کون ہے مقدرکاسکندر؟

خورشیدآزاد

محفلین
السلام علیکم ساتھیو!!

آپ نے مشہور زمانہ ریئالٹی Survivor ٹی وی سیریز دیکھا ہوگا، یہ کھیل اسی ٹی وی شو سے ماخوذ ہے۔ اس کا نام میں نے مقدر کا سکندر رکھا ہے۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی اور اچھا سا نام ہو تو بتائیں۔

قوائد وضوابط
سب سے پہلے تو آپ اپنی اپنی ٹیمیں بنائیں، ٹیم کا نام اور کپتان منتخب کریں، آپ اپنے آپ کو بھی کپتان منتخب کر سکتے ہیں بشرطیکہ آپ کی ٹیم کے ممبران متفق ہوں۔

چارٹیمیں ہوں گی، جوکم از کم 6 ارکان پرمشتمل ہوں گی۔

جب تمام انتطامات مکمل ہوگئے یعنی ٹیمیں بن گئیں، نام اور کپتان منتخب کرلیے گئے، تو کھیل کا باقائدہ افتتاح ایک دوسرے دھاگے میں کیا جائےگاجس میں اردومحفل کے ممبران روزانہ ایک رکن کوووٹ کے ذریعےکھیل سےنکال باہر کریں گے، آخر میں جو رکن بچے گا وہ اردومحفل کا مقدر کا سکندر کہلائے گا۔

جو رکن ووٹ کے ذریعے کھیل سے نکال دیا جائے گا، اسے سزا کے طور پر 48 گھنٹوں کے لیے اردومحفل سے معطل کردیا جائے گا۔ اورنئے سیزن تک یہ افراد دوبارہ ووٹ نہیں کرسکتے۔

ووٹ اردومحفل کا کوئی بھی رکن دے سکتا ہے۔ شرط یہ ہے کہ اسکی پیغامات کی تعداد کم از کم 25 ہو۔

آپ کسی رکن کو نکال باہر کرنے کے لیے دوسری ٹیموں اور اردومحفل کے ارکان میں لابی کریں، چاہے اس کے لیے آپ درخواست،:lovestruck: گزارش، :praying: دھونس دھمکی،:mad: کریڈٹ کے ذریعے ہارس ٹریڈنگ کوئی سا بھی ذریعہ استعمال کرسکتے ہیں۔ ;)

ووٹ کے لیے کتنا وقت دیا جائے اس بارے میں آپ کی آراہ درکار ہیں۔

امید ہے آپ کو یہ کھیل پسند آئے گا اور ہاں آپ کھیل کو اور بہتر و دلچسپ بنانے کے لیے اپنے مشورے دے سکتے ہیں۔
 

عسکری

معطل
یہ تو بہت ہی سازشی گیم ہے ہم تو دور ہی بھلے نا ہمیں کسی کے خلاف کچھ کرنا ہے نا ہی اس گیم میں حصہ لینا ہے:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
خورشید بھائی کھیل تو دلچسپ ہے لیکن ایسا نہ ہو کہ اراکین اس کو اپنی ذات پر لے لیں۔

خیر دوسرے اراکین کی آراء کا انتظار کرتے ہیں۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
خورشید بھائی کھیل تو دلچسپ ہے لیکن ایسا نہ ہو کہ اراکین اس کو اپنی ذات پر لے لیں۔

:eek::eek:

ہائیں ۔۔!! انتہائی حیران کن نقطہ اٹھایا ہے آپ نے شمشاد بھائی۔ کہیں عزیزمیاں کی رفاقت کا اثر تو نہیں :grin: (مذاق کررہا ہوں، مائنڈ نہ کریں( ;)

اس گیم کا مقصد بھی ہرگیم کی طرح خالصتاً تفریح ہے۔ اور پھر اردومحفل کے ارکان بچے تھوڑے ہی ہیں کہ ایک کھیل کو اپنی ذات پر لیں گے۔ بہرحال میں نے ایک آئیڈیا دیا ہے ظاہر ہے کامیاب تب ہی ہوگا اگراردومحفل کے ارکان کو پسند آیا تو۔۔۔۔۔!!

ویسے 4-5 سال پہلے ایسے ہی ایک گیم کوایک پاکستانی انگلش فورم پر انتہائی پزیرائی ملی تھی اور وہاں ایسا کوئی مسلہ نہیں آیا تھا۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی میں تو تیار ہوں۔
کیا ایک ٹیم میں چھ ارکان ہوں گے؟ چار ٹیموں میں 24 اراکین کی ضرورت پڑے گی؟
 

خورشیدآزاد

محفلین
جی بالکل کم از کم چھ ارکان ایک ٹیم میں ہوں۔ چار ٹیمیں ضروری نہیں ہاں مقابلے کے لیےکم از کم دو ہونی چاہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں بھئی خواتین و حضرات اپنی اپنی ٹیم کے لیے اراکین کی شناخت کر لیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اراکین محفل اپنی دلچسپی تو ظاہر کریں کہ کون کون حصہ لے گا۔ پھر ٹیمیں بھی تشکیل دے لیں گے۔
 
Top