کچھ بابت پاک نستعلیق کے۔۔۔

محسن حجازی

محفلین
بہت شکریہ نبیل، میں دوسرے اراکین کی طرف سے بھی ردعمل کا منتظر ہوں، آپ نے ایک اور سکرین شاٹ دیکھ لیا ہوگا، گرچہ یہ خاصا پرانا ہے کوئی 2 ماہ تو ہو گئے ہوں گے، انشاءاللہ حالیہ تصاویر بھی روانہ کروں گا۔

ترسیمی شماریاتی تجزیہ: پہلا مرحلہ
ترسیمی شماریاتی تجزیے میں ہمیں ان ترسیموں کو شناخت کرنا ہے جو سب سے زیادہ استعمال میں آتےہیں۔ اس کے لیے مختلف جگہوں سے عبارات کا تجزیہ کیا جائے گا مثلا اخبارات و رسائل، متفرق کتب وغیرہ وغیرہ۔۔۔ کرنا یہ ہے کہ پہلے تو دو، تین، چار، پانچ اور چھے اور یوں 9 تک کی لمبائی کے ترسیموں کا متن میں تناسب نکالنا ہے۔

ترسیمی شماریاتی تجزیہ: دوسرا مرحلہ
اس کے بعد فرض کیجیے کہ تین کے ترسیموں کا تناسب نکلتا ہے 38 فیصد، تو ظاہر ہے اس لمبائی کا صرف ایک ترسیمہ تو نہیں ہوگا، بلکہ کئی ہوں گے، اب ہمیں ان تین کے ترسیموں میں سے بھی دس سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ترسیموں کا انتخاب کرنا ہے۔ امید ہے کہ آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ کیا کرنا ہے۔ بہرحال، طریقہ کار میں کچھ تبدیلی آ سکتی ہے کیوں کہ پہلے مرحلے کے نتائج ہمیں کسی اور طرف لے جا سکتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کتنی افرادی قوت میسر ہے، اس کے حساب سے ہدف مقرر کیا جائے گا۔ کم از کم دس ہزار الفاظ پر مشتمل عبارت کا تجزیہ تو کرنا ہی ہوگا۔ میرا خیال ہے کہ دس لاکھ سے ہم بہترین نتائج حاصل کر سکیں گے۔۔۔ بس اتنا بڑا عدد دیکھ کر ساتھی گھبرا نہ جائیں۔۔۔۔ بہرطور، ابھی تو مجھے ردعمل کا انتظار ہے، پھر دیکھتے ہیں کہ یہ کام شروع بھی ہوتا ہے یا نہیں۔۔۔

والسلام،
محسن حجازی
 

محسن حجازی

محفلین
لیجیے جناب! ایک لطیفہ یاد آگیا ہے۔۔۔ کہیں پر با جماعت نماز ہو رہی تھی عصر کی۔۔۔ نماز ختم ہوئی تو یہ اختلاف اٹھ کھڑا ہوا کہ رکعتیں تین ہوئی ہیں کہ چار۔۔۔ کوئی کچھ کہہ رہا تھا کوئی کچھ۔۔۔ کسی طور تصفیہ ہونے میں‌ نہیں آ رہا تھا۔ یکدم ایک صاحب اٹھے اور بولے میں‌ بتاتا ہوں کہ کتنی رکعتیں ہوئی ہیں! صرف تین ہوئی ہیں!
لوگوں نے پوچھا کہ صاحب آپ کیسے وعویٰ کرسکتے ہیں؟
بولے میں سمجھاتا ہوں، میری چار دکانیں ہیں، میں ہر رکعت میں ایک دکان کا حساب کرتا ہوں، آج تین دکانوں کا حساب ہی ہوا تھا کہ نماز ختم ہو گئی!
آخر اس بات کا تعلق کیا ہے؟ وہ یہ جناب کہ آج ہمیں بھی عصر کی نماز کی ادائیگی کے دوران سجدے میں جاتے ہوئے یہ خیال آیا ہے کہ کیوں نہ سی پلس پلس میں تجزیہ کرنے والا سافٹ وئیر خود لکھ لیا جائے پھر کیا ہے! بس اسے متن فراہم کرتے جائیے اور اعداد شمار کا عرق نکالتے رہیے۔۔۔ چاہے ایک دس کروڑ الفاظ پر مبنی متن کا تجزیہ کروا لیجیے، چشم زدن میں‌ ہو جائے گا۔۔۔۔! ہے کہ نہیں؟ چلیے نہ رضاکار، نہ رضامندی۔۔۔ (رضیہ تو پہلے ہی نہیں ہے ہمارے پاس۔۔۔ناراض ہے آج کل)
بس میں اس کام پر لگتا ہوں دو ایک دن کی محنت سے یہ اوزار تیار ہو جائے گا اور اس سے یوں نہایت مفید تجزیاجات مفت میں کیے جا سکیں گے۔۔۔ غرضیکہ ہم اپنا تجزیے والا بیان واپس لیتے ہیں۔۔۔ اللہ معاف کرے ویسے کہ مکرنی کوئی اچھی عادت نہیں۔۔۔

