کڑاہی جھینگا پنیر

حجاب

محفلین
[align=right:44268b9740]اجزاء۔
جھینگے ۔ آدھا کلو ( جن کو جھینگے پسند ناہوں وہ فِنگر فِش استعمال کریں۔اور فِش کے چوکور کیوب کی شکل میں‌ ٹکڑے کاٹ لیں۔
پنیر--------- 200 گرام
ٹماٹر کا پیسٹ ------------- دو کھانے کے چمچے
دہی --------- چار کھانے کے چمچے
سرخ مرچ پسی ہوئی ----------- ایک چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ ------------- ایک چائے کا چمچہ
لہسن پسا ہوا --------- ایک چائے کا چمچہ
نمک --------------- آدھا چائے کا چمچہ
امچور پاؤڈر ------------ دو چائے کے چمچے
دھنیا پاؤڈر ------------- آدھا چائے کا چمچ
مکھن ----------- چار اونس
ہری مرچ کٹی ہوئی --------- تین عدد
ہرا دھنیا کٹا ہوا ----------- تھوڑا سا
آئل -------------- ایک کھانے کا چمچہ
ترکیب۔
پنیر کے چوکور ٹکرے کر لیں۔ایک پیالے میں ٹماٹر کا پیسٹ،سرخ مرچ،گرم مصالحہ،لہسن نمک اور امچور پاؤڈر ملا لیں۔ایک کڑاہی میں مکھن پگھلائیں اور پنیر فرائی کرلیں۔جھینگوں کو بھی اس میں فرائی کرلیں اور پھر پنیر اور جھینگے نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ لیں۔کڑاہی میں آئل ڈالیں اور مصالحے کے آمیزے کو اس میں فرائی کر لیں اب پنیر اور جھینگے بھی اس میں ڈال کر دس منٹ تک فرائی کریں ۔پھر ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر دم پر رکھ دیں۔مزیدار کڑاہی جھینگا پنیر تیار ہے۔
[/align:44268b9740]
 

سارہ خان

محفلین
جھینگے تو میں نے کبھی نہیں کھائے۔۔۔ :( ۔۔۔۔لیکن ترکیب واقعی بہت اچھی لگ رہی ہے حجاب ۔۔۔میں اس کو فش کے ساتھ ضرور بناؤں گی۔۔۔ :)
 
Top