کون ہے جو محفل میں آیا - 85

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عائشہ عزیز

لائبریرین
چاچو

"صلی اللہ علیہ وسلم " اور "رضی اللہ تعالی عنہ " شارٹ فارم میں کیسے لکھتے ہیں جیسے لفظ کے اوپر لکھا ہوتا ہے؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
شارٹ فارم میں لکھنے کی ضرورت نہیں، پورا لکھو۔
جہاں ہم اتنا ڈھیر سارا لکھتے ہیں ، صفحوں کے صفحے کالے کرتے ہیں تو یہی کیوں مخفف میں لکھیں۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
شارٹ فارم میں لکھنے کی ضرورت نہیں، پورا لکھو۔
جہاں ہم اتنا ڈھیر سارا لکھتے ہیں ، صفحوں کے صفحے کالے کرتے ہیں تو یہی کیوں مخفف میں لکھیں۔
نہیں چاچو یہ ٹائپنگ کررہی ہوں ناں اس میں ایسے ہی لکھا ہے۔ تو کیا پورا لکھوں ؟
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
بالکل پورا لکھو۔ اچھا بھی لگے گا اور ثواب بھی ملے گا۔
جی اچھا۔ ویسے اس سے مجھے ایک بات یاد آگئی ۔ میں اسلامیات کے پیپر میں ہمیشہ پورا ہی لکھا کرتی تھی چاہے ایک لائن میں دو دفعہ آجائے۔ تو ایک دفعہ پیپر کرنے کے بعد ایک ٹیچر نے مجھے بلایا جن کو میں پہلے نہیں جانتی تھی مجھے کہنے لگیں آپ اسلامی جماعت طالبات کی ممبر تو نہیں ہیں ، آپ نے اپنے سارے پیپر میں پورا درود لکھا ہے ایسا تو ہم لوگ کرتے ہیں (یعنی اسلامی جماعت طالبات والے) ۔ میں نے کہا نو میم میں اس کی ممبر تو نہیں ہوں مجھے میری عربی کی ٹیچر نے بتایا تھا کہ جب ہمارا حدیث کا ٹیسٹ ہوتا تھا تو اس میں ایسے ہی لکھتے تھے۔ بہر حال وہ ٹیچر بہت خوش ہوئیں اس بات سے۔۔
 

تبسم

محفلین
اج کل میری طبعت ٹھیک نہیں ہے گھر میں سب پرے شان ہو رہے ہیں میں کچھ بھی نہیں کر سکھ رہی ہوں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top