والسلام،
محسن حجازی
 

نبیل

تکنیکی معاون
محسن، آپ نے میرے منہ سے بات چھین لی۔ میرے ذہن میں کئی دنوں سے ایسا پروگرام لکھنے کا آئیڈیا موجود تھا۔ ہمیں دراصل ایسا فنکشن چاہیے جو کہ کسی بھی ٹیکسٹ میں سے الفاظ الگ کرکے ان کا جائزہ لے۔ اب چونکہ انٹرنیٹ پر یونیکوڈ فارمیٹ میں اردو ٹیکسٹ کافی مقدار میں مہیا ہے، ہمارے پاس ڈیٹا کی کمی نہیں ہے۔ ہمیں ورڈ فریکوئنسی کاؤنٹر جیسا ایک فنکشن چاہیے جو ہمیں ٹیکسٹ میں سے الفاظ الگ کردے۔ اس کے بعد ان الفاظ کا ترسیمی جائزہ لکھنے کے لئے فنکشن لکھا جا سکتا ہے۔ دراصل ورڈ فریکوئنسی کاؤنٹر کا آئیڈیا مجھے اردو لغت بنانے کے سلسلے میں آ رہا تھا۔ ایک اچھی اور قابل استعمال لغت کے لیے ایک بڑے ذخیرہ الفاظ کی ضرورت ہے اور بالا میں بیان کردہ طریقے سے ہم الفاظ کا خاطر خواہ بڑا ذخرہ اکٹھا کرسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں میں مزید باتیں بعد میں کروں گا۔

یہ نماز کے دوران بہت creative آئیڈیاز آتے ہیں۔ :p میں نے کہیں پڑھا تھا کہ ایک شخص نے امام ابوحنیفہ کو اپنی رقم کھو جانے کے بارے میں بتایا تو امام ابوحنیفہ نے اسے دورکعت نماز پڑھنے کے لیے کہا۔ اس شخص نے نماز کی نیت باندھی اور اس کے ساتھ ہی اسے یاد آ گیا کہ اس نے اپنی رقم کہاں رکھی ہوئی ہے۔ اس نے امام ابوحنیفہ سے یہ ماجرا بیان کیا تو امام ابوحنیفہ نے کہا کہ جب تو نے نماز کی نیت باندھی تو شیطان نے تیرا دھیان بانٹنے کے لیے تیری بھولی ہوئی چیز یاد دلا دی۔ اس بات کا ویسے آپ کے بیان کردہ آئیڈیا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ :wink: :D
 

