کویت ڈی این اے ٹیسٹ لازمی

زیک

مسافر
کویت میں ڈی این اے ٹیسٹ لازمی قرار دیا جا رہا ہے۔ نہ صرف تمام شہریوں اور ریزیڈنٹس کو اپنا ڈی این اے حکومتی ڈیٹابیس میں جمع کرانا ہو گا بلکہ جو بھی کویت کا سفر کرے گا اسے ائرپورٹ پر اپنا ڈی این اے دینا ہو گا۔

یہ اپنی نوعیت کا پہلا ڈی این اے ڈیٹابیس ہو گا جس میں ملک میں رہنے والے تمام لوگوں اور وہاں قلیل مدت کے لئے آنے والوں کا بھی ڈیٹا محفوظ ہو گا۔

اس ڈیٹابیس کا مقصد جرائم وغیرہ میں شناخت ہے۔

http://news.kuwaittimes.net/website...-used-to-determine-genealogy-affect-freedoms/
 

زیک

مسافر
ویسے اس قانون کے بہت سے منفی پہلو بھی ہے خاص طور پر کویتی افراد کے لیے
کویت میں رہنے والوں کے لئے تو یہ پرائیویسی کا مسئلہ ہو گا ہی مگر visitors کا بھی ڈیٹابیس بنانے سے دنیا کا ایک بڑا ڈی این اے ڈیٹابیس بن سکتا ہے۔

اگرچہ قانون کے مطابق اسے رشتہ داری کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا مگر یہ کافی آسان ہے۔ اگر کویتی پولیس کے پاس کسی مجرم کا ڈٰ این اے ہو تو وہ ڈیٹابیس سے چیک کر سکتے ہیں کہ مجرم کا کوئی قریبی خونی رشتہ دار ڈیٹابیس میں موجود ہے یا نہیں۔
 

شاہد شاہ

محفلین
Top