کون ہے جو محفل میں آیا - 85

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک دن میں تین سو سات کتب خریدیں آپ نے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

جی ہاں ، ایک ہی دن میں لی ہیں اور سات غلط لکھا یہ کل تین سو نو کتب ہیں ۔ اور اس سے پہلے جو لی ہیں ابھی ان کی فہرست نہیں بن سکی ، ان کی تعداد ابھی نہیں معلوم ، وہ فہرست بنا رہی ہوں ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی ہاں ، ایک ہی دن میں لی ہیں اور سات غلط لکھا یہ کل تین سو نو کتب ہیں ۔ اور اس سے پہلے جو لی ہیں ابھی ان کی فہرست نہیں بن سکی ، ان کی تعداد ابھی نہیں معلوم ، وہ فہرست بنا رہی ہوں ۔
اگر فہرست آن لائن بناتی جائیں تو سب کو ساتھ ساتھ پتہ چلتا جائے گا اور سسپنس کم ہوتا جائے گا :)
 
محمد امین

لائبریرین
جی ہاں ، ایک ہی دن میں لی ہیں اور سات غلط لکھا یہ کل تین سو نو کتب ہیں ۔ اور اس سے پہلے جو لی ہیں ابھی ان کی فہرست نہیں بن سکی ، ان کی تعداد ابھی نہیں معلوم ، وہ فہرست بنا رہی ہوں ۔

ماشاء اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زبردست۔۔ سن کر جی خوش ہوگیا :) :) :) :) اور کہاں کہاں سے خریداری کی؟ دکانوں کے نام؟ اور یہ فہرست جلد ہی اونلائن ہو جانی چاہیے :) :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تو مجھے پوچھنا نہیں چاہیے ناں :)

پوچھ سکتی ہیں عائشہ ، دراصل میں اپنا ایک ڈریس جس ڈیزائن کا سلوانا تھا امی نے اس کی بجائے بالکل سادہ سلوا دیا تو میرا موڈ خراب ہوا اور میں امی سے غلط طریقے سے بات کی ، پھر مجھے احساس ہوا کہ میں نے غلطی کی ہے لیکن اس کا ازالہ نہیں ہو سکتا تھا ، تو اس کی شرمندگی ہے ۔
 
مہ جبین

محفلین
السلام علیکم قیصرانی بھائی کیا حال ہے آپ کا؟
آپ کھانا اچھا بناتے ہیں پڑھ کر خوشی ہوئی :)
کونسی ڈش سب سے اچھی بناتے ہیں؟
 
غلطی کا ازالہ تو ماں سے معافی مانگ کر کیا جاسکتا ہے شگفتہ
ایک واحد ماں ہی تو ہے جو ہماری ہر غلطی کو معاف کرکے ہم سے راضی ہو جاتی ہے
آپ ان کے گلے لگ کر معافی مانگ لیں، وہ خوش ہو جائیں گی
 
محمد امین

لائبریرین
میں ٹھیک ہوں ، اللہ کا شکر ۔
ایک ہیلپ چاہیے صبح کے لیے جلدی اور آسانی سے بن جانے والے ناشتہ کی کوئی ٹپ دیجیے ۔

مجھ سے پوچھیں :D دو کیک رس کھا کر دو گھونٹ چائے پیتا ہوں اور بھاگ لیتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاہاہا۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اگر فہرست آن لائن بناتی جائیں تو سب کو ساتھ ساتھ پتہ چلتا جائے گا اور سسپنس کم ہوتا جائے گا :)

آنلائن فہرست دیکھتی ہوں اگر بنا سکوں ، اس سے پہلے بک شیلف سلسلے میں جو فہرست بنانا شروع کی تھی اسے بھی مکمل کرنے کا موقع نہیں مل سکا ۔ آنلائن فہرست بنانے کا کوئی آسان طریقہ اگر ہو تو بتائیں
 
قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم قیصرانی بھائی کیا حال ہے آپ کا؟
آپ کھانا اچھا بناتے ہیں پڑھ کر خوشی ہوئی :)
کونسی ڈش سب سے اچھی بناتے ہیں؟
وعلیکم السلام۔ الحمدللہ، میں ٹھیک ٹھاک۔ آپ کیسی ہیں؟
شکریہ
ڈش تو کوئی خاص نہیں، البتہ جو بھی بناتا ہوں عام طور پر اچھی بن جاتی ہے۔ تاہم گوشت کی ڈشز زیادہ اچھی بنتی ہیں کہ زیادہ وہی کھاتا ہوں۔ البتہ اگر سبزی یہ سبزی بنانی ہو تو پھر تھوڑی سی بناتا ہوں (اس کی بھی ایک وجہ ہے)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top