تعارف کچھ اپنے بارے میں ۔۔۔۔۔

آدم کا بیٹا

محفلین
باغ بہشت میں جانے کے لئے پہلے اس دنیا سے رخصت ہونا پڑے گا پھر حساب کتاب کے لئے قیامت کا انتظار اور پھر جب سب کچھ ٹھیک ہوا تو پھر ملاقات ہوگی۔ ویسے جو کام ادھر کر سکتے ہیں، وہ لازمی اتنی مستقبل بعید کے لئے چھوڑنا ہے؟ :daydreaming:
ویسے ہمیں تو بزرگوں نے یہ خبر دی تھی کہ یوم حشر مستقبل بعید میں نہیں بلکہ مستقبل قریب میں ہے۔ :thinking2:
 
حسان خان

لائبریرین
بین السطور آپ کے لنک دیکھ کر اندازہ ہوا کہ آپ کو ترکی زبان سے بھی واقفیت ہے۔ آپ کا بھی تعلق رہا ہے کیا ترکی سے؟

چونکہ ترکی زبان کا طالبِ علم اور عثمانی ترکی زبان کا شیدائی ہوں، اس لیے جمہوریۂ ترکی سے گہرا قلبی تعلق ہے۔ لیکن آپ کی طرح کبھی ترکی جانے کا شرف حاصل نہیں ہوا۔ :) :)
 
آدم کا بیٹا

محفلین
چونکہ ترکی زبان کا طالبِ علم اور عثمانی ترکی زبان کا عاشق ہوں، اس لیے جمہوریۂ ترکی سے گہرا قلبی تعلق ہے۔ لیکن آپ کی طرح کبھی ترکی (یا بیرونِ ملک) جانے کا شرف حاصل نہیں ہوا۔ :) :)
اوہ پھر تو آپ سے ملاقات کا شرف حاصل کرنا پڑے گا۔ میں اگرچہ جدید ترکی زبان کی کچھ شدھ بدھ رکھتا ہوں تاہم عثمانی ترکی کا مجھے ہمیشہ سے شوق رہا ہے۔
ویسے آپ کا تعلق کس شہر سے ہے اور آپ نے کہاں سے تعلیم حاصل کی ہے؟
 
حسان خان

لائبریرین
اوہ پھر تو آپ سے ملاقات کا شرف حاصل کرنا پڑے گا۔ میں اگرچہ جدید ترکی زبان کی کچھ شدھ بدھ رکھتا ہوں تاہم عثمانی ترکی کا مجھے ہمیشہ سے شوق رہا ہے۔

جی بھائی انشاءاللہ ضرور۔۔ جدید ترکی تھوڑی بہت میں بھی جانتا ہوں، لیکن میری اولین دلچسپی عثمانی ترکی اور کلاسیکی آذربائجانی ترکی میں ہے۔ آپ سے ان زبانوں پر گفتگو کرنا میرے لیے بہت خوشی کا باعث ہو گا۔ :)

ویسے آپ کا تعلق کس شہر سے ہے اور آپ نے کہاں سے تعلیم حاصل کی ہے؟
میرا تعلق کراچی سے ہے، یہیں اب تک زندگی بسر کی ہے۔ فی الحال جامعۂ کراچی سے کاروباری انتظام (بزنس ایڈمنسٹریشن) میں گریجویشن کر رہا ہوں۔ گریجویش کا میرا یہ تیسرا سال چل رہا ہے۔ :)
 
آدم کا بیٹا

محفلین
جی بھائی انشاءاللہ ضرور۔۔ جدید ترکی تھوڑی بہت میں بھی جانتا ہوں، لیکن میری اولین دلچسپی عثمانی ترکی اور کلاسیکی آذربائجانی ترکی میں ہے۔ آپ سے ان زبانوں پر گفتگو کرنا میرے لیے بہت خوشی کا باعث ہو گا۔ :)

