کوہاٹ‌ تصاویر کے آئینے میں

ساجداقبال

محفلین
کوہاٹ صوبہ سرحد کے جنوبی حصہ میں واقع ہے۔ کوہاٹ کے بارے میں آپ وکیپیڈیا پر یہاں‌ اور کوہاٹ کے تاریخ پر کتاب ”کوہاٹ تاریخ کے آئینے میں“ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ سردست میں کوہاٹ کی سیر آپکو تصاویر کے ذریعے کرواؤنگا۔
(فلکر کی ”نعمت“ سے محروم ملکوں والے دوستوں سے معذرت)

100011501_62ad9beadd.jpg

ذریعہ
یہ کوہاٹ کے مین بازار سے متصل فروٹ مارکیٹ۔ پھلوں‌ کی افزائشی علاقوں کو چھوڑ کر یہاں آپکو دعوے سے سب سی سستی قیمتوں پر پھل ملیں گے۔​
 

ساجداقبال

محفلین
جہانزیب اور زینب تھوڑا انتظار کریں، میں ذرا مزید تصاویر ڈال رہا ہوں۔
جہانزیب: میں نے زرائع دے دئیے ہیں۔ میں نے کوہاٹ‌کی فوٹوگرافی نہیں‌کی کبھی۔ :grin: کوہاٹ کا ہو کر بھی۔
زینب: آپکے لئے معذرت لکھ چکا ہوں۔ فلکر آپکے ہاں بین ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
378571132_2cb1e799b6.jpg

ذریعہ
ٹنل کا اندرونی منظر۔ کوہاٹ‌ ٹنل ہر لحاظ سے ایک عالمی معیار کی ٹنل ہے۔ ہم پہلے اللہ اور پھر جاپان کے شکرگزار ہیں۔​
 

ساجداقبال

محفلین
2058729491_a1735d5e66.jpg

ذریعہ
پرانی انڈس ہائے وے، یہ گیٹ درہ آدم خیل کے حدود کے خاتمے اور کوہاٹ کی آمد کا اعلان کرتا ہے۔ تاہم ٹنل بن جانے کے بعد یہ سڑک تقریباً متروک ہو چکی ہے۔ یہ گیٹ‌ برٹش دور کی یادگار ہے۔​
 

زینب

محفلین
:grin:
زینب تم اُس تھاں سےکوچ کیوں نہیں کرتی، جہاں ہر شے پر پابندی ہے (انٹرنیٹ اور معلومات کی حد تک):grin:

کوچ کر جاؤں تو لیں اپ کے لیے‌ایک‌خوش خبری ہے ۔۔۔۔۔میں جمعرات کو کوچ کر رہی ہوں یہاں سے:grin: پابندی تو ان چیزوں‌پے ہے جو کسی نا کسی طرح نقصاندہ ہوں ۔۔۔۔۔۔۔
 

ساجداقبال

محفلین
2216608225_3333a7221b.jpg

2216608225

درہ آدم خیل کا زکر آگیا تو ایک جھلک ضرور دیکھیں۔ درہ آدم خیل اور دیگر کئی قبائلی علاقے ایف آر کوہاٹ‌ کے تحت آتے ہیں۔ باقاعدہ کوہاٹ ضلع کا حصہ تو نہیں لیکن ایڈمنسٹریشن یہی سے ہوتی ہے۔​
 

ساجداقبال

محفلین
312228070_54a06faab8.jpg

ذریعہ
کوہاٹ کینٹ میں نصب گھوڑوں‌ کا مجسمہ۔ کوہاٹ کینٹ‌ انگریز دور سے ہی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ کیونکہ کوہاٹ کے آس پاس قبائلی علاقے واقع ہیں۔​
 

ساجداقبال

محفلین
312227676_cdc72f5844.jpg

ذریعہ
کینٹ میں نصب عجب خان آفریدی کا مجسمہ۔ درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے اس حریت پسند کا کوہاٹ‌کی تاریخ‌ میں‌ لازوال کردار ہے۔ اچھے وقت میں لالی ووڈ اور پشتو انڈسٹری نے انکے متعلق فلمیں بھی بنائی تھیں۔​
 

ساجداقبال

محفلین
383662979_f712291765.jpg

ذریعہ
گھمگھول شریف کا مزار۔ کوہاٹ‌ میں‌ چونکہ لوگ پیروں کو زیادہ لفٹ‌ نہیں کراتے اسلئے زیادہ زائرین کی تعداد پنجاب کے علاقوں سے ہوتی ہے۔​
 

ساجداقبال

محفلین
2059549934_81bcc6b0f4.jpg

ذریعہ
توغبالا کے مقام پر واقع کیڈٹ کالج کوہاٹ، کوہاٹ‌ کے قدیم تعلیمی اداروں میں‌ سے ایک ہے۔ کالج کے بالکل سے سامنے والی سڑک علاقہ غیر جاتی ہے، جو منشیات کی سمگلنگ کیلیے بدنام ہے۔​
 

ساجداقبال

محفلین
1950503102_4266c9980b.jpg

ذریعہ
شاہ فیصل کے نام پر بنایا گیا”کنگ گیٹ“ یا ”شاہ فیصل گیٹ“۔ پاس ہی اسی نام سے ایک مسجد بھی ہے۔ غالباً یہ گیٹ اور مسجد سعودی امداد سے بنائے گئے تھے۔ گیٹ‌ کی موجودہ حالت شاہ فیصل کی روح کے اضطراب کیلیے کافی ہے۔​
 

ساجداقبال

محفلین
2058737719_cfe10bdb03.jpg

ذریعہ
یادگار شہدائے کوہاٹ، قریب میں کچہری ہونے کی وجہ سے اس چوک کو کچہری چوک کہا جاتا ہے۔ یہ یادگار غالباً جلیانوالہ جیسے کسی چھوٹے پیمانے کے واقعہ کی ہے۔​
 

ساجداقبال

محفلین
2059524608_e529993ee2.jpg

ذریعہ
کوہاٹ کے جڑواں‌ علاقے جنگل خیل میں واقع چشمے۔ گرمیوں‌ میں قریبی علاقوں سے بچے نہانے یہاں‌ آتے ہیں۔

اگلی دفعہ ان شاء اللہ کوشش کرونگا کہ خود سے تصاویر کھینچ کر پیش کروں۔
ختم شد
 
Top