محسن حجازی

محفلین
:lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
بس کیا کریں، نماز میں ادھر ادھر دھیان ہو ہی جاتا ہے۔۔۔ میں نے آپ کا تجویز کردہ کاؤنٹر دیکھا ہے یہ کچھ زیادہ ہی سادہ ہے اور اسے لکھنا بھی میرا خیال ہے کہ پندرہ بیس منٹ کا کام ہے۔ البتہ میں نسبتا پیچیدہ تجزیہ کار لکھنے کا سوچ رہا ہوں جو کہ ترسیموں کی تعداد، اور دیگر اعدادوشمار بہت تفصیل سے اکٹھے کر سکے۔۔۔ گیارہ فروری کے بعد ہی وقت مل سکے گا کیوں کہ گیارہ تاریخ کو کیبنیٹ سیکریٹری اپنے وفد کے ہمراہ اس فونٹ کا معائنہ فرمائیں گے تو میرا سارا دھیان اسی طرف لگا ہوا ہے۔ ہمیں تسیموں کی تعداد، لبمائی، ان کا متن میں تناسب، لبمبائی کے اعتبار سے لمبے ترسیموں میں ٹاپ ٹین وغیرہ اور اس قسم کے دیگر اعدادوشمار اکٹھا کرنا ہیں۔ دو تین دن لگ سکتے ہیں اس کام میں، ڈاکٹر درانی کو بتاتا ہوں‌اس بارے میں کہ یہ کام بھی کرنا پڑے گا اور شیڈول بنا کر ان کے ڈیسک پر دھرتا ہوں منظوری کے لیے دیکھیے کیا کہتے ہیں۔۔۔ آج جناب آپ کے والا کام ہوا، جگجیت سنگھ نے میرا دھیان بار بار بٹایا، سو میں نے انہیں خاموش کروا دیا۔۔۔ اب غزل پر تو کوئی مٹیارن نہیں پردہ تخیل پر آتی لیکن پھر بھی دھیان اب تک کی گئی ناکام محبتوں پر چلا جاتا ہے
بہر طور۔۔۔ آج طبیعت بھی خاصی ناساز ہے، بلند فشار خون کے گھیرے میں ہوں بس کچھ دیر میں اٹھتا ہوں‌آفس سے اور جاکر آرام کرتا ہوں۔۔۔ وزن کچھ بڑھ گیا ہے اس لیے فاقہ کشی (ڈائیٹنگ) شروع کر رکھی ہے اس کی الگ نقاہت طاری ہے۔۔۔ خالی معدے نے تیزابیت الگ برپا کر رکھی ہے۔۔۔ الغرض، آرام کی ضرورت ہے۔۔۔


طالب دعا،
محسن حجازی
 

نبیل

تکنیکی معاون
محسن، بہت خوب۔ یعنی کہ آپ اپنی جان کیٹس کی طرح ناکام محبتوں کا غم اپنی تخلیقات میں چھپا رہے ہیں۔ :p

دراصل میں جس ورڈ فریکوئنسی کاؤنٹر کی مثال دی تھی اس سے میری مراد صرف یہ کہنا تھی کہ ہمیں اس کی بنیاد کے لیے الفاظ کو علیحدہ کرنے کے لیے ایک ایسا فنکشن چاہیے۔ یہ مہیا ہو جائے تو اس کو بنیاد بنا کر باقی شماریاتی تجزیہ کرنے والے فنکشن لکھے جا سکتے ہیں۔

اگر آپ کا MS Excel میں کام کرنے کا تجربہ ہے تو یہ کام اس میں بھی بخوبی کیا جا سکتا ہے۔ اپنے سی پلس پلس میں لکھے گئے پروگرام میں کافی تردد کرنا پڑے گا شماریاتی تجزیے اور اس کی visual presentation کے لیے۔ ایک اور طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ سی پلس پلس پروگرام کے ذریعے ڈیٹا اس شکل میں تیار کر لیا جائے کہ باقی کام spreadsheet میں ہو سکے۔
 

