کون ہے جو محفل میں آیا-(19)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب خوش آمدید،
بہت راہ دکھائی آپ نے، کہاں رہے اتنا عرصہ؟ ذرا اپنا موبائیل نمبر تو ذ پ میں بھیجیں تا کہ آپ کی غیرحاضری میں خیر خیریت تو معلوم کی جا سکے۔
 

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم ۔۔
ڈاکٹر بھائی ۔۔ بڑے دنوں بعد نظر آئے آپ ۔۔

آئی تو میں بھی کافی دن کے بعد ہوں ۔۔ امید ہے کہ سب بالکل ٹھیک ٹھاک ہونگے ۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب نے تو جو راہ دکھائی سو دکھائی، آپ خیر سے کہاں تھیں سارہ آنٹی؟
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
سارہ اور شمشاد بھائی۔آپ سب کی محبتوں کا شکریہ کہ آپ سب نے مجھے یاد رکھا۔ میں سروس کے سلسلے میں کچھ مسائل سے دوچار تھا۔ اس لئے اتنے دن حاضرنہ ہو سکا۔
آج کل یہاں گرمی بہت ہے اور بجلی بھی بار بار جا رہی ہے اس لیے رابطہ بار بار منقطع ہو جاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ سے دعا ہے کہ آپ کے مسائل احسن طریقے سے حل ہو جائیں۔
آپ کے نمبر کا انتظار ہے۔
 

زینب

محفلین
شمشاد بھائی کے پیچھے پیچھے میں‌آئی ہوں اب شمشاد بھائی آفس جانےسے پہلے جھانکیں گے
 

الف عین

لائبریرین
اب جا کر پہنچا ہوں یہاں۔ اب تک ضروری پیغامات دیکھ رہا تھا۔ در اصل گھر پر بھی انتر نیٹ گائب تھا اور دفتر میں تو نیٹ ورک ہی داؤن تھا۔ آج جا کر سوئچ ٹھیک ہوا ہے تو باری بجے کے بعد انتر نیٹ دستیاب ہوا۔ درمیان میں پھر گڑبڑ رہی۔ بہر حال اس عرصے کے پیغامات دیکھتا رہا تھا۔
سعود کب سے کہ رہے تھے کہ کالج جانے والا ہوں۔ کیا واپس آ بھی گئے؟ یا کالج سے ہی لاگ ان کر رکھا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
میں بھی سوچ رہا تھا کہ آپ کی صبح کی کیوں غیرحاضری لگ رہی ہے۔ تو یہ وجہ تھی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top