کيسا پہناوا زيب ديتا ہے؟

بنت آدم

محفلین
مثل مشہور ہے کھاؤ من بھاتا پہنو جگ بھاتا ليکن بدلتي اقدار اور سماجي رويوں سے جہاں اور بہت سي تبديلياں رونما ہوئيں ہيں کہ ايک زمانہ تھا کہ لوگ مذکورہ بالا مثل پر عمل کرتے تھے ليکن آج کل لڑکياں ہوں يا لڑکے اکثريت کھاتي بھي من بھاتا ہے اور پہنتي بھي من بھاتا ہے خواہ اسکا من بھاتا جگ کي آنکھوں ميں کانٹا بن کر ہي کيوں نا کھٹکے

‏ اسي لئے ايک اور سلسلہ شروع کرنے لگي ہوں اميد ہے پسند آئے گا

سوال يہ ہے کہ


لڑکيوں اور لڑکوں پر کيسا لباس زيب ديتا ہے کيسا برا لگتا ہے اور کيوں؟؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید بنتِ آدم صاحبہ۔ ہو سکے تو اپنا تعارف ضرور دیجیے۔ میں نے آپ کے دو شروع کردہ موضوعات محفل چائے خانہ سے گپ شپ میں منتقل کر دیے ہیں کیونکہ محفل چائے خانہ صرف ادبی گفتگو کے لئے مختص ہے۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
میں آپ کے سوال کے جواب میں اپنا خیال پیش کرنے کی گستاخی کرتا ہوں۔
ہر قوم کے افراد پر انکا اپناقومی لباس شان دیتا ہے،زیب دیتاہے۔اگر کوئی قوم اس سے منحرف ہورہی ہو تو وہ تنزلی کا شکار ہے ۔اور تنزلی کا اختتام کیا ہوسکتا ہے؟۔۔۔۔
 

شازل

محفلین
جب سے غیرملکی چینلز کی بھرمار ہوئی ہے لڑکیاں اپنےلباس سے ان ہی کی طرح دکھائی دینے کی کوشش کرتی ہیں (ساری نہں)
طلحہ بھائی کی بات ہے کہ جانے یہ فیشن کہاں جاکر دم لے گا
فیشن تو کجا میں عورت کوہی پردے میں رہنے دینے کے حق میں ہوں
 

فرخ

محفلین
مسئلہ کچھ ہمارے ذھنوں کا بھی ہے جو موجودہ میڈیا کے سیلاب کے ساتھ بہتے جا رہے ہیں۔

یہ ہم ہی ہوتے ہیں جو ہر اُلٹے سیدھے فیشنوں کو پسند بھی کر لیتے ہیں اور تعریفیں بھی کرتے ہیں چاہے وہ کسی نے چیتھڑے ہی کیوں نہ پہنے ہوں۔۔ بلکہ لڑکیوں کو خوش کرنے کے لئے ان کے لباس کے واہیات فیشنوں کی ایسی ایسی تعریف کی جاتی ہے کہ خدا کی پناہ، اور لڑکے اسی بہاؤ میں جس قسم کی فیشن کرتے نظر آرہے ہیں، کہ دیکھنے والے مردوں کی نظریں بھی بعض اوقات شرما جاتی ہیں۔

اگر ہم چاہیں تو غلط فیشن وغیرہ کے بارے میں اپنے ساتھیوں اور دوستوں پر مناسب تنقید کر سکتے ہیں۔
 
Top