کچھ عمل میں فتور ہے ورنہ (برائے اصلاح)

Abbas Swabian

محفلین
دوسرے مصرعے میں مسئلہ ہے شاید۔
کچھ عمل میں فتور ہے ورنہ
بارشوں کی نہ یوں بندِش ہوتی
 
Abbas Swabian

محفلین
کچھ عمل میں فتور ہے ورنہ
بارشیں روز ہورہی ہوتیں

شکریہ خلیل کہ دونوں مصرعوں کو اک بحر میں لانے کا کام کر دیا

آل نکلی ہے پھر کسی کی آج
ہو سکتا ہے۔
عباس میاں، محض شکریئے سے کام نہیں چلے گا، کچھ سیکھنے کی کوشش کریں۔

آداب عرض ہے استادِ محترم
بہت بہت شکریہ۔ جزاکم اللہ خیرا۔
اور سر جی اس طرح بھی مناسب ہے؟
کچھ عمل میں فتور ہے ورنہ
بارشوں کی نہ بندشیں ہوتیں
 
کچھ عمل میں فتور ہے ورنہ
بارشوں کی نہ یوں بندِش ہوتی

کچھ عمل میں فتور ہے ورنہ
بارشیں روز ہورہی ہوتیں
شکریہ ادا کریں ۔۔۔خلیل الرحمٰن صاحب کا۔۔۔ کہ دونوں مصرعوں کو اک بحر میں لانے کا کام کر دیاانہوں نے۔۔
 
Abbas Swabian

محفلین
شکریہ ادا کریں ۔۔۔خلیل الرحمٰن صاحب کا۔۔۔ کہ دونوں مصرعوں کو اک بحر میں لانے کا کام کر دیاانہوں نے۔۔
جی یہاں سب سے پہلے جب میں نے شعر لکھا تھا۔ اس کی اصلاح بھی سر نے فرمائی تھی۔ بہت بہت شکریہ سر جی کا اور آپ سبھی کا۔
 
Abbas Swabian

محفلین
ارے بھائی بارشوں کی جب بندش ہو گی تو کیا۔۔۔شجر کاری ہو سکے گی۔۔
سر سادہ الفاظ میں شعر لکھا تھا ۔ وہی مطلب تھا اس کا۔ مطلب یہ کہ رمضان کا مہینہ ہے۔ گرمی ہے۔ ہم بارش کے لیے ترس رہیں ہیں لیکن محروم ہیں اس نعمت سے۔ اور یہ اعمال ہی کا نتیجہ ہے۔
 
اللہ رحمت فرمائے جی ۔۔۔آپ محروم ہیں اور دریائے راوی کے آس پاس کے علاقوں میں خوب بارش ہوئی ہے۔۔اور ہمارا علاقہ پھولنگر ہے ۔۔خوب بارش ہوئی ۔۔۔آپ کے لیے بھی دعا کرتے ہیں کے اللہ اپنی رحمت کی برکھا برسائے آمین
 
عباد اللہ

آپ میری بات نہیں سمجھے لیکن مجھ میں سمجھانے کی بھی تاب نہیں محمد ریحان قریشی مجھ سے متفق ہیں شاید وہ بہتر سمجھا سکیں
 
Abbas Swabian

محفلین
اللہ رحمت فرمائے جی ۔۔۔آپ محروم ہیں اور دریائے راوی کے آس پاس کے علاقوں میں خوب بارش ہوئی ہے۔۔اور ہمارا علاقہ پھولنگر ہے ۔۔خوب بارش ہوئی ۔۔۔آپ کے لیے بھی دعا کرتے ہیں کے اللہ اپنی رحمت کی برکھا برسائے آمین
جزاک اللہ سر ۔
 
جس علاقے میں درخت زیادہ ہوتے ہیں وہاں بارشیں زیادہ ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ tropical rainforests وہ علاقے ہیں جہاں پر سب سے زیادہ بارش برستی ہے۔ evapotranspiration(درختوں کا پانی زمین سے لینا اور ہوا میں خارج کرنا) بارش ہونے کی وجوہات میں سے ایک بڑی وجہ ہے۔
 
سمجھانے کے لیے شکریہ سر جی۔ لیکن میرا بس وہی مطلب تھا کہ اعمال خراب ہوں تو پھر بارش کی ضرورت ہوگی لیکن برسےگی نہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
بحر کے علاوہ میں یہ دوسری بات لکھنے والا تھا کہ یہاں عمل نہیں اعمال کا محل ہے۔ اور فتور عقل میں ہوتا ہے۔اعمال مکے لئے کچھ دوسرا لفظ استعمال کریں تو بہتر ہے۔ لیکن یہ ذرا بعد ی سٹیج ہے۔ پہلی سٹیج میں تو محض موزونیت پر دھیان دیں۔
 
سر جی ابتدا میں میں نے عمل کی جگہ اعمال استعمال کیا تھا لیکن جب مصرعہ بار بار بحر سے خارج آتا تو پھر عمل لکھا۔
سر مجھے اوزان کے سمجھنے اور سیکھنے کے لیے کسی ایسی کتاب کا نام بتائے جو بک سٹال پہ میسر ہو۔ یہاں دوستوں نے کافی مدد کی لیکن پی ڈی ایف والی کتاب میں مطالعہ مشکل ہے میرے لیے بہت۔
 
Top