کپتان خان کا "قوم" سے خطاب

78914_details.png
 
مخلص انسان

محفلین
عمران خان ، وزیراعظم سےاستعفیٰ لینےمیں کامیاب ہوں نہ ہوں ، انکے خطاب کا دھرنے میں ٹینٹ لگانے والوں کو فائدہ ہو گیا ۔۔۔۔۔۔ میڈیا کو بنی گالا جانے سے روک کر معاوضے کے تیرہ لاکھ کی ادائیگی کا مطالبہ منوا لیا
 
فرخ منظور

لائبریرین
عمران خان کا غزل

"ٹی وی" پہ جائے گا خوچہ یہ گانا گائے گا
چل چل چنبیلی باغ میں کشمش کھلائے گا

محفل میں میرا یار چہ آیا نہ آئے گا
آواز میرا یار کا محفل میں جائے گا

ہم جانتے تھے عشق میں یہ دن بھی آئے گا
غم ہم کو کھائے گا خوچہ ہم غم کو کھائے گا

فرقت میں اپنا آنکھ سے آنسو گرائے گا
دل میں چہ آگ لگتا ہے اُس کو بجھائے گا

فٹ پاتھ پر خو کس لئے جھگی بنائے گا
ہم اپنا دل کا بنگلہ میں تم کو بٹھائے گا

دلبر ہمارا ہم کو چہ ملنے کو آئے گا
پیسہ بھی اس کو دے گا چلم بھی پلائے گا

ہم کو مجید بولے گا خان! اِک غزل سناؤ
ہم اچھا والا اور غزل بھی سنائے گا
(مجید لاہوری)​
 
محمد وارث

لائبریرین
عمران خان تو لگتا ہے کہ نواز شریف اینڈ کو کا فرینڈ ہی ہے اور اس بری طرح سے اپنا "امیج" خراب کر لیا ہے کہ اب اس کی سچی اور سنجیدہ بات بھی لوگوں کو "میلہ" اور "شغل" لگتی ہے۔ حالانکہ پانامہ لیکس والا سنجیدہ مسئلہ ہے، دوسرے ملکوں کے وزرائے اعظم استغفیٰ دے رہے ہیں جب کہ ہمارے شہنشاہ صاحب اور ان کے درباری و حواری و موالی یہی راگ الاپ رہے کہ یہ ایک عالمی سازش ہے جو اُن کے خلاف کی گئی ہے۔
 
یہ ایک عالمی سازش ہی ہے لیکن صرف ہمارے حکمرانوں کے خلاف نہیں۔
ٹویٹر پر کسی ٹویپ نے پاکستان میں اس کے سرخیل عمر چیمہ سے سوال کیا تها کہ یہ جو اتنے ملکوں کے 400 صحافیوں کو ایک سال سے انگیج کیا ہوا ہے، ان کا خرچہ کون دے رہا تو موصوف سے کوئی جواب بن نہیں پڑا۔
پانامہ لیکس والا سنجیدہ مسئلہ ہے، دوسرے ملکوں کے وزرائے اعظم استغفیٰ دے رہے ہیں جب کہ ہمارے شہنشاہ صاحب اور ان کے درباری و حواری و موالی یہی راگ الاپ رہے کہ یہ ایک عالمی سازش ہے جو اُن کے خلاف کی گئی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ ایک عالمی سازش ہی ہے لیکن صرف ہمارے حکمرانوں کے خلاف نہیں۔
ٹویٹر پر کسی ٹویپ نے پاکستان میں اس کے سرخیل عمر چیمہ سے سوال کیا تها کہ یہ جو اتنے ملکوں کے 400 صحافیوں کو ایک سال سے انگیج کیا ہوا ہے، ان کا خرچہ کون دے رہا تو موصوف سے کوئی جواب بن نہیں پڑا۔
یہ تو وہ بات ہوئی کہ سارا میلہ غریب کی چادر چوری کرنے کے لیے ہی لگایا گیا تھا۔

چلیں سازش ہی سہی، لیکن ان لیکس کے مندرجات غلط ہیں یا صحیح ہیں؟ اگر صحیح ہیں تو کیا یہ سازش دنیا کے لوگوں کے لیے بہتر ہے یا نقصان دہ؟ اور کیا اس سے چوروں کے چہرے بے نقاب ہوتے ہیں یا نہیں؟ چاہے چوروں کے چہرے سازش ہی سے بے نقاب کیے گئے ہیں۔
 
عمران خان تو لگتا ہے کہ نواز شریف اینڈ کو کا فرینڈ ہی ہے اور اس بری طرح سے اپنا "امیج" خراب کر لیا ہے کہ اب اس کی سچی اور سنجیدہ بات بھی لوگوں کو "میلہ" اور "شغل" لگتی ہے۔ حالانکہ پانامہ لیکس والا سنجیدہ مسئلہ ہے، دوسرے ملکوں کے وزرائے اعظم استغفیٰ دے رہے ہیں جب کہ ہمارے شہنشاہ صاحب اور ان کے درباری و حواری و موالی یہی راگ الاپ رہے کہ یہ ایک عالمی سازش ہے جو اُن کے خلاف کی گئی ہے۔
وارث صاحب آپ کے ان الفاظ سے بہتر حقیقت پر مبنی تجزیہ نہیں ہو سکتا۔ میں تو کہتا ہوں دھرنے شرنے پھر شروع ہوں، اسلام آباد کے کئی چوراہوں پر خیموں میں موجاں ای موجاں صاحب۔ مجھ جیسے بہت سے ٹھرکیوں کا بھلا ہو جائے گا۔:devil1:
 
چلیں سازش ہی سہی، لیکن ان لیکس کے مندرجات غلط ہیں یا صحیح ہیں؟ اگر صحیح ہیں تو کیا یہ سازش دنیا کے لوگوں کے لیے بہتر ہے یا نقصان دہ؟ اور کیا اس سے چوروں کے چہرے بے نقاب ہوتے ہیں یا نہیں؟ چاہے چوروں کے چہرے سازش ہی سے بے نقاب کیے گئے ہیں۔
مندراجات سو فیصد درست ہوں تو بھی ان لیکس کا مقصد چوروں کے چہرے بے نقاب کرنے کے علاوہ دنیا کے ایک بڑے حصے میں بے چینی(unrest) پھیلانا بھی ہے اور بے چینی بہرحال خانہ جنگیوں پر بھی منتج ہو سکتی ہے جو اسلحے کے بیوپاریوں کا کاروبار چمکانے میں کافی فائدہ مند رہیں گی لیکن فی الحال یہ مفروضہ باتیں ہیں۔
علاوہ ازیں چوروں کو مزید بہتر رستے تلاش کرنے پر لگا دیا گیا اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پانامہ سے نکلنے والا کالا دھن اب دنیا کی کسی اور بہت بہتر ٹیکس فری جنت کی طرف ان کا رخ کرائے۔
 
Top