تعارف کچھ ہمارے بارے میں

نمرہ

محفلین
اردو محفل میں وارد ہوئے چند دن ہو چکے ہیں۔ابھی تک تعارف نہ کرانے میں کچھ حصہ بجلی کی ہمہ وقت جاری آنکھ مچولی کا ہے تو باقی سراسر ہماری اپنی کاہلی کا۔
بہرحال، دیر آید درست آید کے تحت ابھی بھی ہمارے پاس وقت موجود ہے۔
دراصل جب ہمیں علم ہوا کہ شاعری میں قافیہ اور ردیف کے علاوہ بھی ایک وزن نامی چیز پاِئ جاتی ہے تو ہم نے اس سے دو دو ہاتھ کرنے کی ٹھان لی۔
پھر تنافر کے بارے میں ڈھونڈتے ڈھونڈتے ہمیں ادھر کا رستہ، یعنی کہ لنک مل گیا۔ ہمیں اندازہ ہوا کہ یہ کرہِ ارض پر واقع ان گِنی چُنی جگہوں میں سے ایک ہے جہاں ہم سا 'شاعرانہ قد و قامت' رکھنے والی مخلوق کو نہ صرف خندہ پیشانی سے برداشت کیا جائے گا بلکہ سدھار کر معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کی سعی بھی کی جائے گی۔
ویسے قرطاس و قلم پر ظلم کرنے کے علاوہ ہم ادب (پڑھے جانے والے)سے کچھ شغف رکھتے ہیں اور فارغ اوقات میں کبھی کبھار ویب سائٹیں بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
اگر روائتی تعارف کی بات کی جائے تو فی الحال انجینئرنگ میں بیچلرز کر رہے ہیں اورفرنگیوں کی بنائ ہوئ آئ سیز جوڑ جوڑ کر اپنا دل بہلاتے ہیں۔
 

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
اُردو محفل میں خوش آمدید
welcome1.jpg
 

الف عین

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید، لگتا تو یہی ہے کہ صحیح جگہ آ گئی ہیں، کچھ اس کا ثبوت تو دیں!!
 

مہ جبین

محفلین
السلام علیکم نمرہ
اردو محفل میں خوش آمدید
شکر ہے کہ آہستہ آہستہ یہاں علمی ادبی ذوق کی حامل خواتین کی تعداد بڑھ رہی ہے
امید ہے کہ ہم آپ سے بہت کچھ سیکھ سکیں گے انشاءاللہ
 

نمرہ

محفلین
السلام علیکم نمرہ
اردو محفل میں خوش آمدید
شکر ہے کہ آہستہ آہستہ یہاں علمی ادبی ذوق کی حامل خواتین کی تعداد بڑھ رہی ہے
امید ہے کہ ہم آپ سے بہت کچھ سیکھ سکیں گے انشاءاللہ
ابھی تو سیکھنے کے رستے میں بھی بہت پیچھے ہیں ہم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے ذرہ نوازی کا شکریہ
 
بٹیا رانی، اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید اینکہ آپ محفلین کے درمیان چند روز گزارنے کے بعد محفل کے تصور میں یوں خود کلامی کرتی پائی جائیں گی کہ: :)
آئی ہوں تیرے شہر میں واپس نہ جاؤں گی
یہ فیصلہ کیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد

یہ واقعی بڑی خوشگوار بات ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ نہ صرف یہ کہ محفل میں ادبی ذوق کے حاملین کا اضافہ ہو رہا ہے بلکہ ساتھ ہی سائنسی و تکنیکی (بقول محمد وارث بھائی، لٹرم پٹرم) دلچسپیوں والے بھی جوق در جوق شامل کارواں ہو رہے ہیں۔ اور آپ تو ان چند محفلین میں سے ایک ہیں جو بیک وقت ہر دو میدانوں میں محاذ آرا ہیں۔ :)

امید کہ آپ کو تمام محفلین کا تعاون حاصل رہے گا نیز کسی مشکل کی صورت میں محفل انتظامیہ سے بلا تکلف رابطہ کر سکیں گی۔ :)
 
Top