بوچھی اس ڈرامے کی اینڈ کیا تھی

سمجھ نہین آئی لین اپ کے لیے بشری انصاری کا گانا۔ مجھے بھی وہ بڑا پسند ہے
جی تعبیر ۔، اینڈ یہ تھا کہ یہ بندہ شادی شدہ تھا اور جسٹ فلرٹ کھیل رہا تھا ، اور بشرہ کا گھر اسکی وجہ سے برباد ہوا ، اور اسکے بیٹا اور شوہر اسے اپنے سے دور کر دیتے ہیں جبکہ اسکا شوہر خود ماریہ واسطی کے ساتھ محبت کی پینگیں بڑھا رہا ہوتا ہے ۔ اور بشرہ بے قصؤر ہوتے ہوئے بھی سزاوار ہوتی ہے ۔
وہ بہت سالوں جب اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ بنکاک آتی ہے رہنے کو تو وہاں اسکو یہ نظر آتا ہے ۔ جو اسکو کہتا ہے کہ تمھاری محبت میں ۔۔ میں آج بھی اکیلا ہوں ، اور وہی فلرٹی باتیں ، اور بشرہ بہت امپریس ہوتی ہے کہ واہ کتنا اچھا انسان ہے جو اس سےسچی محبت کرتا ہے اور کرتا رہا ہے اور ابھی تک کر رہا ہے ۔
مگر اک دن اسے اپنی بہو کی ایک آنٹی واقفکار مل جاتی ہے شاپنگ سنٹر ۔ جو بشرہ کو پہلی بار ، اور بشرہ اسے پہلی بار مل رہی ہوتی ہیں ، وہ اسے اپنے گھر لے جاتی ہے چائے پے ۔

اور بہت بڑا اسکا گھر ، اسکی بیٹی ہوتی ہے بیس ، اکیس سال کی جو اپنے ماں باپ کی بے حد اکلوتی جان سے پیاری ،
اور اسکا شوہر اپنی بیوی پر جان نثار کرنے والی محبت کرتا ہے بقول اسکی بیوی کے

ہر لمحہ اسکی باتیں ، اسی کے قصے ، اسی کی یادیں ، جان '' جان بولنے والا اسی خاتون کا شوہر ،،، اور یہ شوہر یہی ہوتا ہے جو بشرہ کے ساتھ فلرٹ کر رہا تھا ، اور اسے پانچ ، چھے سالوں سے یاد کر رہا ہوتا ہے کہ اسکی بیوی کو تو مرے ہوئے دس سال ہوگئے ہیں اور تب سے یہ بلکل تنہا تھا اداس کہ اسکی زندگی میں بشرہ داخل ہوئی بنکاک ائیرپورٹ سے ۔ اور تب سے وہی اسکے لئے سب کچھ بن گئی

مگر بشرہ چھے سالوں بعد جب بنکاک اس خاتون کے کہنے پر انکے گھر جاتی ہے اور اسی کے منہ سے اسکے شوہر کی اتنی خوبیاں ، اور تعریفیں سنتی ہے کہ کتنی لکی ہے یہ کتنا محبت کرنے والا اسکا شوہر ہے ۔ کہ اتنی دیر میں اس خاتون کا شوہر بھی آجاتا ہے اسی کمرے میں اپنی بیوی کو پکارتا ہوا جان '' جان کرتا ہوا ، جہاں یہ دونوں بیٹھی ہوئی ہوتی ہیں ،، اور آگے آپ سمجھ گئیں ہونگیں یہ وہی فلرٹی ہے ۔

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=jBr6rgjKB6M&feature=related[/ame]