تعارف کچھ اپنے بارے میں

یاسر اقبال

محفلین
السلام علیکم، کچھ باتیں میرے کوائف نامے میں موجود ہیں ۔ مزید یہ کہ پڑھنے لکھنے کا شوق ہے ۔ شاعری اور تنقید سے خاص رشتہ ہے۔
باقی آپ کچھ پوچھنا چاہیں تو پوچھ سکتے ہیں ۔ شکریہ
 

نایاب

لائبریرین
محترم یاسر اقبال بھائی
محفل اردو پر دلی خوش آمدید
آپ کے دستخط اک نعرہ مستانہ ہیں ۔۔
سو بلا جھجک پوچھ لیتے ہیں کہ
شاعری کو اہم سمجھتے ہیں کہ تنقید کو ؟
 

یاسر اقبال

محفلین
محترم یاسر اقبال بھائی
محفل اردو پر دلی خوش آمدید
آپ کے دستخط اک نعرہ مستانہ ہیں ۔۔
سو بلا جھجک پوچھ لیتے ہیں کہ
شاعری کو اہم سمجھتے ہیں کہ تنقید کو ؟

میرے خیال میں تنقید شاعری کے لیے ہے ، شاعری تنقید کے لیے نہیں۔ شاید میں جواب دے پایا ہوں۔
 

یاسر اقبال

محفلین
محترم بھائی کسی مثال سے وضاحت کر سکیں تو
جزاک اللہ خیراء

ہم اور غذا ۔ ان میں کون اہم ؟ جب کہ غذا ہمارے لیے ہو ، نہ کہ ہم غذا کے لیے ۔ غذا ہمارے لیے ہے لیکن اتنی اہم ہے کہ ہماری زندگی کے لیے ہے ۔ سو یہی رشتہ شاعری اور تنقید کا ہے میرے خیال میں ۔ تنقید شاعری کی غذا ہے ، شاعری کے لیے ہے ، شاعری اس کے بغیر زندہ نہیں رہتی ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنے متعلق مزید کچھ بتائیں، کہاں سے ہیں، تعلیم کتنی ہے، کیا کرتے ہیں، وغیرہ وغیرہ
 
Top