کوڈ کنورژن میں مدد چاہے

عظیم حسن

محفلین
میرا مسئلہ یہ ہے کہ ، آپ کا فراہم کردا ٹیکسٹ باکس اُردو ٹیکسٹ کو UTF-8 کوڈ کی صورت میں اپنے پاس محفوظ کرتا ہے
مثلآ لفظ لاہور = “لاہور“ کی صورت میں
جبکہ میں اسے HTML-UNICODE کی صورت میں انپٹ لینا چاہتا ہوں۔
مثلآ لفظ لاہور = “#1604;#1575;#1729;#1608;&#1585“ (اس کوڈ میں سے & کا نشان ختم کیا گیا ہے تاکہ آپ کے کوڈ دیکھائی دے ورنہ یہ آپکو لفظ لاہور کی نظر آتا)
یاد رہے میں PHP کا استعمال کر رہا ہوں۔
فارم کے سینئیرز سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی میری ہدایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔
 

عظیم حسن

محفلین
میں انتہائی معزرت کے ساتھ یہ کہنا چاہتا ہوں کہ
شاید آپ اسی طرح بغیر مقصد کے دوسروں کی مدد کرتے کرتے ایڈمنسٹریٹر لیول تک پہنچ گئے ہیں۔
خیر یہ سب کہنے کی وجہ یہ تھی کے میرے پوچھے گئے سوال اور اپنے دیے گئے جوابی لنک کا ذرا باغور مطالع کریں، کچھ سمجھ آئے تو میرے علم میں بھی اضافہ کریں بندہ نہایت مشکور ہوگا۔
اگر واقعی میں کوئی نتیجہ نکلے اٹیچمنٹ کے ساتھ ضرور پوسٹ کریں۔
میں ذاتی طور پر یہ کام خود کر چکا ہوں مگر آپ کی علمی صلاحیت کا اندازہ کرنا چاہوں گا۔
شکریہ
 

زیک

مسافر
آپ اردو ٹیکسٹ کو numeric character references میں بدلنا چاہتے ہیں php کے ذریعہ۔ میں نے جو ربط دیا وہاں موجود کوڈ یہی کرتا ہے۔

باقی اگر آپ یہ کام خود کر چکے ہیں تو پھر محفل کے ارکان کی معلومات میں بھی اضافہ کریں۔
 
یونی کوڈ کو NCR

یونی کوڈ کو NCR میں تبدیل کرنے کے لیے آپ کو کوئی کمال کرنے کی ضرورت نہیں۔ ایک صفحہ پر اردو ایڈیٹر لیں اور اس صفحہ کی انکوڈنگ

کوڈ:
meta http-equiv="Content-Type" content="text/html; charset=iso-8859-1"

رکھیں۔ پھر جب اگلے صفحے پر سبمٹ کریں گے تو ڈاٹا NCR کی ہی شکل میں ہوگا۔
 
Top