اس وقت جو کچھ اسلام آباد میں لال مسجد کے سلسلے میں ہو رہا ہے بہت ہی زیادہ افسوس ناک ہے۔ جانے آج کتنے ہی گھروں کے چراغ گُل ہو گئے، کتنے افراد لمبے عرصے کے لیے چارپائی پر لیٹ گئے، کتنے لوگ اپاہج ہو گئے۔ افسوس صد افسوس۔
دونوں طرف اپنے ہی بھائی بند ہیں جو مارے جا رہے ہیں۔
آج کتنے ہی افراد سارے دن کی محنت مشقت کے بعد اپنے گھر کو واپس نہیں پہنچے بلکہ اگلے جہان سدھار گئے۔
کب عقل آئے گی حکومت کو؟ کب حالات سدھریں گے؟ کب؟ کب؟
کیسے ہیں آپ سب۔۔۔؟ مجھے بھول تو نہیں گئے نا۔۔؟ ۔۔میری ونڈوز اڑ گئی تھیں۔۔۔دوبارہ انسٹال کرنے پر میں نے ڈیٹا ڈرائیو فارمیٹ کردی۔۔۔اردو محفل کی سالگرہ کے لیے اتنا سارا ہوم ورک کرکے رکھا تھا۔۔۔ڈیسک ٹاپ پر رکھنے کی وجہ سے وہ بھی اڑ گیا۔۔مہوش اور حجاب کے لیے بہت کچھ لکھا تھا۔۔۔۔ ۔۔پے در پے صدمات نے نڈھال کردیا۔۔آج نیٹ ٹھیک ہوا ہے۔
شمشاد چاء میں بھی دوپہر سے لائیو ٹرانسمیشن دیکھ رہی ہوں۔۔۔سب دیکھ دیکھ کر دل دکھ رہا ہے۔۔۔۔دنیا ہمارے بارے میں کیا سوچ رہی ہوگی۔۔۔پتہ نہیں ان لوگوں کی عقل کہاں چلی گئی ہے۔