الف عین

لائبریرین
اس کا تعلق پاک نستعلیق سے تو نہیں۔ لیکن آج ہی ایک دریافت ہوئی۔ شاید یاد ہوگا کہ میں نے اردو ناشر سافٹ ویر کے عابد فانٹ کا نمونہ یہاں پوسٹ کیا تھا۔

ربط

آج ونڈوز کے فانٹ فولڈر میں اچانک یہ فانٹ نظر آ گیا۔ یعنی یہ بھی یونی کوڈ فانٹ ہے اور ونڈوز میں انسٹال بھی ہوتا ہے جہاں اس کا نام Un_tt_Abid ‏ہے۔ اس میں 195 گلف ہیں۔ اور یہ سارے پرا پرائیویٹ ایریا کے یونی کوڈ نمبر میں میپنگ کی گئی ہے، اردو یا عربی سے نہیں۔ محض اطلاع کے لئے۔ یعنی اس فانٹ سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محسن، آپ نے یہاں کچھ تجاویز بھی مانگی ہیں تو میری تجویز یہ ہے کہ پاک نستعلیق فونٹ کے ویب ورژن کو کم از کم تمام میجر ویب براؤزرز کے ساتھ کمپیٹبل ہونا چاہیے۔ آپ‌‌ کو‌‌ شاید‌‌ معلوم‌ ہی ہو کہ فائر فاکس پر نفیس فونٹس کے کئی مسائل ہیں۔

اس کے علاوہ ایک اردو فونٹ میں ‌لکھے گئے ٹیکسٹ کا کسی دوسرے فونٹ میں ڈسپلے کے مسائل بھی موجود ہیں۔ اس کی وجہ mis-matching glyphs ہیں۔ مزید برآں مختلف اردو فونٹس ہندسوں کو مختلف یونیکوڈ‌ رینج پر میپ کرتے ہیں۔ آپ اس سلسلے میں کیا لائحہ عمل اپنا رہے ہیں؟ اس کے علاوہ آپ یقیناً اپنے فونٹ میں انگریزی کی سپورٹ بھی شامل کر رہے ہوں گے۔ آپ کو یاد ہو گا کہ نفیس ویب نسخ فونٹ کے ابتدائی ورژن میں انگریزی کے لیے ایک آرٹسٹک فونٹ‌ موجود تھا۔ میں اسی لیے دریافت کرنا چاہ رہا ہوں آپ اس سلسلے میں کیا کر رہے ہیں۔ :?:

آپ نے اوپر ایک جگہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ کو نفیس فیملی کے نسخ فونٹس سے بہتر قرار دیا ہے۔ کچھ لوگ شاید اس سے اختلاف کریں۔ میں نے تو یہ نوٹ کیا ہے کہ یہ مدھم فونٹ‌ ہے اور ٹیکسٹ صحیح طور پر دکھانے کے لیے پوائنٹ سائز کافی بڑا رکھنا پڑتا ہے۔ ٹاہوما اگرچہ مقابلے میں بھدا فونٹ ہے لیکن میرے خیال میں یہ تکنیکی اعتبار سے ایشیا ٹائپ سے بہتر فونٹ‌ ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے اس بارے میں؟
 

مہوش علی

لائبریرین
جی، میری طرف سے بھی یہ Strong Recommendation ہے کہ پاک نستعلیق میں انگریزی کی مکمل سپورٹ ہو۔

انگلش کے گلائفز کا اضافہ کرنے سے فونٹ کی رفتار کسی طرح متاثر نہیں ہوتی۔

نفیس ویب نسخ میں موجود انگلش گلائفز بہت خوبصورت ہیں، اور لائیسنس کی رو سے اس بات کی عام اجازت ہے کہ ان گلائفز کو دوسرے فونٹز میں استعمال کیا جائے۔
 

