کچھ تبصروں سے متعلق

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم
یقین مانیں، اتنے دوستوں کو اس نیک کام میں حصہ ڈالتے دیکھ کر نہایت خوشی ہوتی ہے۔ اگرچہ یہ فورم اس کام کے لیے آئیڈیل پلیٹ فارم نہیں ہے، اسکے باوجود یہ ہمارے ارادوں میں رکاوٹ نہیں بن رہا۔

یہاں میں اس پراجیکٹ کے سلسلے مختلف جاری تھریڈز پر تبصروں کے بارے میں کچھ عرض کرنا چاہ رہا تھا۔ میرے خیال میں ان تھریڈز پر تبصروں سے ان کے ربط میں فرق آتا ہے۔ اس سلسلے میں میری تجویز یہ ہے کسی ایک تھریڈ پر تبصرے کے لیے ایک علیحدہ تھریڈ کھولا جائے اور اس کے عنوان میں متعلقہ تھریڈ کا نام شامل کر لیا جائے۔ مثال کے طور پر زاویہ پر تبصرہ جات کو میں نے ایک علیحدہ تھریڈ [زاویہ] تبصرے اور تجاویز میں الگ کر دیا ہے۔ اگر کسی کو اس بات کا خیال نہ رہے تو متعلقہ فورم کے ناظمین خود سے ان تبصروں کو الگ کر سکتے ہیں۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
اب جبکہ اردو لائبریری پر کام شروع ہوگیا ہے تو اس کو منیج کرنے کا بھی مسئلہ سامنے آ رہا ہے۔ ایک کام جو میں کم از کم کروں گا وہ یہ کہ ایک گروپ بنا کر اسے یہاں کی تمام ذیلی فورمز کا موڈریٹر بنا دیا جائے اور شاکر کی تجویز کے مطابق اسے پیغامات چسپاں کرنے وغیرہ کے اختیارات بھی دے دیے جائیں گے۔
 
Top