کون ہے جو محفل میں آیا - 65

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
چلو صحیح ہے ، میں ڈھونڈوں گا شاید شاکر والا پیغام مجھے مل جائے۔ دلچسپ واقعہ تھا۔

اس کے بعد میری اور شاکر کی گھنٹوں کے حساب سے گفتگو ہوتی رہی ہے اور میں شاکر کے لکھنے کے انداز کا پرانا پرستار ہوں۔
 
بھیا میں تیاری میں ہیلپ کردوں ؟ :)

بس آپ مسکراتی رہیں، آپ کو سفر کی پیکنگ کا کہہ دیا تو اپنی بھتیجی کے کھلونے اور بچوں کے لئے لی گئی چاکلیٹس سوٹ کیس میں رکھے جانے سے پہلے ہے گدھے کی سر کی سینگ ہو جائیں گی۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
کیا ہے بھیاااااااااا اب اتنی بھی گندی پھپھو نہیں ہوں میں ۔۔بلکہ یہ ہوسکتا ہے کہ ان چاکلیٹس میں اضافہ ہوجائے ۔
 
کیا ہے بھیاااااااااا اب اتنی بھی گندی پھپھو نہیں ہوں میں ۔۔بلکہ یہ ہوسکتا ہے کہ ان چاکلیٹس میں اضافہ ہوجائے ۔

گندی پھوپھو تو نہیں ہیں لیکن دلاری بٹیا ضرور ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ بھیا کا لایا ہوا سب کچھ بٹیا "غائب" کر دیں گی جب کہ اپنی بھتیجی کے لئے خود لا کر بھر دیں گی۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد کیا آجکل بھابھی نے سونے کا دورانیہ ڈھائی گھنٹے کر دیا ہے۔
ان سے دو مزید گھنٹے تو مانگے جا سکتے ہیں۔
آجکل ہم اپنی مرضی کے مالک ہیں جب جی چاہے جب جی چاہے اٹھ جائیں کہ خاتون اول یہاں سے ہزاروں میل دور بیٹھی ہوئی ہیں۔
 

محمد امین

لائبریرین
السلام علیکم۔۔۔۔۔۔ ہمارا نیٹ اچانک تھوڑی دیر کو چلا ہے۔۔۔یوں لگ رہا ہے جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آگئی۔۔۔۔یا رنگ خوشبو کے پیرہن کھل گئے
 

مغزل

محفلین
السلام علیکم۔۔۔ ۔۔۔ ہمارا نیٹ اچانک تھوڑی دیر کو چلا ہے۔۔۔ یوں لگ رہا ہے جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آگئی۔۔۔ ۔یا رنگ خوشبو کے پیرہن کھل گئے
وعلیکم السلام ۔۔ جیسے چپکے سے بہار خان آجائے اور سر پر گھما کے دوہتھڑ رسید کرے ۔۔ ہاہاہہاہاہہاہااہہ
 

مغزل

محفلین
محب علوی: السلام علیکم ، شاکر سے بات ہو سکتی ہے؟
شاکر: جی شاکر بات کر رہا ہوں۔
محب علوی:کیا حال ہے؟
شاکر:ٹھیک ہے ، آپ کون صاحب بات کر رہے ہیں؟
محب علوی:اب یہ بھی میں بتاؤں کہ میں کون ہوں
شاکر:ظاہر ہے آپ نے فون کیا ہے ، آپ نے ہی بتانا ہے۔
محب علوی: جان جائیں گے کہ میں کون ہوں، اتنی جلدی کیا ہے۔
شاکر : دیکھیں ، میرے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ میں پہیلیاں بھوجتا رہوں کہ آپ کون ہیں۔
محب : ارے آپ کو اتنی جلدی گبھرا گئے ، ظاہر ہے آپ کا شناسا ہی ہوں اس لیے ہی بات کر رہا ہوں ۔ آپ تو بہت بے صبرے ہو رہے ہیں۔
شاکر: بھائی صاحب ، یہاں لائٹ گئی ہوئی ہے اور آپ کو اپنی پہیلیاں بھجوانے کی پڑی ہوئی ہے۔ میں اتنا فارغ نہیں ہوں کہ یہ کام کرتا رہوں۔
محب: میں جانتا ہوں شاکر صاحب ، آپ کافی مصروف ہیں مگر مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ نوخیز دوشیزہ تو ہیں نہیں کہ لمبی بات کرنے سے آپ کو محسوس ہو رہا ہو کہ میں آپ پر ڈورے ڈالنے کی کوشش کر رہا ہوں اور وقت گزار کر آپ کا دل موم کر رہا ہوں۔ آپ کی مردم شناسی کی صلاحیت کا امتحان لینا چاہ رہا ہوں مگر آپ کا پارا چڑھتا ہی جا رہا ہے۔
شاکر: بھائی یہ مردم شناسی کا شوق کسی اور کے ساتھ پورا کریں ، مجھے اس سے معاف ہی رکھیں ۔

ٹھک اور فون بند کر دیا ۔ اس کے بعد میں نے ایس ایم ایس کر کے اپنا بتایا تو پھر شاکر نے معذرت والا ایک پیغام محفل پر ہی مجھے کیا اور بتایا کہ لائٹ جانے اور ایک اہم کام نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپ سیٹ تھا اور اوپر سے میں نے اسے ستانا شروع کر دیا۔
شاکر:
ہاہاہ۔۔ ہنس ہنس کے پیٹ میں بل (زبر کے ساتھ ۔۔ :laugh: ) پڑ گئے ۔ بہت خوب ۔۔ مجھے بھی نمبر ارسال کر دیجے(ذپ میں)۔۔ اور ہاں اپنا بھی ۔۔ ہاہاہاہا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top