کچھ اچھی کتابوں کے نام بتائیں

بہت اچھا مصرف چنا ہے اس رقم کا۔
موضوع سے ہٹ کر آپ کا دھاگہ دیکھ کر ایک خیال ذہن میں آ گیا ہے اگر پسند یا مناسب خیال کریں تو اس رقم میں سے چند نصابی کتب خرید کر اسکول میں پڑھنے والے کسی ایسے بچے کو تحفہ کر دیں جس کے پاس کتاب خریدنے کی استطاعت نہ ہو۔
آپ نے بہت اچھے نکتہ کی طرف توجہ دلایا لیکن ہندوستان میں پرائمری کلاس سے لیکر کر 10 تک جب سے رائٹ ٹو ایجوکیشن بل پاس ہوا ہے حکومت مفت کتابیں فراہم کر رہی ہے ۔جو رہی سہی کسر باقی ہے وہ جماعت اسلامی اور دیگر ادارے انجام دے رہے ہیں ۔پھر بھی مجھ تک کوئی بندہ پہنچے گا یا پہنچتا ہے تو اپنی استطاعت بھر اس کی ضرور مدد کرتا ہوں اور کروں گا ۔۔۔۔اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کچھ اچھی کتابیں بتائیں نا اسی لئے تو فہرست بنا رہا ہوں ۔۔۔

دراصل مجھے ہر موضوع پر کتاب پسند ہوتی ہے اس لئے ہر کتاب پسند آتی ہے۔ ابھی میں نے اپنی کتب کی جانب نظر دوڑائی تو پہلی چند کتب جن پر نظر پڑی وہ لکھ رہی ہوں ممکن ہے آپ کے مطالعہ میں پہلے سے شامل ہوں۔

اردو ادب کی تحریکیں از ڈاکٹر انور سدید
آننا کاریننا از ٹالسٹائی
اپنا گریباں چاک از ڈاکٹر جاوید اقبال
گردش رنگ چمن از قرۃ العین حیدر
ٹام سائر کے کارنامے
 
دراصل مجھے ہر موضوع پر کتاب پسند ہوتی ہے اس لئے ہر کتاب پسند آتی ہے۔ ابھی میں نے اپنی کتب کی جانب نظر دوڑائی تو پہلی چند کتب جن پر نظر پڑی وہ لکھ رہی ہوں ممکن ہے آپ کے مطالعہ مہں پہلے سے شامل ہوں۔

اردو ادب کی تحریکیں از ڈاکٹر انور سدید
آننا کاریننا از ٹالسٹائی
اپنا گریباں چاک از ڈاکٹر جاوید اقبال
گردش رنگ چمن از قرۃ العین حیدر
ٹام سائر کے کارنامے
ان میں سے ایک بھی نہیں پڑھا ۔۔۔۔البتہ فرسٹ نمبر والی کتاب لائبریری میں دیکھی ہے ۔۔۔۔
میں نوٹ کر لیتا ہوں۔۔۔۔بے حد شکریہ
 

قیصرانی

لائبریرین
آواز دوست میری آل ٹائم فیورٹ کتاب ہے یاد دلانے کا شکریہ :)
راجہ گدھ بھی اچھی ہے مگر اس نے مجھے زیادہ متاثر نہیں کیا آگ کادریا البتہ پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے ذوق مطالعہ اور پسند و ناپسند کا فرق ہو سکتا ہے مگر میرے نزدیک اچھی کتاب کی یہ خوبی ہے کہ آپ اسے جب شروع کریں تو ختم کئے بغیر نہ رہیں میں نے کئی بار 500 صفحات کی کتاب ایک نشست میں پڑھی ہے اس معاملے میں میرے مطالعے کی سپیڈ جناتی ہے :)
گستاخی معاف، داستانِ امیر حمزہ آپ نے اصلی تے وڈی دیکھی ہوگی، وہ ایک جلد ایک دن میں پڑھنا میرے لئے واقعی جناتی معرکہ تھا :)
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
الکھ نگری میں نے ایک نشست میں پڑھی تھی۔۔ نویں جماعت میں ناول قیصر و کسریٰ ایک نشست میں پڑھا تھا اور پانچویں جماعت میں الف لیلیٰ ہزار داستان ایک نشست میں پڑھی تھی جو مجھے میری نانی اماں نے تحفے میں دی تھی فیصل آباد سے لا کر۔۔۔:)
خلاصہ: میری مطالعہ کی سپیڈ بھی خاصی جناتی اور دیووی ہے ;)
 

