کچھ اردو جریدے کےمتعلق

نبیل

تکنیکی معاون
دوست نے کہا:
آداب
حضرت اتنا اعتماد کرنے کا شکریہ۔ مگر یہ دیکھ لیجیے گا کہ میں اس کام میں قطعی کورا ہوں اگرچہ کچھ کچھ (اور یہ کچھ کچھ بھی ابھی کچھ دنوں سے ہے) واقفیت ہونے لگی ہے ایچ ٹی ایم ایل سے مگر بھی وہ بات نہیں بنے گی میرا مطلب معیار سے ہے۔
ویسے ہر خدمت کے لیے حاضر ہوں۔

شاکر، آپ اطمینان رکھیں۔ کام کوئی اتنا بھی مشکل نہیں ہے۔ میں اور زکریا تکنیکی کاموں کا بار اٹھائیں گے۔ باقی دوست ہمارے نامہ نگاری کا کام کریں گے۔ میں جلد ہی جملہ پر آٹیکل پوسٹ کرنے کے بارے میں تحریر کورں گا۔
 

نعمان

محفلین
آپ میرا مطلب نہیں سمجھے میں یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ اگر آپ ایک ایسا صفحہ بنائیں جو اردو پلانٹ، فورم اور جریدے کی آر ایس ایس ہر دس منٹ بعد چیک کرے اور نئی فیڈز ملنے پر انہیں متعلقہ بلاک میں پبلش کرے۔
 

اجنبی

محفلین
اچھا نبیل پھر آپ جملہ نصب کیجیے ۔ آگے اللہ مالک ہے ۔ اب کر بھی دیجیے ، اگر کوئی اور اچھا مل گیا تو پھر اسے پکڑ لیں گے ۔ ٹیمپلیٹ میں تبدیلی سے مراد یہ تھی کہ سائیڈ پر جو اصل مینیو ہے اس میں تبدیلی نہیں ہو سکتی ۔
بہرحال آپ جلد از جلد جملہ نصب کیجیے تاکہ یاروں کو پتہ لگ جائے کہ کچھ کام ہو رہا ہے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو السلام علیکم،

آپ میں سے کچھ دوست یقیناً اردو جریدہ اور دوسرے پراجیکٹس پر کسی نئی خبر کے انتظار میں ہوں گے۔ میں معذرت خواہ ہوں کہ اس ہفتہ جاب کی بہت مصروفیت ہے۔۔ویک اینڈ پر ہی کچھ کر پاؤں گا۔ کیا کروں نوکری بھی تو کرنی ہے۔ 8) لیکن آپ لوگ خاطر جمع رکھیں، انشاءاللہ جلد ہی اچھی خبر سنیں گے۔
 
Top