیا بھر جانتی ہے کہ سپورٹس کے لئے فزیکل فٹنس لازم ہے۔ دنیا کے ٹاپ کھلاڑی تو فٹنس پر گھنٹوں صرف کرتے ہی ہیں میری بیٹی کی ٹینس ٹیم بھی روزانہ آدھ گھنٹہ کنڈشننگ میں گزارتی ہے۔ البتہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ایسے سمجھ رہی ہے جیسے فٹنس اور وہ بھی ایک آرمی کے زیر انتظام فٹنس کیمپ کر کے کوئی معرکہ انجام دیا ہے

جیسا کہ آپ نے کہا یہ صرف علامتی تھا۔ :)

صرف فوجی سیلوٹ کیا جائے تو کیسا رہے گا؟ :)
 

عثمان

محفلین
ملاحضہ کیجیے معروف زمانہ آل بلیک ہا کا
اسی طرح کا ایک ہاکا میں نیوزی لینڈ نیوی کا بھی دیکھ چکا ہوں جو انہوں نے ہماری فرمائش پر ہمارے سامنے میس میں کیا۔ خوب متاثر کن پیش کش ہے۔ :)
 

arifkarim

معطل
اچھا پھر کسی پاکستانی فوجی دوست کو کہیے گا ذرا کسی سویلین کو ایک سیلیوٹ کرے چاہے علامتی ہی ہو :)
salute-to-hero1.jpg
 

محمداحمد

لائبریرین
'پش اپس' لگانے کا مقصد کسی پر تنقید نہیں تھا، مصباح

پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے قومی ٹیم کے پُش اپس لگانے پر حکومتی اراکین کی تنقید پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پش اپس لگانے کا مقصد کسی پر تنقید کرنا نہیں بلکہ آرمی ٹرینرز سے کیے گئے وعدے کو پورا کرنا تھا۔

دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستانی ٹیم نے کامیابیوں پر انوکھے کے انداز میں جشن مانتے ہوئے پش اپس لگائے تھے جسے دنیا بھر میں بہت پسند کیا گیا تھا۔

البتہ بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے حکومتی رکن رانا محمد افضل خان نے پش اپس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں، مصباح اور دیگر کھلاڑی پش اپس لگا کر دنیا کو کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں۔

مصباح الحق نے اس بے جا تنقید کا جواب دیتے ہوئے وضاحت کی کہ اس جشن کا مقصد پاکستان آرمی کے ٹرینرز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جنہوں نے کاکول میں لگے کیمپ میں سخت محنت کر کے پاکستانی کھلاڑیوں کو دورہ انگلینڈ کیلئے بہترین انداز میں تیاریاں کرائیں۔

رانا افضل کے اعتراض پر مصباح نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا کیونکہ ہمارا پیغام بہت واضح تھا, ہمارے ذہن میں کوئی متنازع بات نہیں تھی، ہمارا مقصد کسی حریف کی تضحیک تھا اور نہی ہی کسی پر کچھ ثابت کرنا۔

مزید۔۔
 
Top