نور جہاں کچھ دیر تو رک جاؤ-نورجہاں

فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ سارہ صاحبہ! یہ نغمہ میرے پسندیدہ ترین نغموں میں سے ہے۔
کچھ دیر تو رک جاؤ، برسات کے بہانے
کر لیں گے چار باتیں، اک بات کے بہانے

اتنی حسین رُت میں تڑپا کے جا رہے ہو
یہ پیار کی گھڑی ہے، کیوں ظلم ڈھا رہے ہو
ہونٹوں پہ آ گئے ہیں، دل کے کئی فسانے
کچھ دیر تو رک جاؤ، برسات کے بہانے

یہ گنگناتی گھڑیاں، پھر آئیں یا نہ آئیں
ایسا نہ ہو، گھٹائیں ساون کی لوٹ جائیں
رہتے نہیں ہمیشہ، ساجن! سمے سہانے
کچھ دیر تو رک جاؤ، برسات کے بہانے
موسیقار: نذیر علی
فلم: بڑا آدمی (1981)
ادا کار: محمد علی
ادا کارہ: بندیا
شاعر: ریاض الرحمان ساغر (وثوق سے نہیں کہہ سکتا)

نجانے کیوں اس نغمے کے ساتھ میرے ذہن میں ہمیشہ یہی خیال آتا تھا کہ یہ بابرہ شریف پر فلمایا گیا ہے۔ آج ویڈیو میں بندیا کو دیکھ کر حیرت ہوئی۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ اس فلم میں بابرہ شریف بھی تھی۔
 
Top