محسن حجازی

محفلین
انگریزی کے لیے میں کسی کھلے ماخذ(اوپن سورس) فونٹ کی اشکال کے استعمال کا ارادہ رکھتا ہوں۔ نفیس ویب نسخ میں موجود اشکال میں نے دیکھی ہیں، پر میں ان سے کچھ خاص مطمئن نہیں ہوں، اس سلسلے میں کچھ بہتر چاہتا ہوں۔ یہاں پر قیوم صاحب کے بنے ہوئے کسی فونٹ کی بات ہوئی ہے کیا اس کا نمونہ دستیاب ہے؟ اور کیا یہ نستعلیق ہے؟
نفیس فیملی کے فونٹس کے بارے میں میں اپنی رائے پر قائم ہوں، اردو نسخ ایشیا ٹائپ ایک بہت ہی بہترین فونٹ ہے بلکہ کمپیوٹنگ کے لیے اس سے بہتر فونٹ دستیاب نہیں ہے۔ مدھم ہونا Anti aliasing کی وجہ سے ہے اسے آف کر دیجیے ونڈوز کی سیٹنگز میں جا کر، اور پھر دیکھیے بہتری نظر آئے گی۔ جب میں پسماندگی کی بات کرتا ہوں تو میرا اشارہ اس کے قواعد کو آپٹمائزڈ طریقے سے پروگرام نہ کرنے کی طرف ہوتا ہے۔ ویسے ماشااللہ ڈیزائن کے اعتبار سے تو ٹھیک ٹھاک ہیں، نفیس نستعلیق بھی مناسب ہے اور لاہوری نستعلیق کا ایک اچھا نمونہ ہے۔ کارکردگی کےلیے آپ نفیس نسخ اور اردو نسخ ایشیا ٹائپ کا موازنہ کر کے دیکھیے کہ کون وقوع پذیر (Render) ہونے میں زیادہ وقت لیتا ہے آپ کو از خود اندازہ ہو جائے گا۔ مزید برآں، اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں ایک خامی بہرحال موجود ہے کہ اس میں ٹرو ٹائپ ہنٹنگ بالکل نہیں کی گئی اس وجہ سے اس کا بھی چھوٹے سائز پر نظر آنا محال ہے، لیکن دیگر فونٹس سے بہرحال بہت بہتر ہے۔ پاک نستعلیق کی پہلے اجراء میں بھی ٹرو ٹائپ ہنٹنگ شامل نہیں ہوگی، لیکن بعد میں بہرحال کی جائے گی کیوں کہ یہ منصوبہ ایک حکومتی کاوش ہے اور اس پر حکومت پاکستان خاصی سنجیدہ ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ایک بار کچھ ایسا کرلیا جائے کہ روز روز کے مسائل سے جان چھوٹے، اس لیے میں آپ حضرات آراء تجاویز نوٹ کرتا جارہا ہوں، بندہ بشر ہوں، خطا کا امکان موجود ہے
آپ حضرات کی نظر میں کوئی کھلے ماخذ کا انگریزی فونٹ ہو تو ضرور بتائیے۔۔۔

طالب دعا،
محسن حجازی
 

محسن حجازی

محفلین
فونٹ کی تیاری پر ایک دھاگا چل رہا تھا یہاں پر جس میں کوئی 96 خطوط موجود ہیں، اس میں زکریا بھائی کا ایک خط پڑھ کر جی خوش ہوگیا۔۔۔ انہوں نے فرمایا کہ نستعلیق کو چھوڑیں، اردو کی ڈیجٹائزیشن پر دھیان دیں۔۔۔ واہ! بھئی آپ کے فہم و فراست کی داد دینا پڑے گی، بالکل صحیح فرمایا آپ نے، ایک بار ہم مواد تو اکٹھا کر لیں یونی کوڈ فارمیٹ میں، باقی باتیں تو چلتی رہیں گی۔۔۔ اصل اہمیت متن کی ہے، خط کی نہیں۔۔۔ (البتہ رسم الخط کی ہے۔۔۔ دونوں میں فرق ملحوظ خاطر رکھیے)
ایسا نہیں ہے کہ اب تک کوئی تیزرفتار نستعلیق فونٹ تیار نہیں ہوا، چند ایک ہوئے ہیں، پر تجارتی پیمانے پر۔۔۔ میں خود اس صورتحال سے نالاں رہا ہوں ایک عرصے تک۔۔۔ اور مذکورہ بالا دھاگے میں جتنی بحث کی گئی ہے، میں تقریبا تمام متبادلات آزما چکا ہوں کافی عرصہ قبل۔۔۔ بس بہرحال صورت احوال یہی ہے کہ گیسوئے اردو منت پذیر شانہ والی بات ہے۔۔۔ لیکن ناٹ اینی مور!

