کون ہے جو محفل میں آیا - 85

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مہ جبین

محفلین
آج سس نے کیا بنایا تھا امین بھیا کے لیے خاص ۔۔؟
امین تو اتنی دیر لگا کر اٹھتے ہیں کہ کچھ بھی کھاتے ہی نہیں ہیں کبھی ذرا سا سلائس لے لیا تو کبھی دو کیک رسک کھائے دو گھونٹ چائے پی اور یہ جا وہ جا :) بس چھٹی والے دن ڈھنگ سے ناشتہ کرتے ہیں
 
خیریت سے ہیں سعود بھائی ؟ ہم سب بھی ٹھیک ہیں اللہ کا شکر
الحمد للہ ہم بالکل ٹھیک ہیں۔
ایک اہم بات بتانی تھی۔ چونکہ لائبریری بک اسٹور والا اپلیکیشن ہماری طرف سے تقریباً مکمل ہے۔ اس لئے اب ہم چاہتے ہیں کہ ٹیسٹ انسٹینس پر ہی لائبریری کے چند چنندہ احباب اس کو استعمال کرنے کی ٹریننگ لے لیں۔ اس کام کے لئے دو تین کتابوں کا انتخاب کرنا ہوگا جن کی ٹائپنگ مکمل ہو چکی ہو اور کتابیں بہت زیادہ ضخیم نہ ہوں۔ پھر تین چار احباب اس کا مواد نئے نظام میں منتقل کرنے اور اس کی فارمیٹنگ کرنے سے لے کر اس کو شائع کرنے تک کے مراحل انجام دیں گے۔ ہم ساتھ ہی موجود ہوں گے، اور ہر کتاب کے نیچے تبصروں کی مدد سے ہدایات دیتے رہیں گے۔ اگر یہ ٹریننگ مکمل ہو جاتی ہے اور احباب اس سے خوش ہوتے ہیں تو ان کے کاموں کا بیک اپ لے کر نظام کو ری سیٹ کر دیا جائے گا اور ٹیسٹیڈ کی مہر لگا دی جائے گی۔ :)
 

عندلیب

محفلین
امین تو اتنی دیر لگا کر اٹھتے ہیں کہ کچھ بھی کھاتے ہی نہیں ہیں کبھی ذرا سا سلائس لے لیا تو کبھی دو کیک رسک کھائے دو گھونٹ چائے پی اور یہ جا وہ جا :) بس چھٹی والے دن ڈھنگ سے ناشتہ کرتے ہیں
پھرتو ڈانٹ پڑنی چاہیے امین بھیا کو آپ سے ۔۔؟
 
الحمد للہ ہم بالکل بخیر ہیں اور ابھی کلاس روم میں علم ہوا کہ آج ایک عدد اسائنمینٹ کی آخری تاریخ ہے جسے مکمل کر کے سبمٹ کرنا ہے۔ سوچ رہے ہیں کہ اس کو بھی وقت دینا پڑ جائے گا۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
غلطی کا ازالہ تو ماں سے معافی مانگ کر کیا جاسکتا ہے شگفتہ
ایک واحد ماں ہی تو ہے جو ہماری ہر غلطی کو معاف کرکے ہم سے راضی ہو جاتی ہے
آپ ان کے گلے لگ کر معافی مانگ لیں، وہ خوش ہو جائیں گی

جی آنٹی ، اللہ تعالٰی بھی مجھے معاف کرے ، والدین ہمارے لیے کیا کچھ نہیں کرتے اور میں اتنی نالائق ہوں ۔ دعا کریں کہ امی ابو کا دل کبھی خراب نہ ہو میری وجہ سے ، آمین
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امین نے جو ٹپ بتائی ہے وہ کیسی ہے؟:)
انڈے کا آملیٹ بناکر ڈبل روٹی سے لے لو یا پھر اسکو سینڈوچ کی طرح سے بنا لو، یا پھر ساگو دانہ پکا کر کھایا جاسکتا ہے یا کارن فلیکس کو دودھ میں بھگو کر وہ بھی لیا جاسکتا ہے

تھینکس ۔ یہ سب جلدی بن جائیں گی اور انہیں مختلف دنوں میں بنا سکتے ہیں یعنی روزانہ ایک جیسا بھی نہیں کھانا پڑے گا ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top