کچھ فورم کے سٹائل کے متعلق۔۔

نبیل

تکنیکی معاون
محفل فورم سے متعلق اب تک جو ایک شکایت کئی مرتبہ سامنے آئی ہے وہ اس کی کلر سکیم اور اس کے سٹائل کے متعلق ہے۔ اگرچہ میں یہ باتیں پہلے بھی کر چکا ہوں لیکن یہاں دوستوں کی سہولت کے لیے ان باتوں کو کچھ اضافے کے ساتھ دہرا رہا ہوں۔ محفل فورم پر ابھی تک phpbb کی ڈیفالٹ سب سلور ٹمپلیٹ اور اس کی اوریجنل کلر سکیم استعمال ہو رہی ہے اور یہ سب جانتے ہیں کہ ویب ڈیزائن کے اعتبار سے یہ سٹائل کافی پسماندہ ہے۔ نہ صرف یہ کہ اس سٹائل میں valid html نہیں استعمال ہوئی ہوئی بلکہ اس میں استعمال ہونے والی کلر سکیم بھی زیاد اچھی نہیں ہے۔

سوال یہ ہے کہ ہم اس سٹائل کو ابھی تک کیوں‌ استعمال کر رہے ہیں؟ اس کی سب سے بڑی وجہ phpbb بنانے والوں کی جانب سے اسے بطور سٹینڈرڈ کے مسلط کرنا ہے۔ phpbb کے لیے جو بھی MOD یا پلگ ان لکھا جاتا ہے اس میں سب سلور ٹمپلیٹ کو ہی معیار مانا جاتا ہے۔ اگرچہ phpbb کے لیے دوسری بہت خوبصورت اور بہتر ٹمپلیٹس موجود ہیں جیسے کہ phpbbstyles.com پر موجود ٹمپلیٹس، لیکن انہیں مختلف MODs کے لیے تبدیل کرنا نہایت پیچیدہ صورت اختیار کر جاتا ہے۔

میں نے اس کی ایک درمیانی صورت نکالنے کا سوچا ہے۔ میرا ارادہ یہ ہے کہ کسی دوسری بہتر ٹمپلیٹ دیکھ کر اس کی کلر سکیم کو ہی محفل فورم کے لیے استعمال کر لیا جائے۔ غالباً یہی وہ نسخہ ہے جسے ہماری اردو فورم اور ورلڈ پیس فورم پر آزمایا گیا ہے۔ میں نے اس سلسلے میں کچھ ابتدائی تجربات بھی کیے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت میں نسبتاً زیادہ ترجیح کے کاموں میں مصروف ہوں۔

فی الوقت مجھے فورم اور اس میں شامل category hierarchy mod کی اپگریڈز پر کام کرنا ہے اور اس میں دو سے تین ہفتے بھی لگ سکتے ہیں۔ اس کے بعد ہی میں فورم کے کسی سٹائل پر کام کر سکوں گا۔ اس اثناء میں اگر آپ اگر اپنی کوئی آراء دینا چاہیں تو بصد شوق۔۔
 
منہاجین

محفلین
نبیل نے کہا:
میں نے اس کی ایک درمیانی صورت نکالنے کا سوچا ہے۔ میرا ارادہ یہ ہے کہ کسی دوسری بہتر ٹمپلیٹ دیکھ کر اس کی کلر سکیم کو ہی محفل فورم کے لیے استعمال کر لیا جائے۔ غالباً یہی وہ نسخہ ہے جسے ہماری اردو فورم اور ورلڈ پیس فورم پر آزمایا گیا ہے۔ میں نے اس سلسلے میں کچھ ابتدائی تجربات بھی کیے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت میں نسبتاً زیادہ ترجیح کے کاموں میں مصروف ہوں۔

درمیانی راہ کے بارے میں بہت اچھا خیال ہے آپ کا۔

ورلڈ پیس فورم میں سب سلور کی بجائے "ایسڈ" نامی ٹمپلیٹ بطور ڈیفالٹ کام کر رہا ہے، جبکہ ہماری اردو میں سب سلور ہی ہے۔ انہوں نے بس ذرا ٹمپلیٹ فائلوں کے ساتھ چھیڑخانی کرتے ہوئے اسے ایک نیا روپ دے دیا ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ اردو محفل کا کام اس قدر پھیل چکا ہے کہ اگر کوئی نیا ٹمپلیٹ لگانے کی کوشش کی گئی تو بہت سی خرابیاں جنم لے سکتی ہیں۔ سب سلور میں جازبِ نظر تبدیلیاں محفل کے لئےایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گی۔
 
