کون ہے جو محفل میں آیا (17)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
بہت سارے ہیں رات کے راہی لیکن آتا کوئی ایک آدھ ہی ہے۔

اور جہاں تک لاگ آن رہنے کا تعلق ہے تو میرا کمپیوٹر 24 گھنٹے آن رہتا ہے چاہے میں موجود ہوں یا نہ ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
شگفتہ بہن و علیکم السلام

اللہ کی رضا میں راضی رہیں، کبھی مایوسی نہیں ہو گی۔
 

پر امید

محفلین
السلام علیکم اہل محفل

میں بھی دو دن بعد آیا ہو ۔ مگر مجھے یقین ہے کسی نے بھی مجھے مس نہیں کیا ہوگا :)
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے آپ اپنی موجودگی کا ثبوت تو دیں۔ پھر آپ کو مس بھی کریں گے۔
اردو محفل میں گھومیں پھریں، مختلف زمروں میں اپنی آمد کے نشانات چھوڑیں۔
 
پر امید میاں نا امید مت ہوں ورنہ مجھے دیواروں پر جلی حروف میں نوشتہ حکیموں کے اشتہار یاد آجائیں گے۔
 
ہاہا۔۔ یعنی کہ آپ اس قسم کے اشتہاروں سے مستفید ہو چکے ہیں ۔۔۔ یا صرف پڑھے ہیں۔۔:confused:

خاصہ چست جملہ لکھا ہے۔ :)
ویسے بحمدہ اللہ ابھی تک ایسی نوبت نہیں آئی۔ :)
اور خدا نخواستہ کبھی ضرورت پڑ بھی گئی تو کم از کم ان نیم حکیموں کی طرف تو رجوع نہیں کرونگا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top