کون ہے جو محفل میں آیا 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
ڈاکٹر عباس نے کہا:
خواتین اور پھر تین شاید کچن کی طرف نکل گیئں ہیں اس جئے میں آ گیا ھوں۔

نہیں بھئ ہم تو یہی ہیں کچن سے فارغ ہوکر۔

عباس بھائ یہ بچی کون ہے آپ کی اوتار میں؟ بھتیجی ہی ہوگی بچی تو نہیں ہوسکتی۔ آپ کی عمر ہی کیا ہے ابھی :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
کیوں یہ عباس بھائی کی بیٹی کیوں نہیں ہو سکتی؟ یہ ان کی بٹیا ہی ہے، اس کا نام غزل عباس ہے اور اس کی عمر ماشاء اللہ 9 سال ہے۔

اور ہاں آج کیا پکا کر آئی ہو؟
 
جیہ

لائبریرین
شکریہ سندباد بھائ اؤ ڈیرہ ڈیرہ مننہ

کیسے ہیں آپ؟ آپ بھی کم ہیں آتے ہیں۔ کہیں نئی سیاحتی کتاب لکھنے لیے ٹور شؤر تو نہیں لگایا؟
 
جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
کیوں یہ عباس بھائی کی بیٹی کیوں نہیں ہو سکتی؟ یہ ان کی بٹیا ہی ہے، اس کا نام غزل عباس ہے اور اس کی عمر ماشاء اللہ 9 سال ہے۔

اور ہاں آج کیا پکا کر آئی ہو؟

ارے واہ! ماشاء اللہ ۔ اللہ عمر دراز کرے۔ غزل کتنا اچھا نام ہے۔ جب ڈاکٹر صآحب بیٹا ہوگا تو اس کا نام غالب رکھیں گے؟

کیا خیال ہے ڈاکٹر عباس بھائ؟
 
سندباد

لائبریرین
جیہ! آپ کے پاس کہیں غیب کا علم تو نہیں۔
میں سچ مچ چترال اور وادئ کیلاش (کافرستان) کے پانچ روزہ ٹوور سے کل رات بارہ بجے واپس آیا ہوں۔ سفر نامہ لکھنے کا ارادہ لیکن پشتو زبان میں۔
 
جیہ

لائبریرین
بھئ میں نے تو تکھا لگایا تھا۔ اب تیر نشانے پر بیٹھ گیا تو اس میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خیر ۔ کیسا رہا ٹور چترال کا۔ چلم برشٹ کا تہوار انہی دنوں ہوتا ہے نا کیلاش میں،

اور ہاں کتاب لکھیں مگر اردو میں ۔ پشتو کتابیں کب بکتی ہیں۔
 
جیہ

لائبریرین
ضبط جی کچھ تو خیال کریں نا۔ عرصے کے بعد آئی ہوں۔

خیر

پاکستانی بھیا پاکستانی بہن کی طرف سے شکریہ

آپ کیسے ہیں؟
 
شمشاد

لائبریرین
ضروری تو نہیں کہ ہر کام پیسوں کے لیے کیا جائے، زبان کی خدمت بھی کرنی چاہیے۔

اور ہاں میرا مشورہ ہے تم بھی “ ماہنامہ کمپیوٹنگ “ کی سالانہ خریدار بن جاؤ۔ بہت اچھا رسالہ ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
ٹھیک کہہ رہے ہیں آپ شمشاد بھائ۔

کمپیوٹنگ کا اپریل کا شمارہ تو پڑھا ہے۔ پتہ نہیں کہ مئ کا شمارہ سوات میں دستیاب ہے کہ نہیں
 
شمشاد

لائبریرین
تو سالانہ خریدار کیوں نہیں بن جاتیں، ہر دفعہ گھر بیٹھے مل جایا کرئے گا۔

اس میں کیا مشکل ہے؟
 
جیہ

لائبریرین
ہاں کیوں نہیں۔ سالانہ خریدار بننے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ کچھ تفصیل عنایت ہو
 
سندباد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
بھئ میں نے تو تکھا لگایا تھا۔ اب تیر نشانے پر بیٹھ گیا تو اس میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خیر ۔ کیسا رہا ٹور چترال کا۔ چلم برشٹ کا تہوار انہی دنوں ہوتا ہے نا کیلاش میں،

اور ہاں کتاب لکھیں مگر اردو میں ۔ پشتو کتابیں کب بکتی ہیں۔
کبھی کبھی تکا صحیح لگ جاتا ہے۔
ٹوور توقع سے زیاہ مزے دار تھا۔ اردو میں ایک مختصر آرٹیکل لکھوں گا اور سفرنامہ پشتو ہی میں لکھوں گا۔ ان شاء اللہ
کیلاشیوں کا چلم جوش تہوار 14 تاریخ کو شروع ہوا تھا اور 16 کو اختتام پذیر ہوا۔
 
ڈاکٹر عباس

محفلین
جیہ نے کہا:
شمشاد نے کہا:
کیوں یہ عباس بھائی کی بیٹی کیوں نہیں ہو سکتی؟ یہ ان کی بٹیا ہی ہے، اس کا نام غزل عباس ہے اور اس کی عمر ماشاء اللہ 9 سال ہے۔

اور ہاں آج کیا پکا کر آئی ہو؟

ارے واہ! ماشاء اللہ ۔ اللہ عمر دراز کرے۔ غزل کتنا اچھا نام ہے۔ جب ڈاکٹر صآحب بیٹا ہوگا تو اس کا نام غالب رکھیں گے؟

کیا خیال ہے ڈاکٹر عباس بھائ؟

خیال تو اچھا ہے ۔لیکن آپ نے مشورہ دینے میں دیر کر دی۔ غزل کا بھائی تو گزشتہ سال مئی کی سات کو آچکا ہے اور اس کا نام واثق عباس ہے۔غزل اس ستمبر میں پانچ سال کی ھو جائے گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
سارہ آج آپ دوپہر میں نہیں آئیں تھیں کیا؟ یا میں نے نہیں دیکھا۔

اب ضبط
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top