دوست

محفلین
ورلڈ پیس فورم کی رنگ آمیزی کچھ سخت قسم کی لگی ہے مجھے تو ۔ ہاں اس کا سٹائل بہترین ہے۔ پیغامات کے نشانچی اچھا تاثر دے رہے ہیں مگر تیز پیلے رنگ کے استعمال سے نظروں‌ پر بوجھ پڑتا ہے۔ میرا خیال ہے نیلا رنگ استعمال کرنے کا سوچیے اس میں۔ اور سٹائل تو خیر کوئی بھی ہوسکتا ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

تیکنکی حوالے سے تو نہیں البتہ ایک اورحوالے یہاں کچھ کہنے کی اجازت چاہوں گی وہ یہ کہ موجودہ رنگ ایسا ہے کہ آنکھوں (نظر) پر بوجھ نہیں محسوس ہوتا ۔ بہت سی ویب سائٹس رنگ یا رنگوں میں بہت خوبصورت ہوتی ہیں لیکن کچھ دیر بعد وہ رنگ آنکھوں پر بوجھ محسوس ہونے لگتے ہیں ۔

نبیل بھائی

موجودہ رنگ تبدیل کرتے وقت خیال رکھئے گا کہ دوسرا نیا رنگ بھی ایسا ہی ہو کہ نظر کو بوجھ محسوس نہ ہو۔ ( اسے میری خامی کہئے کہ میں اپنی آنکھوں (بصارت) کے بارے میں بہت بلکہ غیر ضروری طور پر حساس واقع ہوئی اور نہیں چاہتی کہ ابھی سے میری دوستی عینک یا لینز سے ہو جائے :) )

شکریہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہاں تو دوست بھائی مجھ سے پہلے ہی کہہ چکے بوجھ والی بات ، میں ادھر تقریر لکھنے میں ہی مصروف رہی :)
 
منہاجین

محفلین
ہماری اردو پر شاکر کی رائے؟

دوست نے کہا:
ورلڈ پیس فورم کی رنگ آمیزی کچھ سخت قسم کی لگی ہے مجھے تو ۔ ہاں اس کا سٹائل بہترین ہے۔ پیغامات کے نشانچی اچھا تاثر دے رہے ہیں مگر تیز پیلے رنگ کے استعمال سے نظروں‌ پر بوجھ پڑتا ہے۔ میرا خیال ہے نیلا رنگ استعمال کرنے کا سوچیے اس میں۔ اور سٹائل تو خیر کوئی بھی ہوسکتا ہے۔
شاکر آپ نے ہماری اردو پر اپنی رائے نہیں دی؟ اس کے منتظم ع س ق اور بہت سے صارفین آپ کے شہر کے ہیں۔ :wink:
 
باذوق

محفلین
مناسب رنگ نہیں‌ہیں

میں تو کہوں گا کہ یہ سلور اسٹائل شیٹ میں رنگوں کا استعمال آرٹسٹک نقطہ ء نظر سے بھی بالکل غلط ہے
خاص طور پر active link اور visited link کے رنگ بالکل مدھم ہیں اور صحیح نہیں لگتے
اس لیے میں نے اپنے فورم کی ڈیفالٹ سلور اسٹائل شیٹ میں پہلی فرصت میں تبدیلیاں کر دی تھیں
 
hakimkhalid

محفلین
دوست نے کہا:
ورلڈ پیس فورم کی رنگ آمیزی کچھ سخت قسم کی لگی ہے مجھے تو ۔ ہاں اس کا سٹائل بہترین ہے۔ پیغامات کے نشانچی اچھا تاثر دے رہے ہیں مگر تیز پیلے رنگ کے استعمال سے نظروں‌ پر بوجھ پڑتا ہے۔ میرا خیال ہے نیلا رنگ استعمال کرنے کا سوچیے اس میں۔ اور سٹائل تو خیر کوئی بھی ہوسکتا ہے۔

دوست!
تیز پیلا رنگ تو میں نے ختم کر دیا ہے۔اور اب سبز رنگ زیادہ موجود ہے جو آنکھوں کےلیے بہترین ہے نیز کلر تھیراپی میں سبز رنگ آنکھوں کی بیشتر بیماریوں کےلیے استعمال ہوتا ہے۔ویسے سب سلور ٹمپلیٹ ہی اچھا لگتا ہو تو پروفائل میں جا کر بورڈ سٹائل حسب منشاء سیٹ کیا جا سکتا ہے۔
 
دوست

محفلین
میں نے دیکھا ہے اسے حکیم بھائی۔سبز رنگ کا استعمال ہوا ہے تاہم میرے جیسوں کو پھر بھی پیلا رنگ آنکھ مارتا محسوس ہوگا۔
اور اپنی اردو پر اصل میں میری رجسٹریشن میں‌کچھ مسئلہ ہے میں داخل نہیں‌ ہو پاتا وہاں۔ ورنہ وہاں کافی سارے بندے اپنے شہر کے لگے ہیں۔
بہرحال دیکھتا ہوں اس طرف بھی۔ توجہ دلانے کا شکریہ۔
 
Top