والسلام،
محسن حجازی
 

نبیل

تکنیکی معاون
محسن، جہاں تک قیوم صاحب کے دری فونٹ‌کا تعلق ہے تو فی الحال اس کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آپ نے اوپر جس تھریڈ کا ذکر کیا ہے، اسی میں مہوش نے ان کے فونٹ‌کے نمونے یہاں پوسٹ کیے ہیں۔ یہ ایرانی طرز کا نستعلیق فونٹ ہے۔ مہوش کے مطابق اس میں اردو سپورٹ‌ نہیں تھی۔ معلوم نہیں قیوم صاحب نے اس پر توجہ دی یا نہیں۔ اس کی رفتار کے بارے میں بھی کچھ معلوم نہیں ہے۔ آپ ایک مرتبہ ایک نستعلیق سٹائل کا فونٹ مکمل کرلیں، پھر اور کام پکڑاتے ہیں آپ کو۔ :p ایرانی طرز کے نستعلیق فونٹ اور ان پر مبنی کمپوزنگ پروگرام ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے آپ یہ پوسٹ دیکھیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ نے یہ پہلے ہی دیکھ لیا ہو۔ ہمارا مقصد آپ کی توجہ بانٹنا نہیں ہے۔ :lol:

میں نے آپ سے اوپر پاک نستعلیق فونٹ‌ کی موجودہ فونٹس جیسے کہ ایشیا ٹائپ میں لکھے گئے ٹیکسٹ‌ سے مطابقت کے بارے میں دریافت کیا تھا۔ آپ کو مختلف اردو فونٹس کی mis-matching glyphs کے بارے میں تو معلوم ہی ہوگا۔ اب حرف “ہ“ اور “پ“ ہی ٹاہوما اور ایشیا ٹائپ میں مختلف یونیکوڈ کوڈ پر میپ ہوئے ہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ ایشیا ٹائپ فونٹ‌ اور نفیس فونٹس میں اردو اعداد کی مختلف یونیکوڈ کوڈز پر میپنگ ہے۔ اسی وجہ سے میں نے کم از کم اس ویب پیڈ میں اردو ہندسوں کا چکر ہی ختم کر دیا ہے۔ :cry:

ہمارا سب سے بڑا concern یہ ہے کہ پاک نستعلیق فونٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد جب اسے اس فورم کی سٹائل شیٹ میں شامل کیا جائے تو اس کا مواد بالکل ٹھیک نظر آئے، نہ یہ کہ حروف کی مختلف یونیکوڈ میپنگ کی وجہ سے ڈبے دکھائی دینے لگ جائیں۔ :? :shock:

آپ نے شاید دوسرے تھریڈ پر پڑھ ہی ‌لیا ہو کہ میں نے کچھ عرصہ لاہور میں سسٹمز پرائیویٹ‌لمیٹڈ میں بھی کام کیا ہوا ہے اور وہاں اردو سے متعلقہ سوفٹ‌ ویر پر کام بھی کیا ہوا ہے۔