قیصرانی

لائبریرین
الکھ نگری میں نے ایک نشست میں پڑھی تھی۔۔ نویں جماعت میں ناول قیصر و کسریٰ ایک نشست میں پڑھا تھا اور پانچویں جماعت میں الف لیلیٰ ہزار داستان ایک نشست میں پڑھی تھی جو مجھے میری نانی اماں نے تحفے میں دی تھی فیصل آباد سے لا کر۔۔۔ :)
خلاصہ: میری مطالعہ کی سپیڈ بھی خاصی جناتی اور دیووی ہے ;)
الکھ نگری کو ایک نشست میں پڑھنا ممکن ہے لیکن جگہ جگہ عقیدت کا شیرا اتنا گاڑھا ہو جاتا ہے کہ مجھ سے برداشت نہیں ہوا :)
 

عمران ارشد

محفلین
واصف علی واصف کی قطرہ قطرہ قلزم ، دل دریا سمندر اور دوسری کتابیں۔۔
ڈاکٹر حقی حق کی ہوئے تم دوست جس کے اور اپنا اپنا جبرائیل
نسیم حجازی پر وقت ضائع نہ کریں تو اچھا ہے۔۔
 
مجھے کچھ اچھی کتابوں کے نام دکار ہیں جسے میں اپنی ذاتی لائبریری کے لئے خرید سکوں ۔آج میں نے اپنی زر ضمانت کی رقم نکالی جامعہ سے تو سوچا کچھ کتابیں خرید لوں ۔کیمرا خریدنے کا ارادہ تھا لیکن کیمرا اب فروری میں ۔ابھی تو فی الحال کچھ بہترین کتابوں کے نام بتائیں ؟۔واضح رہے کہ مجھے ادب،صحافت ،میڈیا اور ماڈرن ہسٹری سے دلچسپی ہے ۔ایک اچھے جرنسلٹ کی لائبریری میں کیسی کتابیں ہونی چاہئے اس کو مد نظر رکھئے گا ۔اساتذہ کرام سے خصوصی توجہ کی درخواست ہے ۔
علم
اگر آپ کو دستیاب ہو سکے تو مفتی ابولبابہ شاہ منصور کی کتاب ’تحریر کیسے سیکھیں‘ فن صحافت پر ایک عمدہ کتاب ہے۔ ایک صحافی کو جن لوازمات کی ضرورت ہوتی ہے اور عملی طور پر جو ضروریات ہو سکتی ہیں ان کا مکمل احاطہ کرتی ہے۔
 
اگر آپ کو دستیاب ہو سکے تو مفتی ابولبابہ شاہ منصور کی کتاب ’تحریر کیسے سیکھیں‘ فن صحافت پر ایک عمدہ کتاب ہے۔ ایک صحافی کو جن لوازمات کی ضرورت ہوتی ہے اور عملی طور پر جو ضروریات ہو سکتی ہیں ان کا مکمل احاطہ کرتی ہے۔
مجھے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی طرف سے ایک کتابوں کا سیٹ 2011 میں ملا تھا اس میں ایک کتاب تھی "رہنمائے اخبار نویسی"کافی ضخیم میرے خیال میں شاید اب تک اردو زبان و صحافت پر اتنی اچھی کتاب نہیں لکھی گئی ۔اس کو اردو صحافت کا "بابئبل"کہا جاتا ہے ۔آپ کی محبتوں کا بہت شکریہ میں یہ کتاب حاصل کر نے کی کوشش کروں گا ۔اللہ آپ کو جزائے خیر سے نوازے۔
 
Top