میرا تعلق کراچی سے ہے، یہیں اب تک زندگی بسر کی ہے۔ فی الحال جامعۂ کراچی سے کاروباری انتظام (بزنس ایڈمنسٹریشن) میں گریجویشن کر رہا ہوں۔ گریجویش کا میرا یہ تیسرا سال چل رہا ہے۔ :)
آہا۔۔۔ تو اس کا مطلب ترکی زبان آپ نے اپنے تئیں ہی سیکھی ہے؟ میں سمجھ رہا تھا کہ آپ نے ترکی زبان میں ماسٹرز کر رکھا ہوگا۔ :roll:
 
حسان خان

لائبریرین
آہا۔۔۔ تو اس کا مطلب ترکی زبان آپ نے اپنے تئیں ہی سیکھی ہے؟ میں سمجھ رہا تھا کہ آپ نے ترکی زبان میں ماسٹرز کر رکھا ہوگا۔ :roll:
ارے نہیں، میری نظر میں اب تک کراچی میں کوئی ایسا ادارہ نہیں گزرا جو ترکی زبان سکھاتا ہو۔ یہ تو بس اپنا ذاتی شوق اور انٹرنیٹ کی مہربانی ہے جس نے ترکی میں کچھ پڑھنے سمجھنے کے قابل بنا دیا ہے۔ :) :)
 
آدم کا بیٹا

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید
امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا :)
شکریہ ۔
بالکل جناب، آپ جیسے لوگوں کا ساتھ ہوا تو وقت واقعی اچھا اور بامقصد گزرےگا۔ ویسے اب میں کچھ حیران ہوں کہ فیس بک پر میں ماضی میں کس طرح اتنا وقت گزارتا رہا؟ :!:
 
آدم کا بیٹا

محفلین
ارے نہیں، میری نظر میں اب تک کراچی میں کوئی ایسا ادارہ نہیں گزرا جو ترکی زبان سکھاتا ہو۔ یہ تو بس اپنا ذاتی شوق اور انٹرنیٹ کی مہربانی ہے جس نے ترکی میں کچھ پڑھنے سمجھنے کے قابل بنا دیا ہے۔ :) :)
پھر تو یقینا آپ قابل رشک ہیں۔
میرے کچھ ترک احباب پاکستان میں موجود ہیں ۔ آپ چاہیں تو آپ کا ان سے رابطہ کروا دوں۔ میرا خیال ہے وہ بھی بہت خوش ہونگے۔ خاص طور پر عثمانی ترکی کے بارے میں آپ کی مہارت جان کر۔
 
بسم اللہ جناب۔ :) اگر وہ ترک احباب کراچی میں موجود ہوں تو کیا ہی کہنے۔۔۔ :)
 
آدم کا بیٹا

محفلین
بسم اللہ جناب۔ :) اگر وہ ترک احباب کراچی میں موجود ہوں تو کیا ہی کہنے۔۔۔ :)
ملتان ، اسلام آباد اور خیر پور سندھ کی حد تک تو میں چند ترک دوستوں کو ذاتی طور پر جانتا ہوں۔ تاہم کراچی میں بھی دریافت کیا جاسکتا ہے ۔ :)
ناگوار خاطر نہ ہو تو اپنا کانٹیکٹ نمبر مجھے ای میل کر دیں۔
 
شکریہ ۔
بالکل جناب، آپ جیسے لوگوں کا ساتھ ہوا تو وقت واقعی اچھا اور بامقصد گزرےگا۔ ویسے اب میں کچھ حیران ہوں کہ فیس بک پر میں ماضی میں کس طرح اتنا وقت گزارتا رہا؟ :!:
میں خود فیس بُک سے بیزار ہو گیا ہوں
 
آدم کا بیٹا

محفلین
ویسے حسان صاحب آپ کی پروفائل دیکھ کر اندازہ ہوا کہ آپ 21 سال کے ہیں۔ اتنی کم عمر میں بدیسی زبان پر اس درجے کی تحقیق ناقابل یقین ہے ۔
 
Top