کون ہے جو محفل میں آیا : سنچری سیلیبریشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
میں تو چلوں ابھی۔
صبح پھر جلدی اٹھنا ہے :)

اور ابن سعید بھیا آپ کے شاید دماغ پر لگ گئی جاکر :)
دل پر نہ لیں :)

ابھی کچھ عرصہ قبل ایک وزارت نہ سہی لیکن آفیسر رینک کی جاب الحمداللہ ہمیں بھی ملی ہے۔
وہاں آپ کو نہ پاکر ہمیں یہی لگا کہ شاید آپ ایسی باتوں پر مبارک باد دینے کے حق میں ہی نہ ہوں :)
جیسے آپ کسی کو برتھ ڈے کی مبارک باد نہیں دیتے :)

سو ہم نے بس پوچھ لیا تھا ایسے ہی :)

ڈونٹ مائنڈ
بی ہیپی :)

ٹاٹا
 
وعلیکم السلام

زحال بھائی، یہ سب آپ اور آپ جیسے دیگر پر خلوص محفلین کی محبت اور اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ آپ نے جو کور بنائے وہ کمال کے ہیں۔ اور اب تو آپ دیگر احباب کے ٹائٹل کورز سے موازنہ بھی کر سکتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں پچھلے تجربات اور مشاہدات کی بنیاد پر ہر کسی کے کام میں بہتری آئے گی، ان شاء اللہ۔ :) :) :)
 
زبیر مرزا

محفلین
سعود بھائی مجھ سے کاہل سے کام آپ ہی کرواسکتے تھے :) موازنہ :) میں نے آج تک اپنی کوئی پینٹنگ گھر پرنہیں لگائی
کہ دوسری سے تیسری باردیکھ لوں تو جان جل جاتی ہے غلطیاں دیکھ کے
آپ کی محبت اور محنت ہے جو کچھ آپ کی رہنمائی میں بن گیا:)
رمضان کی آمد آمد ہے آپ کی اور دیگر احباب کی کیا تیاریاں ہیں
 
امریکہ آنے کے بعد سے رمضان اور عیدین تو اکثر عام دنوں کی طرح ہی گزر جاتے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ یہ موقعے فیملی سے دور رہ کر گزارنے کے نہیں ہوتے۔ لیکن اتفاق ایسا ہوتا ہے کہ اکیڈمک مصروفیات کے چلتے ان دنوں گھر جانے کی صورت ہی نہیں بنتی۔ :)
 
زبیر مرزا

محفلین
ارے سعودبھائی یہاں توخوب مزے ہوتے ہیں رمضان میں تراویح کا اہتمام ہوتا ہے ماشاءاللہ اچھا گذرتا ہے رمضان
ہمارے بہن بھائی ہیں یہاں والد کے دوست ہیں اور ہمارے اپنے دوست تو اس ماہ مسجد میں ہرروز ملاقات ہوجاتی
 
ہم ایک چھوٹے سے پر سکون شہر کے مکین ہیں جہاں نیو یارک جیسی بھیڑ اور اس درجہ غیر ملکیوں کا ہجوم نہیں۔ خیر یہاں بھی یونیورسٹی کیمپس میں اسلامک سینٹر ہے جہاں با قاعدہ افطار رات کا کھانا اور تراویح کا اہتمام رہتا ہے اور اچھی خاصی بھیڑ شامل رہتی ہے جس میں اس علاقے میں آباد مسلم فیملیز، یونیورسٹی کے مسلم اسٹاف اور مسلم طلباء شریک ہوتے ہیں۔ لیکن ہم یہ کہہ رہے تھے کہ رمضان اور خاص کر تہوار بھری پری فیملی میں لطف دیتے ہیں جس کے ہم عادی رہے ہیں۔ :) :) :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top