میرے خیال میں پاکستان کے سوفٹویر ہاؤسز اور دوسرے انفرادی حیثیت میں کام کرنے والوں میں ابھی تک ملک میں آئی ٹی کو فروغ دینے میں اوپن سورس کی اہمیت اور اس کے متعلقہ ایثار کا جذبہ اجاگر نہیں ہوا۔ پوری دنیا میں اوپن سورس کی اہمیت کو مانا جا رہا ہے جبکہ اردو ابھی تک کاپی رائٹ‌اور ٹریڈ مارک کے شکنجے سے ہی نہیں نکل پائی۔ اس موضوع پر پھر کبھی بات ہوگی۔
 

الف عین

لائبریرین
میٹ کشام کے فانٹس مفت ہیں اگرچہ سبھی شاید کھلے ماخذ کے نہیں ہیں۔ یہ یہاں یہاں دستیاب ہیں:
http://www.theory.org/~strthrwr/fonts/free/
http://homepage.mac.com/mattdenton/fonts/
اس کے علاوہ انڈ لینکس اور سی ڈیک نے جو بھی دیوناگری فانٹس بنائے ہیں۔ گارگی، جن ہندی، ان سب میں انگریزی گلف )یا گلائف) کھلے ماخذ کے ہیں کہ یہ فانٹس کھلے ہی ماخذ کے ہیں۔ میں نے جو کھلے ماخذ کے دیو ناگری فانٹس بنائے ہیں ان میں بھی انھیں میں سے گلفس انگریزی کے لئے لئے ہیں۔ یہ فانٹس میرے یاہو انڈک کمپیوٹنگ گروہ میں ہیں، کہو تو یہاں بھی پوسٹ کر دوں۔
 

دوست

محفلین
ترسیموں‌ کے سروے کے سلسلے میں‌ پروگرام کا لکھنا میرا خیال ہے بہتر بلکہ بہترین رہے گا۔ ایک فنکشن وہ کام منٹوں‌میں‌کردے گا جسے شاید ہم لوگ مہینوں‌میں‌کریں۔
انٹرنیٹ پر تحریری اردو واقعی اس مقدار میں‌موجود ہے کہ کام چل سکتاہے۔ دس لاکھ الفاظ ہو جائیں گے شاید اس سے بھی زیادہ ہوجائے۔
میرا خیال ہے اس کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ رضاکار تحریر کو فنکشن میں‌پیسٹ‌کریں اور پھر فنکشن جب لاگو کیا جائے تو وہ ہر قسم کی لمبائی کے الفاظ کا فیصد محفوظ کر لے۔ البتہ اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ بار بار ایک ہی مضمون نہ لیا جائے مختلف جگہوں‌سے مواد اکٹھا کیا جائے تاکہ سروے زیادہ سے زیادہ موثر ہو۔
انگریزی سپورٹ ضرور موجود ہونی چاہیے اور خوبصورت بھی۔ کیونکہ پہلے نفیس خاندان کےفونٹس میں‌انتہائی نامعقول قسم کا انگریزی فونٹ شامل ہے جسے پڑھنا بھی ایک مسئلہ ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرا محسن حجازی سے ایک اور سوال یہ ہے کہ کیا پاک نستعلیق فونٹ میں بولڈ (جلی حروف) میں لکھنا ممکن ہوگا؟
 

منہاجین

محفلین
ابھی کتنا اِنتظار باقی ہے؟

نبیل نے کہا:
میرا محسن حجازی سے ایک اور سوال یہ ہے کہ کیا پاک نستعلیق فونٹ میں بولڈ (جلی حروف) میں لکھنا ممکن ہوگا؟

اور اِسی طرح ترچھا (آئیٹیلک) بھی۔

اور اگر اُس میں انگلش سپورٹ موجود ہے تو اُس کی شکل کیسی ہے، ایریل جیسی یا ٹائم نیو رومن جیسی؟

سب سے اہم سوال یہ کہ اب کتنا اِنتظار اور کرنا ہوگا؟ :?
 
Top