کچھ مزید لطیفے

عمر سیف

محفلین
ایک موٹی عورت ڈاکٹر سے :
سنا ہے کھیلنے سے موٹاپا کم ہو جاتا ہے پر مجھے کوئی فرق نہیں پڑا۔
ڈاکٹر :
کون سا کھیل کھیلتی ہیں ؟
موٹی عورت :
چِڑی اُڑی کاں اُڑا ۔۔۔:cool:
 

کھوکھر

محفلین
جلسہ عروج پر تھا سب سے پہلے ایک رکن نے تقریرشروع کی
کہ ہماری پارٹی کے صدر سورج ہیں اور ہم سب ان کی کرنیں۔
وہ پھول ہیں اور ہم ان کی پتیاں۔
ہمارے صدر چاند ہیں اور ہم ستارے ۔
ایک شخص جو بڑی دیر سے یہ سن رہا تھا بور ہورہا تھا چیخ کر بولا
تمہارے صدر دیگ ہیں اور تم سب اس کے چمچے۔۔:party:
 

عمر سیف

محفلین
شوہر نے بیوی کے سامنے بے تحاشا قہقہے لگاتے ہوئے کہا۔۔
‘‘اپنے حمید صاحب کی بیگم بھی خوب ہیں۔۔ہم کرکٹ کے کوچ کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے۔۔ہماری گفتگو سن کر وہ یہ سمجھیں کہ کوچ کے چار پہیے ہوتے ہیں۔۔؟
یہ کہہ کر وہ ایک بار پھر قہقہے لگانے لگے۔۔
ان کی بیوی بھی قہقہے لگانے میں شریک ہو گئیں ۔۔
دونوں میاں بیوی جب دل کھول کر ہنس چکے تو بیوی نے سرگوشی کے انداز میں شوہر سے پوچھا۔۔
اچھا تو کرکٹ کے کوچ میں کتنے پہیے ہوتے ہیں۔۔؟ :cool::ROFLMAO:
 

کھوکھر

محفلین
بیوی: خاوند سے اپنی شادی کی سالگرہ کے دن ہم ایک بکرا ذبح کریں گے
خاوند: کیوں؟
غلطی تو میں نے کی ہے بکرے کا کیا قصور؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لو میرج کے بعد پہلی رات دولہا نے دلہن سے کہا "پانی پلاؤ۔"

دلہن پانی لائی تب تک دولہا سو چکا تھا، دلہن صبح تک پانی لیے کھڑی رہی۔

جب دولہا کی آنکھ کھلی اور دلہن کو پانی لیے کھڑے دیکھا تو کہا "تم نے مجھے خوش کر دیا، بولو کیا مانگتی ہو، میں سب دینے کو تیار ہوں۔"

دلہن بولی "مجھے طلاق دے دو۔"

ہاہاہا
ہاہاہاہاہااہا :happy:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک عورت سڑک پار کر رہی تھی کہ ایک تیز رفتار گاڑی اس کی طرف بڑھی۔ اچانک اس عورت کو آواز آئی “بچو“، عورت چونک کر ایک طرف ہو گئی لیکن اسے آواز دینے والا نظر نہ آیا۔

“تم کون ہو؟“ اس نے پوچھا

“فرشتہ“ جواب ملا۔

تھوڑے عرصے بعد وہ ایک بوسیدہ عمارت کے نیچے سے گزر رہی تھی کہ آواز آئی “بچو“۔ عورت جلدی سے ہٹ گئی۔ اسی دوران عمارت گر گئی۔

تیسری دفعہ جب فرشتے نے عورت کو بچایا تو عورت نے غصے سے کہا “تم ہر بار مجھے بچاتے ہو لیکن اس وقت کہاں تھے جب میری شادی ہوئی تھی؟“

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

ہاہاہا
ہاہاہاہاہاہا

او گاڈ :rollingonthefloor:
 

کھوکھر

محفلین
ایک طالب نے تمام سوالوں کے جواب صحیح دیئے مگراسے پھر بھی فیل کر دیا گیا۔

سوال کیا تھے اور جواب کیا تھے آئیں آپ کو بتاتے ہیں

سوال نمبر 1 : ٹیپو سُلطان کس لڑائی میں شہید ہوئے؟

جواب : اپنی آخری لڑائی میں

سوال نمبر 2 : اعلانِ آزادی پر دستخط کہاں ہوئے ؟

جواب : صفحے کے آخر میں

سوال نمبر 3 : طلاق کی بڑی وجہ کیا ہوتی ہے ؟

جواب : شادی

سوال نمبر 4 : دریائے سندھ کہاں بہتا ہے ؟

جواب : زمین پر

سوال نمبر 5 : آپ آٹھ لوگوں پر تین آم کیسے تقسیم کرو گے؟

جواب : ملک شیک بنا کر
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک دفعہ چند احمق ریچھ کے شکار پر گئے۔ دوران شکار ایک احمق نے ایک غار نما گڑھے میں سر ڈالا تو ریچھ نے سر نوچ کر الگ کر دیا۔ اب باقی کے سارے احمق پریشان کہ یہ کیا ہوا؟ دوڑے دوڑے اس کے گھر پہنچے اور اس کی بیوہ سے پوچھا کہ کیا ہمارے دوست کا سر بھی تھا؟ بیوہ نے کافی سوچ سوچ کر جواب دیا کہ کنفرم نہیں ہے۔ ویسے ہر سال اس کے لئے ایک ٹوپی ضرور خریدی تھی
 

شمشاد

لائبریرین
میٹری مونی کا فون نمبر کیا ہے؟

معلوم ہونے پر نمبر ملایا تو وہاں ٹیپ چل رہی تھی۔

میڑی مونی فون کرنے کا شکریہ۔

اگر آپ منگنی کرنا چاہتے ہیں تو ایک دبائیں۔
اگر آپ شادی کرنا چاہتے ہیں تو دو دبائیں۔
اگر آپ دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو پہلی بیوی کا گلا دبائیں۔

. Please make entry soon or be disconnected. Good bye
 

شمشاد

لائبریرین
ماں (خرم سے) "تم پچھلے تین گھنٹوں سے کہاں تھے؟"

خرم " میں "ماں کی ممتا" فلم دیکھنے گیا ہوا تھا۔"

ماں "اب اپنے باپ کے کمرے میں جا کر "باپ کی بپتا" دیکھو۔ وہ تمہیں کب سے ڈھونڈ رہے ہیں۔"
 
Top